نہ بندھے تشنگی ذوق کے مضموں، غالبؔ! گرچہ دل کھول کے، دریا کو بھی ساحل باندھا (قبلہ بڑے غالبؔ)
چھوٹاغالبؔ لائبریرین مئی 4، 2012 #361 نہ بندھے تشنگی ذوق کے مضموں، غالبؔ! گرچہ دل کھول کے، دریا کو بھی ساحل باندھا (قبلہ بڑے غالبؔ)
سارہ خان محفلین مئی 4، 2012 #362 اک تیرا دھیان سفر میں نہیں رکنے دیتا یوں تو ہر گام پہ رستے میں شجر آتا ہے
چھوٹاغالبؔ لائبریرین مئی 4، 2012 #363 یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا
شمشاد لائبریرین مئی 4، 2012 #364 آکہ پھر آج ہم آہنگ ہوئی ہے لَب جُونَے کی لَے، چاند کی تنویر، صبا کی خُوشبو(جوش)
سارہ خان محفلین مئی 4، 2012 #365 وقت ک زندانوں میں ہیں کئی گوہر نایاب مقیّد اس سے جو آزاد ہوا وہ لمحہ لا زوال ہوا
شمشاد لائبریرین مئی 4، 2012 #366 امیرؔ اب سخن کی بڑی قدر ہو گی پھلے پھولیں گے نکتہ داں کیسے کیسےامیر مینائی
چھوٹاغالبؔ لائبریرین مئی 4، 2012 #367 یوں ہی گر روتا رہا غالبؔ تو اے اہلِ جہاں! دیکھنا ان بستیوں کو تم کہ ویراں ہو گئیں
شمشاد لائبریرین مئی 4، 2012 #368 نقش پا دشت میں ہیں میرے علاوہ کس کےکیا کوئی شہر سے پھر چاک گریباں نکلا (منصور آفاق)
مہ جبین محفلین مئی 4، 2012 #369 ایک سنجیدہ سی شوخی اک تبسم زیرِ لب غور کرتا ہوں تو میری شاعری لگتی ہو تم امیرالاسلام ہاشمی
شمشاد لائبریرین مئی 4، 2012 #370 معیار اپنا ہم نے گرایا نہیں کبھی جو گر گیا نظر سے وہ بھایا نہیں کبھی(تسنیم کوثر)
مہ جبین محفلین مئی 4، 2012 #371 یہ چٹکی کی کرامت ہے کہ بس چٹکی بجاتے ہی ہمک کر آنے لگتا ہے خیالِ یار چٹکی میں امیرالاسلام ہاشمی
شمشاد لائبریرین مئی 4، 2012 #372 نگاہ، یار کی یوں اُٹھ رہی تھی جُھک جُھک کر زمین رقص میں تھی، آسماں پہ زلزلہ تھا (جوش)
مہ جبین محفلین مئی 4، 2012 #373 اک اپنے واسطے ہے، دوسرا جس سے وہ ہاریں گے وہ لے کر گھومتے ہیں آج کل دو ہار، چٹکی میں امیرالاسلام ہاشمی
اک اپنے واسطے ہے، دوسرا جس سے وہ ہاریں گے وہ لے کر گھومتے ہیں آج کل دو ہار، چٹکی میں امیرالاسلام ہاشمی
شمشاد لائبریرین مئی 4، 2012 #374 نویدِ امن ہے بیدادِ دوست جاں کے لئے رہی نہ طرزِ ستم کوئی آسماں کے لئے(چچا)
مہ جبین محفلین مئی 5، 2012 #375 یہ پل ہے یہاں پھول کہاں، پچھلے برس کے ہے دن تو وہی دوست، مگر اور ہے پانی امجد اسلام امجد
عمر سیف محفلین مئی 6، 2012 #376 یہ مِرا ہُنر تیری خوشبوؤں سے وابستہ میرے سارے لفظوں پر تیری حکمرانی ہے
شمشاد لائبریرین مئی 6، 2012 #377 یہ لوگ بیچارے کیا جانیں کیوں ہم نے حرف کا جوگ لیااس راہ چلیں تو سمجھیں بھی اس آگ جلیں تو لکھیں بھی
یہ لوگ بیچارے کیا جانیں کیوں ہم نے حرف کا جوگ لیااس راہ چلیں تو سمجھیں بھی اس آگ جلیں تو لکھیں بھی
شمشاد لائبریرین مئی 6، 2012 #379 یہ اُلجھے ہیں رندوں سے کیا شیخ صاحب بڑھاپے میں کیوں ڈاڑھی رنگوارہے ہیں (ریاض خیر آبادی)
عمر سیف محفلین مئی 6، 2012 #380 نجانے کب مِری دُنیا میں مُسکرائے گا وہ ایک شخص کہ خوابوں میں بھی خفا سا لگے