بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین

نہ اپنا آپ ہے باقی نہ سعد یہ دنیا
یہ آگہی کا سفر تو مجھے عذاب ہوا
(سعد اللہ شاہ)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یہ دل یہ پاگل دل میرا ، کیوں بجھ گیا ، آوارگی
اس دشت میں اک شہر تھا ، وہ اب کیا ہوا، آوارگی

محسن نقوی
 

شمشاد

لائبریرین
يہ تلخ تلخ سا لہجہ، يہ تيز تيز سي بات
مزاج یار کا عالم شراب جیسا ہے
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین

نگاہ، یار کی یوں اُٹھ رہی تھی جُھک جُھک کر
زمین رقص میں تھی، آسماں پہ زلزلہ تھا
(جوش)
 

شمشاد

لائبریرین

یہ احتجاج کا لہجہ نہیں بغاوت ہے
لکھے کو آگ لگا دی قلم کو توڑ دیا
(منصور آفاق)
 

کاشفی

محفلین
اب خدا شاہد ہے کوئی رازداں ملتا نہیں
مجھ سے دیوانے کی باتیں کون دیوانہ سُنے!
(مسعود شاہد)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تو مَیں ہنس پڑا ہُوں تمہارے لیے مگر
کتنےستارے ٹوٹ پڑے اِک ہنسی کے ساتھ
محسن نقوی
 

شمشاد

لائبریرین
روح افزا ہیں جنونِ عشق کے نغمے مگر
اب میں ان گائے ہوئے گیتوں کو گاسکتا نہیں
(ساحر لدھیانوی)
 

مہ جبین

محفلین
رگِ تاک منتظر ہے تری بارشِ کرم کی
کہ عجم کے مے کدوں میں، نہ رہی مئے مغانہ
علامہ اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
ہر شناور کو نہیں ملتا طلاتم سے خراج
ہر سفینے کا محافظ نا خُدا ہوتا نہیں
(ساغر صدیقی)
 

مہ جبین

محفلین
نہیں اس کھلی فضا میں کوئی گوشہء فراغت
یہ جہاں عجب جہاں ہے ! نہ قفس، نہ آشیانہ
علامہ اقبال
 

کاشفی

محفلین
ہر ایک سانس ہو آتش کدہ تو کیا حاصل
گدازِ شعلہء پنہاں نہیں تو کچھ بھی نہیں
(روش صدیقی)
 

مہ جبین

محفلین
نہ ایراں میں رہے باقی ، نہ توراں میں رہے باقی
وہ بندے فقر تھا جن کا ہلاکِ قیصر و کسرےٰ
علامہ اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
نہ اپنا آپ ہے باقی نہ سعد یہ دنیا
یہ آگہی کا سفر تو مجھے عذاب ہوا
(سعد اللہ شاہ)
 

مہ جبین

محفلین
اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی ناخوش
میں زہرِ ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند !
علامہ اقبال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top