بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نہ حیرت چشمِ ساقی کی، نہ صحبت دورِ ساغر کی
مری محفل میں غالب گردشِ افلاک باقی ہے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین

رازِ بستہ کو نشاناتِ خفی میں پڑھ لوں
واقفِ صورتِ ارواحِ بزرگاں بن جاؤں
(مصطفی زیدی)
 

شمشاد

لائبریرین
اُمیدِ وفا و یادِ جفا، بے تابیء حسرتِ نظاّرہ​
اک دل بیمارِ محبت ہے اور لاکھ ستانے والے ہیں!​
(خیال امروہی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ایسا لگتا ہے کہ ہر موسمِ ہجراں میں‌ بہار
ہونٹ رکھ دیتی ہے شاخوں پہ تمھارے لے کر
 

شام

محفلین
آگ لہرا کے چلی ہے اسے آنچل کر دو
تم مجھے رات کا جلتا ہوا دریا کر دو
چاند سا مصرعہ اکیلا ہے مرے کاغذ پر
چھت پہ آ جاؤ، مرا شعر مکمل کر دو

بشیر بدر
 

شام

محفلین
حالِ دل ہم بھی سُناتے لیکن
جب وہ رُخصت ہوا تب یاد آیا
بیٹھ کر سایہء گل میں ناصر
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
 

شمشاد

لائبریرین
آس کا پنچھی اڑتے اڑتے دور اُفق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی
(قتیل شفائی)
 

شام

محفلین
یہاں فاصلوں میں ہیں قربتیں، یہاں قربتوں میں ہیں شدتیں
کوئی دور رہ کے اویس ہے، کوئی پاس رہ کے بلال ہے
ترا ان کے بعد بھی ہے کوئی، مرا ان کے بعد کوئی نہیں
تجھے اپنے حال کی فکر ہے، مری عاقبت کا سوال ہے

سلیم کوثر
 

شمشاد

لائبریرین
یاں تلک میری گرفتاری سے وہ خو ش ہے کہ مَیں
زلف گر بن جاؤں تو شانے میں اُلجھا دے مجھے
(چچا)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top