یاں سرِ پرشور بے خوابی سے تھا دیوار جو واں وہ فرقِ ناز محوِ بالشِ کمخواب تھا (چچا)
شمشاد لائبریرین جون 10، 2012 #941 یاں سرِ پرشور بے خوابی سے تھا دیوار جو واں وہ فرقِ ناز محوِ بالشِ کمخواب تھا (چچا)
م مزمل حسین محفلین جون 10، 2012 #943 اب وہ الطاف نہیں، ہم پہ عنایات نہیں بات یہ کیا ہے؟ کہ پہلی سی مدارات نہیں
شمشاد لائبریرین جون 10، 2012 #944 نہ سوالِ وصل ، نہ عرضِ غم ، نہ حکایتیں نہ شکایتیںترے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے(فیض احمد فیض)
نہ سوالِ وصل ، نہ عرضِ غم ، نہ حکایتیں نہ شکایتیںترے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے(فیض احمد فیض)
م مزمل حسین محفلین جون 10، 2012 #945 یا رب اس اختلاط کا انجام ہو بخیر...! تھا اس کو ہم سے ربط، مگر اس قدر کہاں حالی! نشاط نغمہ و مے ڈھونڈتے ہو اب آئے ہو وقت صبح، رہے رات بھر کہاں؟؟
یا رب اس اختلاط کا انجام ہو بخیر...! تھا اس کو ہم سے ربط، مگر اس قدر کہاں حالی! نشاط نغمہ و مے ڈھونڈتے ہو اب آئے ہو وقت صبح، رہے رات بھر کہاں؟؟
شمشاد لائبریرین جون 10، 2012 #946 نئی کلیاں جو اب کھلی ہیں وہاںان کی خوشبو کو اک ذرا بھیجو(جون ایلیا)
شمشاد لائبریرین جون 11، 2012 #948 آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھے ؟ کل تلک تیرا بھی دل مہرووفا کا باب تھا (چچا)
امیداورمحبت محفلین جون 11، 2012 #950 یہ دنیا ظالم دنیا ہے ،یہ بات بہت پھیلائے گی تم سامنے سب کے چپ رہنا اور چپکے چپکے رو لینا
فرحت کیانی لائبریرین جون 11، 2012 #951 یہ مسائلِ تصوف ، یہ تیرا بیان غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
امیداورمحبت محفلین جون 11، 2012 #952 اس کی آنکھوں میں بشارت تھی نئے خوابوں کی میں اسے دیکھ کر چونکابھی نہیں تھا شاید
عمر سیف محفلین جون 11، 2012 #953 دل ہے کہ جلتے سینے میں اک درد کا پھوڑا الہڑ سا نہ گپت رہے نا پھوٹ بہے کوئی مرہم کوئی نشتر ہو
فرحت کیانی لائبریرین جون 11، 2012 #954 وائے ناکامی متاعِ کارواں جاتا رہا کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا
شمشاد لائبریرین جون 11، 2012 #956 یاد کر وہ دن کہ ہر یک حلقہ تیرے دام کا انتظارِ صید میں اِک دیدۂ بیخواب تھا (چچا)
کاشف اکرم وارثی محفلین جون 11، 2012 #957 آئنہ غور سے دیکھا تو سمجھ آئی یہ بات کس قدر تیز گزرتی ہے جوانی جانی علی تاصف
شمشاد لائبریرین جون 11، 2012 #958 یہ تو بجا کہ ذوقِ سفر ہے ثبوتِ زیستاس دشت میں سموم و صبا دیکھ کر چلو(احسان دانش)
م مزمل حسین محفلین جون 12، 2012 #959 وہ بے وفا تھا، تو پھر اتنا مہرباں کیوں تھا...؟ بچھڑ کے اس سے میں سوچوں اسی پہیلی پر (محسن نقوی)
شمشاد لائبریرین جون 12، 2012 #960 رات نے ایسا پیچ لڑایا ٹوٹی ہاتھ سے ڈور آنگن والے نیم میں جا کے اٹکا ہو گا چاند