بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یاں سرِ پرشور بے خوابی سے تھا دیوار جو
واں وہ فرقِ ناز محوِ بالشِ کمخواب تھا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ سوالِ وصل ، نہ عرضِ غم ، نہ حکایتیں نہ شکایتیں
ترے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے
(فیض احمد فیض)
 

مزمل حسین

محفلین
یا رب اس اختلاط کا انجام ہو بخیر...!
تھا اس کو ہم سے ربط، مگر اس قدر کہاں
حالی! نشاط نغمہ و مے ڈھونڈتے ہو اب
آئے ہو وقت صبح، رہے رات بھر کہاں؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
نئی کلیاں جو اب کھلی ہیں وہاں
ان کی خوشبو کو اک ذرا بھیجو
(جون ایلیا)
 

شمشاد

لائبریرین
آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھے ؟
کل تلک تیرا بھی دل مہرووفا کا باب تھا
(چچا)
 

عمر سیف

محفلین
دل ہے کہ جلتے سینے میں اک درد کا پھوڑا الہڑ سا
نہ گپت رہے نا پھوٹ بہے کوئی مرہم کوئی نشتر ہو
 

شمشاد

لائبریرین
یاد کر وہ دن کہ ہر یک حلقہ تیرے دام کا
انتظارِ صید میں اِک دیدۂ بیخواب تھا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو بجا کہ ذوقِ سفر ہے ثبوتِ زیست
اس دشت میں سموم و صبا دیکھ کر چلو
(احسان دانش)
 

شمشاد

لائبریرین
رات نے ایسا پیچ لڑایا ٹوٹی ہاتھ سے ڈور
آنگن والے نیم میں جا کے اٹکا ہو گا چاند
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top