بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مزمل حسین

محفلین
آئنہ سینۂ صاحب نظراں ہے کہ جو تھا
چہرۂ شاہد مقصود عیاں ہے، کہ جو تھا
کون سے روز نئ قبریں نہیں اس میں بنتیں؟
یہ خرابہ وہی عبرت کا مکاں ہے، کہ جو تھا
 

شمشاد

لائبریرین
آج جسے گلبانگِ سحر کا نام دیا ہے دنیا نے
سچ تو یہ ہے آواز وہی تھی جس سے فضا کی بات چلی
(حزیں صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
بھوک چہروں پہ لیے چاند سے پیارے بچّے
بیچتے پھرتے ہیں گلیوں میں غبارے بچّے
(بیدل حیدری)
 

شمشاد

لائبریرین
لال ڈورے تری آنکھوں میں جو دیکھے تو کھُلا
مئے گُل رنگ سے لبریز ہیں پیمانے دو
(سیاح)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ الگ اس مرتبہ بھی پشت پر خنجر لگا
یہ الگ پھر زخم پچھلے زخم کے اندر لگا
(منصور آفاق)
 

مزمل حسین

محفلین
شمشاد بھائی
شعر پڑھتے ہی میرا ہاتھ پشت پر جا پہنچا اور منھ سے کراہ بھی نکل گئ.
فرحت بخش شعر لیجیے.
اس موسم گل ہی سے بہکے نہیں دیوانے
ساتھ ابر بہاراں کے وہ زلف بھی لہرائی
 

شمشاد

لائبریرین
مزمل بھائی جواب عرض ہے۔
اِک عمر چاہیے کہ گوارا ہو نیش عشق
رکھی ہے آج ہی لذتِ زخمِ جگر کہاں
------------------------------------------------------------------
یاد ماضی سے بڑا کرب نہیں ہے کوئی
میرے گزرے ہوئے لمحوں کو صدا دی جائے
(محمد یوسف صابر)
 

شمشاد

لائبریرین
یاد سا آتا ہے گردوں پر چراغاں دیکھ کر
ایسی ہی روشن بلندی پر ہمارا گھر بھی تھا
(حزیں صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہیں تک نہیں عشق کی سیر گاہیں
مہ و انجم و کہکشاں اور بھی ہیں
(جگر مراد آبادی)
 

مزمل حسین

محفلین
نبض ایام ترے کھوج میں چلنا چاہے
وقت خود شیشۂ ساعت سے نکلنا چاہے
مجھ کو منظور ہے وہ سلسلۂ سنگ گراں
کوہ کن مجھ سے اگر وقت بدلنا چاہے
 

مزمل حسین

محفلین
مزمل بھائی جواب عرض ہے۔
اِک عمر چاہیے کہ گوارا ہو نیش عشق
رکھی ہے آج ہی لذتِ زخمِ جگر کہاں
--------------------------------‏
ہم نہیں بار محبت کے سزاوار، تو پھر
صاحبو! طنز نہ فرماؤ، اٹھاؤ، آؤ..!
مذاق کرتا ہوں شمشاد بھائی. معلوم ہے آپ تو اٹھا ہی لیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
یقیں کریں تو کیجیے، شہادتیں نہ مانگیے
حقیقتیں بدل چکیں، روایتیں نہ مانگیے
(سہیل ثاقت)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top