بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
نویدِ سربلندی دی منجّم نے تو میں سمجھا
سگانِ دہر کے آگے دوتا ہونے کا وقت آیا
(ہری چند اختر)
 

مزمل حسین

محفلین
ادھر سے ابر اٹھ کر جو گیا ہے
ہماری خاک پر بھی رو گیا ہے
مصائب اور تھے، پر دل کا جانا
عجب اک سانحہ سا ہو گیا ہے
سرھانے میر کے کوئی نہ بولو..!
ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے..
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح مصرعہ یوں ہے :

سرہانے میر کے آہستہ بولو

یہ آپ نے سرھانے میر کے کوئی نہ بولو ۔۔!

کہاں سے پڑھا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یاد میں تیری جہاں کو بھولتا جاتا ہوں میں
بھولنے والے، کبھی تجھ کو بھی یاد آتا ہوں میں
(آغا حشر)
 

شمشاد

لائبریرین
واعظوں کو نہ کرے منع نصیحت سے کوئی
میں نہ سمجھوں گا کسی طرح سے سمجھانے دو
(سیاح)
 

شمشاد

لائبریرین

یہ سچ ہے کہ اک پل بھی تری یاد سے ہٹ کر
گزرا ،نہ کبھی میں نے گزارا، اُسے کہنا

(نجم الحسن کاظمی)

 

عمر سیف

محفلین
اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں، کوئی ویسا جانِ غزل ہی نہیں
ایوانِ غزل میں لفظوں کے گُل دان سجاؤں کس کے لیے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دل تو ابھی تک ہے تمہارا ،اُسے کہنا
جاں ہار گئی پیار نہ ہارا اُسے کہنا
(نجم الحسن کاظمی)
 

مقدس

لائبریرین
بھیا مشکل والے نہیں لکھنے یہاں۔۔ سچی سرچ کرنے میں بڑی مشکل ہوتی ہے :)


دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی
کوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھی
شور برپا ہے خانہء دل میں
کوئی دیوار سی گری ہے ابھی
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو​
کسے بزمِ شوق میں لائیں ہم دلِ بے قرار کوئی تو ہو​
(احمد فراز)​
 

شمشاد

لائبریرین
واہ امیرؔ، ایسا ہو کہنا، شعر ہیں یا معشوق کا گہنا
صاف ہے بندش، مضموں روشن، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ!
(امیر مینائی)
 
Top