بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

محمداحمد

لائبریرین
نہ راستے ہی میں ٹھہریں نہ اپنے گھر جائیں
یہ فیصلے کی گھڑی ہے چلو بکھر جائیں
تمھاری بات بھی سچ ہے مگر ہمیں تم سے
وہ عشق ہے کہ تمھیں سوچ کر ہی مر جائیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات کہ رہنا مرا گوارا نہیں
تمہارے شہر میں خالی مکان اب بھی ہیں
(ندیم بھابھہ)
 

ماہی احمد

لائبریرین
نیلے پربت، اودی دھرتی، چاروں کوٹ میں تو ہی تو
تجھ سے اپنے جی خلوت، تجھ سے من کا میلا ہے

ابن انشاء
 

شمشاد

لائبریرین
یہی پسند نہیں ہے مجھے محبت میں
یہ روز روز جو دنیا سے کام پڑتا ہے
(عباس تابش)
 

اوشو

لائبریرین
ناوک انداز جدھر دیدہ جاناں ہوں گے
نیم بسمل کئی ہوں گے کئی بے جاں ہوں گے
مومن خان مومن
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اپنی چال ہے افتادگی سے ان دنوں پہروں
نظر آیا جہاں پر سایہء دیوار بیٹھے ہیں
(انشاء اللہ انشاء)
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہ دستور ے زباں بندی ہے کیسا تیری محفل میں ؟
یہاں توبات کرنےکو ترستی ہے زبان میری !!
(اگر یہ شعر غلط ہے تو بتایے پلیز)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ دستور ے زباں بندی ہے کیسا تیری محفل میں ؟
یہاں توبات کرنےکو ترستی ہے زبان میری !!
(اگر یہ شعر غلط ہے تو بتایے پلیز)
یادداشت کے سہارے لکھ رہا ہوں۔

علامہ اقبالؒ کا شعر ہے۔ بانگِ درا میں شامل ہے۔

یہ دستورِ زباں بندی ہے کیسا تیری محفل میں ؟
یہاں توبات کرنےکو ترستی ہے زباں میری !!
 
Top