بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

ماہی احمد

لائبریرین
اس کی یاد کی باد صبا میں
اور تو کیا ھوتا ھو گا

یوں ھی میرے بال ہیں بکھرے
اور بکھر جاتے ھونگے

جون ایلیاء
 

شمشاد

لائبریرین
اب اس کے شہر میں‌ٹھہریں کہ کوچ کر جائیں
فراز، آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں‌‌
(فراز)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی
ہاتھ آجائے مجھے میرا مقام اے ساقی۔

صاحب ! برائے مہربانی " ی" سے تھوڑا پرہیز کریں کیوں کہ " ی" پر میری فہرت بہت تنگ ہو جاتی ہے :p


یہ آنکھیں جامِ بادہ، یہ جوانی نشۂ صہبا
خُدا رکھّے تمہیں، تم بھی تو ہو تصویرِ میخانہ
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
وہ آئیں گے شب وعدہ، یقیں نہیں اے دل
چراغ گھی کے جلاؤں ، یہ ایسی شام نہیں
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے اس لڑی میں آئی تو سہی۔
-------------------------------------------------

اُس نے کرنوں کے بہانے دی تمازت دھوپ کی
دے رہا ہے وہ سزا، دیکھو جزا کے نام پر
(رخسانہ نور)
 

ماہی احمد

لائبریرین
بور ہو رہی تھی اس لئیے ادھر آگئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رات پھیلی ہے تیرے ، سرمئی آنچل کی طرح
چاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈنے ، پاگل کی طرح
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا کیا۔ بلکہ ادھر ہی رہا کرو۔
---------------------------------------------------------------

حال نہیں کچھ کھلتا میرا کون ہوں کیا ہوں کیسا ہوں
مست ہوں یا ہشیار میں ہوں ناداں ہوں یا دانا ہوں
(بہادر شاہ ظفر)
 

شمشاد

لائبریرین
ہیں محبت کے نقیب اقبال و خوشحال و لطیف
ان کا فیضِ بیکراں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے
(راغب مراد آبادی)
 
Top