بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
یوں اور بہت عیب ہیں سرور میں ولیکن
کمبخت محبت میں تو یکتا نظر آیا
(سرور عالم راز سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
ہستی کے دروبست کا مارا نظر آیا
ہر شخص تماشا ہی تماشا نظر آیا
(سرور عالم راز)
 

شمشاد

لائبریرین
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کا لگانا کیا
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب، جوگی کا نگر میں ٹھکانہ کیا
(انشاء جی)
 

شمشاد

لائبریرین
انہیں جب سے ہے اعتمادِ محبت
وہ مجھ سے جگر بد گماں اور بھی ہیں
)جگر مُراد آبادی (
 

شمشاد

لائبریرین

نجیبوں کا عجب کچھ حال ہے اس دور میں یارو
جہاں پوچھو یہی کہتے ہیں ہم بیکار بیٹھے ہیں
(انشاء اللہ انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
یُوں مِرے دل کے برابر تیرا غم آیا ہے​
جیسے شیشے کے مقابل کوئی پتھر جاناں
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یونہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے​
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں​
(فراز)
 
نیے سے نیا تیر برسا رہے ھو
ابھی تو مجھے تم تڑپا ریے ھو
جو میں نے لگائ کوئ چوٹ دل پر
تو دل کی لگی کو چھپا نہ سکو گے
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں درد سے ہاتھ سینے پہ رکھا
وہاں ان کو گزرے گماں کیسے کیسے
(امیر مینائی)

 

سارہ خان

محفلین
یہ پھولوں میں چھپے خنجر یہ مارِ آستیں سرور
بتائو کیا کروگے دوستوں کی مہربانی کا

سرور عالم راز سرور
 
Top