بیت بازی کا مقابلہ رکھا جائے !

فاتح

لائبریرین
اور اس سے بھی پرلے درجے کی بات آپ نے اب کر دی۔:)
بجائے لاجیکل بات کرنے کے ادھر ادھر کی ہانکنے سے کیا فائدہ ہو رہا ہے؟ میرے سیدھے سوال کا جواب تو تھا نہیں آپ کے پاس۔۔۔ ارادے تھے، سوچا تھا، امید ہے، جیسے احمقانہ جوابات کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتے میاں۔ بڑے ہو جاؤ اب
 

فاتح

لائبریرین
بیت بازی ہو گی۔ بہت اچھا۔
کیسے ہو گی؟ جیسے سالوں سے محفل میں ہوتی آ رہی ہے۔
ہار جیت پر ختم ہونے والا مقابلہ کیسے ممکن ہو گا۔۔۔ کوئی جواب نہیں۔۔۔ اور جو یہ سوال پوچھا گا وہ پرلے درجے کا احمق اور مایوس کرنے والے رد عمل کا حامل ہو گا۔۔۔
سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ
کیا کہنے
بہت اعلیٰ
 

فاتح

لائبریرین
بیت بازی کے دھاگوں کی چند مثالیں۔۔۔ جو بغیر کسی مشاورت، کسی آئین، کسی دستور عمل، کسی آرگنائزنگ کمیٹی اور کسی ہار جیت کے سالہا سال سے چل رہے ہیں۔ ان میں اور اس مجوزہ بیت بازی میں کیا فرق ہو گا اور کیسے اسے قابل عمل بنایا جائے گا۔ یہ سوال کیا تھا ہم نے جسے پڑھ کر کچھ لوگوں نے ادھر ادھر کی ہانکنا شروع کر دیں۔
  1. بیت بازی کی ابتدا ۔ www.urduweb.org/mehfil/threads/342
  2. بیت بازی ۔ www.urduweb.org/mehfil/threads/4306
  3. بیت بازی ۔ www.urduweb.org/mehfil/threads/6166
  4. بیت بازی سے لطف اٹھائیں ۔ www.urduweb.org/mehfil/threads/8252
  5. بیت بازی سے لطف اٹھائیں 3 ۔ www.urduweb.org/mehfil/threads/13532
  6. بیت بازی کا کھیل ۔ www.urduweb.org/mehfil/threads/17977
  7. بیت بازی سے لطف اٹھائیں 4 ۔ www.urduweb.org/mehfil/threads/50682
  8. بیت بازی سے لطف اٹھائیں 5 ۔ www.urduweb.org/mehfil/threads/52058
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بھیا ابھی تو مکمل صورت نہیں بن سکی ہے بیت بازی کی لیکن آپ دیکھئے سعود بھیا نے بہت اچھے مشورے دیئے ہیں جنہیں اگر عمل میں لایا جائے تو ضرور حل نکلے گا
آپ خاطر جمع رکھئے نا!
ابھی تو فائنل نہیں ہوا کچھ بھی
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دیکھئے تجاویز
سب سے پہلے تو آرگنائزنگ کمیٹی کا تعین ہونا چاہیے اور یہ کہ کس کے ذمہ کیا کام ہو۔ ٹیموں کا اندراج اس طور ہو کہ لوگ خود ہی تین چار لوگوں پر مشتمل ٹیم بنائیں اور ایک عدد تھیم ڈیسائڈ کریں۔ اس کے بعد ٹیموں کا اندراج کرنے والے سے رابطہ کر کے اپنی ٹیم کی اناؤنسمنٹ کرا لیں۔ اسی تھیم کے مطابق ان کی ٹیم کا نام اور اشعار ہوں گے۔ مثلاً اگر کسی ٹیم کا نام "آنسو گر" ہو تو انھیں چاہیے کہ پریلمنری راؤنڈ میں وہ صرف رونے رلانے والے سیڈ اشعار ہی استعمال کریں۔ اس طرح ہر ٹیم اپنے لیے ایک دائرہ متعین کرے گی ورنہ اشعار ختم ہونے کا نام نہیں لیں گے۔ ہر راؤنڈ کا ایک وقت بھی متعین ہونا چاہیے مثلاً نصف گھنٹہ یا ایک گھنٹہ۔ دلچسپی پیدا کرنے کے لیے وقت وقت پر کئی طرح کے ٹوئسٹ شامل کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً کسی راؤنڈ کے بعد ہارنے والی ٹیم متفقہ فیصلے سے جیتنے والی ٹیم کے کسی ایک فرد کو اس تیم سے باہر نکال سکتی ہے۔ (تاکہ اس ٹیم کو کمزور کیا جا سکے)
:)
:)
:)

اگر سنجیدہ بنیادوں پر تیاری ہو جائے تو اعلان شامل کرنا یا سبھی کو الرٹ بھیجنا مسئلہ نہیں ہوگا۔
:)
:)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اور یہ دیکھئے
اگر ہم پھر مقابلہ کا انعقاد عید کے بعد رکھیں تو ایک بہت شاندار مقابلہ منعقد کیا جا سکتا ہے کیونکہ کم از کم ایک ہفتہ عید سے پہلے کا تو ہمیں صرف تیاری میں ہی نکل جائے گا۔ پھر ہم زیادہ راؤنڈ شامل کر سکتے ہیں اور کچھ راؤنڈز ایسے بھی رکھنا ہیں کہ جس میں فی البدیحہ عنوان دیا جائے گا اور متعلقہ شرکاّء کو اس عنوان پر اشعار دینا ہوں گے پھر معلوم ہو گا کمزور کون ہے اور مضبوط کون​
:happy:
 
Top