دیکھئے تجاویز
سب سے پہلے تو آرگنائزنگ کمیٹی کا تعین ہونا چاہیے اور یہ کہ کس کے ذمہ کیا کام ہو۔ ٹیموں کا اندراج اس طور ہو کہ لوگ خود ہی تین چار لوگوں پر مشتمل ٹیم بنائیں اور ایک عدد تھیم ڈیسائڈ کریں۔ اس کے بعد ٹیموں کا اندراج کرنے والے سے رابطہ کر کے اپنی ٹیم کی اناؤنسمنٹ کرا لیں۔ اسی تھیم کے مطابق ان کی ٹیم کا نام اور اشعار ہوں گے۔ مثلاً اگر کسی ٹیم کا نام "آنسو گر" ہو تو انھیں چاہیے کہ پریلمنری راؤنڈ میں وہ صرف رونے رلانے والے سیڈ اشعار ہی استعمال کریں۔ اس طرح ہر ٹیم اپنے لیے ایک دائرہ متعین کرے گی ورنہ اشعار ختم ہونے کا نام نہیں لیں گے۔ ہر راؤنڈ کا ایک وقت بھی متعین ہونا چاہیے مثلاً نصف گھنٹہ یا ایک گھنٹہ۔ دلچسپی پیدا کرنے کے لیے وقت وقت پر کئی طرح کے ٹوئسٹ شامل کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً کسی راؤنڈ کے بعد ہارنے والی ٹیم متفقہ فیصلے سے جیتنے والی ٹیم کے کسی ایک فرد کو اس تیم سے باہر نکال سکتی ہے۔ (تاکہ اس ٹیم کو کمزور کیا جا سکے)
اگر سنجیدہ بنیادوں پر تیاری ہو جائے تو اعلان شامل کرنا یا سبھی کو الرٹ بھیجنا مسئلہ نہیں ہوگا۔