نہ کوئی آنکھ اٹھتی ہے، نہ کوئی جام ملتا ہے ابھی تو میکدہ ہم کو برائے نام ملتا ہے (عدم)
نوید صادق محفلین فروری 12، 2009 #261 نہ کوئی آنکھ اٹھتی ہے، نہ کوئی جام ملتا ہے ابھی تو میکدہ ہم کو برائے نام ملتا ہے (عدم)
زھرا علوی محفلین فروری 12، 2009 #262 "یہ ساری عمر کس آشفتگی میں رائیگاں کر دی اسے ہی یاد رکھا ہے جسے دل نے بھلا نا تھا"۔۔۔
شمشاد لائبریرین فروری 12، 2009 #263 اس امتحاں کا نتیجہ تمہارے سامنے ہے ہر ایک شخص سے ہم نے یہاں محبت کی (رام ریاض)
سید محمد نقوی محفلین فروری 12، 2009 #264 سلام علیکم یک بیک شورش فغاں کی طرح فصل گل آئی امتحاں کی طرح فیض
سید محمد نقوی محفلین فروری 12، 2009 #266 آبلہ پا تجھ کو کس حسرت سے تکتے ہیں فراز کچھ تو ظالم پاس ہمراہاں ذرا آہستہ چل
زھرا علوی محفلین فروری 12، 2009 #267 "لے آئی ہوں میں آنکھ میں اک شب سمیٹ کر پیغام مجھ کو کوئی سحر نے نہیں دیا"۔۔۔۔۔
سید محمد نقوی محفلین فروری 12، 2009 #268 اس ایک شکل میں کیا کیا نہ صورتیں دیکہیں نگار تھا نظر آیا نگارخانہ وہ
شمشاد لائبریرین فروری 12، 2009 #270 وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
ف ف۔قدوسی محفلین فروری 12، 2009 #271 نہیں بے حجاب وہ چاند سا،کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو اسے اتنی گرمئ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو
زھرا علوی محفلین فروری 12، 2009 #272 "وصالِ یار بڑی چیز ہے مگر ہمدم وصالِ یار فقط آرزو کی بات نہیں"۔۔۔۔۔
ف ف۔قدوسی محفلین فروری 12، 2009 #273 نہ ہم بدلے،نہ دل بدلا،نہ رنگ عاشقی بدلا مگر بدلی ہوئی تیری نظر معلوم ہوتی ہے
نوید صادق محفلین فروری 13، 2009 #276 حکومت اک سخی کے ہاتھ میں ہے غریبِ شہر کی حالت وہی ہے شاعر: سید آلِ احمد
شمشاد لائبریرین فروری 13، 2009 #277 یاد کا موسم جب سے بادل چال ہوا اجڑ گئے سپنے، جیون جنجال ہوا (رام ریاض)
زھرا علوی محفلین فروری 13، 2009 #278 "آخرش ختم ہوئی دل کی غلط فہمی بھی مری صورت سے بھی وابستہ تیرے سکھ نہ ہوئے"۔۔۔۔۔۔
فرحت کیانی لائبریرین فروری 13، 2009 #280 یہ جو زندگانی کا کھیل ہے، غم و انبساط کا میل ہے اُسے قدر کیا ہو بہار کی! کبھی دیکھی جس نے خزاں نہیں امجد اسلام امجد
یہ جو زندگانی کا کھیل ہے، غم و انبساط کا میل ہے اُسے قدر کیا ہو بہار کی! کبھی دیکھی جس نے خزاں نہیں امجد اسلام امجد