بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ مجھ سے پوچھئیے کہ جستجو میں لذت ہے
فضائے دہر میں تحلیل ہو گیا ہوں میں
(اصغر گوندوی)
 
نظر نیچی کی تو حیا بن گئی
نظر اونچی کی تو دعا بن گئی
نظر ترچھی کی تو ادا بن گئی
نظر پھیر لی تو قضا بن گئی
------------------------------------------
آپ کی یاد دہانی کا شکریہ، دوسرے مصرع میں ایک "ر" رہ گیا تھا۔
نہ نگہ، نے پیام، نے وعدہ
نام کو ہم بھی یار رکھتے ہیں
میر تقی میر
 

شمشاد

لائبریرین
نظر نیچی کی تو حیا بن گئی
نظر اونچی کی تو دعا بن گئی
نظر ترچھی کی تو ادا بن گئی
نظر پھیر لی تو قضا بن گئی

بھائی میں نے یہ کچھ اس طرح پڑھا ہوا ہے :

نظر جھکائی تو حیا بن گئی
نظر اٹھائی تو دعا بن گئی
نظر چرائی تو ادا بن گئی
نظر پھیر لی تو قضا بن گئی
(شاعر نامعلوم)
 

ف۔قدوسی

محفلین
یہ خوں کی مہک ہے کہ لب یار کی خوشبو
کس راہ کی جانب سے صبا آتی ہے دیکھو

گلشن میں بہار آئی کہ زنداں ہوا آباد
کس سمت سے نغموں کی صدا آتی ہے دیکھو
 

شمشاد

لائبریرین
نسیم صبح گلشن میں گلوں سے کھیلتی ہو گی
کسی کی آخری ہچکی کسی کی دللگی ہو گی
(سیماب اکبر آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
یاد کسی کی چاندنی بن کر کوٹھے کوٹھے اتری ہے
یاد کسی کی دھوپ ہوئی ہے زینہ زینہ اتری ہے
(بشیر بدر)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top