یہ جہاں خاک کا ڈھیر ہے اس میں رنگ و نوا تیرا نام
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2007 #982 نکلے پاؤں تیرے حصار سے کیسے دور رہ کر بھی جیسے تو بہت پاس ہے کھڑی رہتی ہوں کیوں دہلیز پر میں شاید اب بھی تیرے لوٹ آنے کی آس ہے (یاسمین منیر)
نکلے پاؤں تیرے حصار سے کیسے دور رہ کر بھی جیسے تو بہت پاس ہے کھڑی رہتی ہوں کیوں دہلیز پر میں شاید اب بھی تیرے لوٹ آنے کی آس ہے (یاسمین منیر)
سارہ خان محفلین اگست 30، 2007 #983 یہ شہر، یُوں بھی تو دہشت بھرا نگر ہے، یہاں دلوں کا شور ہَوا کو ہراس کیا دے گا
عمر سیف محفلین اگست 30، 2007 #984 یہ بات یہ صورت کے بھلے دل کے برے ہوں اللہ کرئے جھوٹ ہو بہتوں سے سنا ہے
سارہ خان محفلین اگست 30، 2007 #985 یہ کم تو نہیں تُو مِرا معیارِ نظر ہے اے دوست میرے واسطے کچھ اور نہ بن تُو
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2007 #986 یہ عہد کہ تا عمر رواں ساتھ رہو گے رستے میں بچھڑ جائیں گے جب اہلِ صفا اور (فیض)
عمر سیف محفلین اگست 30، 2007 #987 روئیں نہ ابھی اہلِ نظر حال پہ میرے ہونا ہے ابھی مجھ کو خراب اور زیادہ
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2007 #988 ہمیں تو باغ کی تکلیف سے معاف رکھو کہ سیر و گشت نہیں رسم اہلِ ماتم کی (میر)
عمر سیف محفلین اگست 30، 2007 #989 یہ کائنات ہے میری ہی خاک کا ذرہ میں اپنے دشت سے گزارا تو بھید پائے بہت
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2007 #990 تنگ مت ہو ابتدائے عاشقی میں اس قدر خیریت ہے میر صاحب دل سلامت چاہیے (میر)
عمر سیف محفلین اگست 30، 2007 #991 یہ دل کی راہ پر اڑتا غبار کس کا ہے وہ جا چکا ہے پھر انتظار کس کا ہے
شمشاد لائبریرین اگست 30، 2007 #992 یارب کوئی ہو، عشق کا بیمار نہ ہووے مرجائے ولے اُس کو یہ آزار نہ ہووے (میر)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 1، 2007 #993 یہ ضروری ہے نئے کل کی ضمانت دی جائے ورنہ سڑکوں پہ نکل آئیں گے سارے بچے (بیدل حیدری)
شمشاد لائبریرین ستمبر 1، 2007 #994 یہ بت کدہ انھی غارت گروں کی ہے تعمیر دمشق ہاتھ سے جن کے ہوا ہے ویرانہ (علامہ)
الف عین لائبریرین ستمبر 1، 2007 #995 ہم بھی کیا سادہ تھے ہم نے بھی سمجھ رکھا تھا غمِ دوراں سے جدا ہے غمِ جاناں، جاناں فراز
شمشاد لائبریرین ستمبر 1، 2007 #996 نوا کو کرتا ہے موج نفس سے زہر آلود وہ نے نواز کہ جس کا ضمیر پاک نہیں (علامہ)
سیدہ شگفتہ لائبریرین ستمبر 1، 2007 #997 نعمتیں بٹ رہی تھیں روزِ ایست میں نے بڑھ کر وفا اٹھائی تھی کلام : اسماء عبّاس
شمشاد لائبریرین ستمبر 1، 2007 #998 یہ نکتہ پیر دانا نے مجھے خلوت میں سمجھایا کہ ہے ضبط فغاں شیری ، فغاں روباہی و میشی! (علامہ)
عمر سیف محفلین ستمبر 1، 2007 #999 یہ آسمان سے ٹوٹا ہوا ستارہ ہے کہ دشت شب میں بھٹکتی ہوئی صدا ہے کوئی
شمشاد لائبریرین ستمبر 1، 2007 #1,000 یہ ہیں سب ایک ہی سالک کی جستجو کے مقام وہ جس کی شان میں آیا ہے 'علم الاسما' (علامہ)