نکلا نہ مناجاتیوں سے بھی کام کچھ اپنا اب کوئی خراباتی جواں پیر کریں گے (میر)
شمشاد لائبریرین اگست 26، 2007 #941 نکلا نہ مناجاتیوں سے بھی کام کچھ اپنا اب کوئی خراباتی جواں پیر کریں گے (میر)
امیداورمحبت محفلین اگست 26، 2007 #942 یاں کہ سپید و سیاہ ہیں، ہم کو دخل ہے سو اتنا ہے رات کو رو رو صبح کیا اور دن کو جوں توں شام کیا میر
محمد وارث لائبریرین اگست 26، 2007 #943 آخرِ شب کے ہم سفر فیض نہ جانے کیا ہوئے رہ گئی کس جگہ صبا، صبح کدھر نکل گئی
شمشاد لائبریرین اگست 26، 2007 #944 یہ جہل دیکھ کہ اَن سمجھے میں اُٹھا لایا گراں وہ بار جو تھا بیش اپنی طاقت سے (میر)
شمشاد لائبریرین اگست 26، 2007 #947 اب کے بھی سیرِ باغ کی جی میں ہوس رہی اپنی جگہ بہار میں کنجِ قفس رہی (میر)
عمر سیف محفلین اگست 26، 2007 #948 یہ سوچ کے پلکوں میں چھپا لیتا ہو آنسو گر کر میری آنکھوں سے ہو جائیں نہ بے گھر
عمر سیف محفلین اگست 26، 2007 #950 یونہی شاید تسلّی ہو مری خستہ مزاجی کی میں اپنی خاک ہی کوئے ہنر میں رول کر دیکھوں
شمشاد لائبریرین اگست 26، 2007 #951 نگاہ کم سے نہ دیکھ اس کی بے کلاہی کو یہ بے کلاہ ہے سرمایۂ کلہ داری (علامہ)
عمر سیف محفلین اگست 26، 2007 #952 یہ شرط ہے دستک ہو اگر دستِ یقیں سے در چھوڑ کے دیوار بھی کُھل جائے کہیں سے
شمشاد لائبریرین اگست 26، 2007 #953 یہ نکتہ خوب کہا شیر شاہ سوری نے کہ امتیاز قبائل تمام تر خواری (علامہ)
عمر سیف محفلین اگست 26، 2007 #954 یوں تو مرنے کے لئے زہر پیتے ہیں سبھی زندگی ! تیرے لئے زہر پیا ہے ہم نے
شمشاد لائبریرین اگست 26، 2007 #955 یارب کوئی ہو، عشق کا بیمار نہ ہووے مرجائے ولے اُس کو یہ آزار نہ ہووے (میر)
عمر سیف محفلین اگست 26، 2007 #956 یہ اچانک جو اجالا سا ہوا جاتا ہے دل نے چپکے سے تیرا نام پکارا ہو گا
الف عین لائبریرین اگست 27، 2007 #957 آ عندلیب مل کے جریں آہ و زاریاں تو ہائے گل پکار میں چلّاؤں ہائے دل
محمد وارث لائبریرین اگست 27، 2007 #958 لو وہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بے ننگ و نام ہے یہ جانتا اگر تو لُٹاتا نہ گھر کو مَیں (غالب)
سارہ خان محفلین اگست 28، 2007 #960 یہ خزاں کی زرد سی شام میں ،جو اداس پیڑ کے پاس ھے یہ تمہارے گھر کی بہار ھے اسے آنسوئو ں سے ہرا کرو