بیسن کی روٹی

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اشیاء:
گیہوں کا آٹا ایک پیالی
بیسن تین پیالی
ہرا دھنیا ایک گٹھی، باریک کٹاہوا
ہری مرچ چار عدد، بریک کٹی ہوئی
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
پیاز درمیانی ڈالی ایک عدد
آملیٹ پیاز کی طرح کٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
گھی ایک پکانے والا چمچہ
ترکیب:
سارے مصالحوں کو آٹے اور بیسن میں اچھی طرح ملا کر گوندھ لیں یہ دھیان رہے کہ پانی زیادہ نہ ملائیں۔ پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی بنا لیں۔ توے کی روٹی جب سک جائے تو اتار کر تھوڑا سا کچا گھی لگا لیں۔
 

نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم ناعمہ بٹیا جی
بہت مزیدار شراکت
آج کل تو اپنی یہی خوراک ہے ۔۔۔۔۔
شاید گیہوں کے آٹے کے بنا مزیدار نہیں ہوتی ۔؟
آج آٹا ملا کر بناؤں گا ۔
 

سید ذیشان

محفلین
ترکیب کے لئے شکریہ۔ بیسنی روٹی سے غالب کا ایک قطعہ یاد آ گیا۔ بیسنی روٹی کیساتھ اس کو بهی انجوئے کریں


نہ پُوچھ اِس کی حقیقت، حُضُورِ والا نے
مجھے جو بھیجی ہے بیسن کی رَوغَنی روٹی
نہ کھاتے گیہوں، نکلتے نہ خُلد سے باہر
جو کھاتے حضرتِ آدم یہ بیسَنی روٹی
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم ناعمہ بٹیا جی
بہت مزیدار شراکت
آج کل تو اپنی یہی خوراک ہے ۔۔۔۔۔
شاید گیہوں کے آٹے کے بنا مزیدار نہیں ہوتی ۔؟
آج آٹا ملا کر بناؤں گا ۔

آٹا ملا کر بھی بہت مزیدار بنتی ہے لالہ :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ترکیب کے لئے شکریہ۔ بیسنی روٹی سے غالب کا ایک قطعہ یاد آ گیا۔ بیسنی روٹی کیساته اس کو بهی انجوئے کریں


نہ پُوچھ اِس کی حقیقت، حُضُورِ والا نے
مجھے جو بھیجی ہے بیسن کی رَوغَنی روٹی
نہ کھاتے گیہوں، نکلتے نہ خُلد سے باہر
جو کھاتے حضرتِ آدم یہ بیسَنی روٹی

واہ واہ خوب :)
 

قیصرانی

لائبریرین
گیہوں کا آٹا چاول کے آٹے اور بیسن کے آٹے کے ساتھ ملانے کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح روٹی ٹوٹتی نہیں ہے، بلکہ لچک سی آ جاتی ہے :)
 
Top