بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مزید بہتری کس طرح لائی جا سکتی ہے ؟

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سے کثیرالتعداد غریب لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ۔ لیکن مسئلہ یہ آ رہا ہے کہ جب وہ پیسے بیجھتے ہیں تو ATM CARD کے ذریعے آتے ہیں اور زیادہ تر عورتیں دور دراز قصبوں سےآئی ہوتی ہیں جو کارڈ لے کر ATM مشینوں کے سامنے بے یارو مدد گار کھڑی رہتی ہیں اور ان دنوں زیادہ تر مشینیں بند کر دی جاتی ہیں اور دھوکہ باز ان کے سروں پر منڈلاتے رہتے ہیں اور کئی طریقوں سے دھوکے دیتے ہیں ۔ شیدید رش میں مردو خواتین ایک دوسرے سے الجھتے رہتے ہیں اور مرد و زن ایک دوسرے کے ساتھ ایسے رگڑ رہے ہوتے ہیں جیسے بھیڑوں کے واڑے میں داخل ہوتے ہوئے بھیڑیں ۔ جس وجہ سے بچاریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔ جو ہماری ماوں اور بہنوں کی توہین ہے اور ہماری شرمندگی کا باعث ۔

میرے خیال سے تو حکومت کو چاہیے ان دنوں تمام ATM مشینیں کھلی رکھنے کی تاکید کریں اور عوام کی آسانی کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ایزی پیسہ کے ذریعے لینے کی سہولت بھی مہیا کر دیں ۔ میں ان سے درخواست کروں گا جن کی ماوں اور بہنوں یا بیٹیوں کے پیسے آتے ہیں وہ خود جا کر پیسے لائیں نہ کے اپنی ماوں اور بہنوں کو بیجھیں ۔

اس مسئلے کے حل کے لیے آپکی کی قیمتی تجاویز و آراء کی ضرورت ہے ۔
 
ایک دو باتوں کی وضاحت چاہیئے۔
اے ٹی ایم مشینوں کا بند ہونا, دهوکے بازوں کی موجودگی اورکئی طریقوں سے دهوکے

ایسا کس علاقے میں ہورہا? آپ کا مشاہدہ یا سنی سنائی ہیں?
تجاویز کے مل جانے کے بعد آپ کا لائحہ عمل ?
 
عبداللہ بھائی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں میری معلومات انتہائی محدود سے بھی کم ہیں بس اتنا پتا ہے کہ اس نام کا کوئی پروگرام چل رہا ہے
اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں اور یہ کس طرح غریبوں کو مدد فراہم کرتا ہے مجھے سچ میں نہیں پتا
 
ایک دو باتوں کی وضاحت چاہیئے۔
اے ٹی ایم مشینوں کا بند ہونا, دهوکے بازوں کی موجودگی اورکئی طریقوں سے دهوکے

ایسا کس علاقے میں ہورہا? آپ کا مشاہدہ یا سنی سنائی ہیں?
تجاویز کے مل جانے کے بعد آپ کا لائحہ عمل ?
پہلی بات اے ٹی ایم مشینوں کا بند ہونا یا دھوکے بازوں کی موجودگی کے متعلق تو اگر آپ اپنے محلے کی کسی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارڈ ہولڈر عورت سے پوچھیں تو وہ بڑی تفصیل سے بتا دے گی۔ میں کل کا واقعہ سناتا ہوں میرا پرنٹر خراب تھا میں ٹھیک کروانے شہر کوٹ رادھاکشن گیا ہوا تھا تو میں اے ٹی ایم استعمال کرنے گیا تو بہت زیادہ رش تھا شہر میں چار اے ٹی ایم مشینیں ہیں جن میں تین کو تالا لگا ہوا تھا۔ اور دھوکے بازی کے کئے واقعے ہوتے ہیں مثلا:دھوکے باز پیسے نکال کر دینے کے بہانے سے خراب کارڈ انہیں دے دیتے ہیں اور درست خود رکھ لیتے ہیں وغیرہ۔
دوسری بات تجاویز کے مل جانے کے بعد میں ایک کالم لکھوں گا جو میں اخبار میں دوں گا، ان شاءاللہ۔
 
انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے مجھے بھی حمیرا بہن جیسے ہی تحفظات ہیں۔

یہاں ایک توجہ ٹیگ کرنے کے حوالے سے ہے۔ جس طرح آپ نے ٹیگ کیا ہے، اس طرح ٹیگ نہیں ہوتا، اور نہ ہی متعلقہ فرد کو کوئی نوٹیفکیشن جاتا ہے۔
ٹیگنگ کا درست طریقہ یہ ہے کہ @ کے ساتھ فرد کا نام لکھنا شروع کریں تو فہرست آ جائے گی، وہاں سے سیلکٹ کر لیں۔ مثلاً
سپیس کے بغیر @ عبداللہ لکھیں توان تمام افراد کے نام کی فہرست آ جائے گی کہ جن کے نام میں عبداللہ آتا ہے۔ متعلقہ فرد کو سیلکٹ کریں گے تو وہ ٹیگ ہو جائے گا۔
جیسے عبداللہ امانت محمدی
 
آوازِ دوست

محفلین
بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا کہ یہ پروگرام غرباء کی تذلیل اور بانٹنے والوں کی کرپشن کا علمبردار ہے گویا ایک تیر سے دو شکار۔ میری ناقص رائے کے مطابق یہ پروگرام لوگوں کو بغیر کُچھ کیے پیسے وصول کرنے کا ایک گھٹیا اورگندہ سبق دیتا ہے اور اپنے خالقین کی بصارت اور بصیرت بلکہ جملہ کردار بخوبی نمایاں کرتا ہے۔
 
جزاک اللہ بھائی جان!
 
میں وظیفہ کے طور پر ریاست کی طرف سے رقم کے ملنے کا کلی طور سے مخالف نہیں، مگر بہرحال مذکورہ پروگرام میں بعض باتیں نہایت قابلِ اعتراض ہیں۔
 
arifkarim

معطل
بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا کہ یہ پروگرام غرباء کی تذلیل اور بانٹنے والوں کی کرپشن کا علمبردار ہے گویا ایک تیر سے دو شکار۔ میری ناقص رائے کے مطابق یہ پروگرام لوگوں کو بغیر کُچھ کیے پیسے وصول کرنے کا ایک گھٹیا اورگندہ سبق دیتا ہے اور اپنے خالقین کی بصارت اور بصیرت بلکہ جملہ کردار بخوبی نمایاں کرتا ہے۔
یہ دراصل سوشل بینی فٹ کی ایک قسم ہے جو یہاں مغربی ممالک میں ایک عرصہ سے رائج العام ہے۔ فرق یہ ہے کہ یہاں سوشل بینی فٹ لینے والے کو کم سے کم فرائض ادا کرنے ہوتے ہیں جیسے ہر ماہ جابز اپلائی کرنا، کوئی ہنر سیکھنا یا مزید تعلیم حاصل کرنا ۔ اگر بینظیر انکم اسپورٹ بغیر کسی فرض کے یہ قوم میں بانٹ رہی ہے تو اس سے زیادہ پیسے کا ضیاع اور کوئی نہیں۔ اس قسم کی ناکام اسکیمیں پیپلز پارٹی اور اسکے کرپٹ قائدین ہی اگا سکتے ہیں۔
 
حکیم ابو عبداللہ غلام نبی خادم صاحب نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کے لیے مشورہ دیا ہے کہ : " انہیں چاہیے کہ یہ پانچ سالوں کے پیسے اکھٹے ہی دیے دیں تاکہ کوئی غریب آدمی اپنا چھوٹا موٹا کاروبار شروع کر سکے ۔ "
 
یا ملک سے ہی بھاگ جائے۔
 
جاسمن

لائبریرین
میں خود ایسے لوگوں کو جانتی ہوں جو اس سکیم سے پیسے لے رہے ہیں۔
فراڈ واقعی بہت ہو رہا ہے اور کئی طرح سے ہو رہا ہے۔
لوگوں کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے میں بے حد مشکلات کا سامنا ہے۔ کتنے ہی لوگوں کو یہ طریقہ نہیں آتا۔ دوسرے ہر بینک کے آگے لوگوں کی کثیر تعداد کھڑی رہتی ہے ۔ ایک بار ایک کام والی کے ساتھ میں اس کی مدد کے لئے گئی کہ اسے بھی طریقہ نہیں آتا تھا۔ وقت کی کمی کا میں بھی شکار تھی۔ جس بھی بینک پہ گئے ،رش ہی رش۔۔۔تھک ہار کے واپس آ گئے۔
ایک اور فراڈ یہ کہ بہت سے ایسے لوگ جو صاحبِ حیثیت ہیں،وہ بھی اس سکیم سے فائدہ لے رہے ہیں۔
ہمارے سب سیاستدانوں کے پاس قوم کو فقیر بنانے کے101 نسخے ہیں۔
ہم کیسے خوددار بن سکتے ہیں؟ جبکہ ہمارے حکمران خود مانگنے اور ملنے پہ فخر کرتے ہیں۔اللہ ہمیں ہدایت دے۔ آمین!
 
بالکل! بجائے قوم کو خوددار بنانے کے انہیں لائف اسپورٹ پر ٹرخایا جا رہا ہے
 
جزاک اللہ!
 
Top