عبداللہ امانت محمدی
محفلین
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سے کثیرالتعداد غریب لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ۔ لیکن مسئلہ یہ آ رہا ہے کہ جب وہ پیسے بیجھتے ہیں تو ATM CARD کے ذریعے آتے ہیں اور زیادہ تر عورتیں دور دراز قصبوں سےآئی ہوتی ہیں جو کارڈ لے کر ATM مشینوں کے سامنے بے یارو مدد گار کھڑی رہتی ہیں اور ان دنوں زیادہ تر مشینیں بند کر دی جاتی ہیں اور دھوکہ باز ان کے سروں پر منڈلاتے رہتے ہیں اور کئی طریقوں سے دھوکے دیتے ہیں ۔ شیدید رش میں مردو خواتین ایک دوسرے سے الجھتے رہتے ہیں اور مرد و زن ایک دوسرے کے ساتھ ایسے رگڑ رہے ہوتے ہیں جیسے بھیڑوں کے واڑے میں داخل ہوتے ہوئے بھیڑیں ۔ جس وجہ سے بچاریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔ جو ہماری ماوں اور بہنوں کی توہین ہے اور ہماری شرمندگی کا باعث ۔
میرے خیال سے تو حکومت کو چاہیے ان دنوں تمام ATM مشینیں کھلی رکھنے کی تاکید کریں اور عوام کی آسانی کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ایزی پیسہ کے ذریعے لینے کی سہولت بھی مہیا کر دیں ۔ میں ان سے درخواست کروں گا جن کی ماوں اور بہنوں یا بیٹیوں کے پیسے آتے ہیں وہ خود جا کر پیسے لائیں نہ کے اپنی ماوں اور بہنوں کو بیجھیں ۔
اس مسئلے کے حل کے لیے آپکی کی قیمتی تجاویز و آراء کی ضرورت ہے ۔