بینظیر قتل کی تحقیقات پہلی جولائی سے شروع

فخرنوید

محفلین
Benazir-Bhutto_1953-2007-b.jpg


اقوامِ متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک تین رکنی کمشن سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات پہلی جولائی سے شروع کرے گا۔

سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان نے واضح کیا کہ کمشن کے اختیارات میں بینظیر بھٹو کے قتل سے متعلق حالات اور حقائق کی تحقیق کرنا ہے جبکہ مجرموں کے خلاف مقدمہ چلانا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

بینظیر بھٹو کو ستائیس دسمبر دو ہزار سات میں راولپنڈی میں ایک خود کش بم حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جنرل مشرف کی حکومت نے بیت اللہ محسود کو قتل کا ذمہ دار ٹہرایا تھا۔

سیکرٹری جنرل کی ترجمان مشل مونٹاس نےذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ کمشن پہلی جولائی سے اپنی کارروائی شروع کر رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس کمشن کے اختیارات میں بینظیر بھٹو کے قتل سے متعلق حقائق اکھٹے کرنے ہیں جبکہ مجرموں کو سزا دینا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

090302172436_beanzir_bhutto226.jpg


تین رکنی کمشن کی سربراہی چلی کے سفارت کار ہیرالڈو مونوز کریں گے جبکہ اس کے دوسرے اراکین میں انڈونیشا کے سابق اٹارنی جنرل مارزوکی دارسمان اور آئرلینڈ پولیس کے ریٹائرڈ آفیسر پیٹر فزجیرالڈ شامل ہیں۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ کمشن کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کمیش چھ ماہ کے اندر اپنی رپورٹ سیکرٹری جنرل کو پیش کرے گا اور پھر سیکرٹری جنرل کمشن کی رپورٹ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فراہم کرے گا۔

بشکریہ: وائس آف پاکستان
 

ایم اے راجا

محفلین
اگر حقاعق درست ہوئے تو کیا مجرموں کو سزا ملے گی، خدا کرے کے ایسا ہو، مگر روز مرنے والے بیگناہوں کی تحقیق کون کرے گا؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہی بات ہے، لاکھوں ڈالر اس مد میں دیئے گئے ہیں اور مزید دیئے جائیں گے۔ اس سے اچھا ہے کہ ان رقوم سے مرنے والی کے نام پر کوئی خیراتی ہسپتال یا ٹرسٹ قائم کر دیا جائے۔ کہ اسے تو ثواب ملے۔
 

arifkarim

معطل
اگر حقاعق درست ہوئے تو کیا مجرموں کو سزا ملے گی، خدا کرے کے ایسا ہو، مگر روز مرنے والے بیگناہوں کی تحقیق کون کرے گا؟

مجرم سیاست دان اور بیروکریٹس تو عام روز پھرتے ہیں۔ انکو تو کوئی نہیں پکڑتا۔ جنکی کی وجہ سے روزانہ ہزاروں لوگ بھوکے سوتے ہیں!
 
Top