بیوٹی فل

نیلم

محفلین
3486D2D4.jpg
 
یوسف-2

محفلین
واہ! مجھے تو ”اپنا گاؤں“ یاد آگیا۔ کوئی تین دہائی قبل ”روشنیوں کے شہر“ سے سندھ کے گاؤں کو جو ”ہجرت“ کی تو گاؤں گاؤں پھرا مسافر کی طرح تاحال گاؤں کی خاک چھان رہا ہوں:)
 
کراچی تو میں جاتی رہتی ہوں،،سندھ کا کوئی گاؤں نہیں دیکھا میں نے...وہاں پہ بھی سبزہ بہت ہوتاہےکیا.پنجاب کے گاؤں کی طرح...سندھ کو سوچو تو دماغ میں صحرا جیسا ہی کچھ آتاہے.
 
رانا

سبزہ سندھ کے گاؤں میں بھی ہوتا ہے لیکن پنجاب پنجاب ہے اسکا کوئی مقابلہ نہیں۔ صرف سبزے سے کچھ نہیں ہوتا۔ پنجاب کے گاؤں، ماحول، کلچر ، سبزے کی جو بات ہے وہ کہیں اور نہیں۔
 
رانا

محفلین
یہ تو ہے....آپ کہاں سے ہو؟
پسرور سیالکوٹ سے ہوں۔ زیادہ پسند مجھے امی کا گاؤں ہے جو پسرور کنگرہ موڑ کے پاس ہے۔ کیونکہ وہاں رئیل گاؤں کی بیوٹی نظر آتی ہے۔ اسی لئے بچپن میں اسکول کی دوماہ کی چھٹیاں امی کے گاؤں میں گزارا کرتے تھے۔:)
 
بہت خوب.گاؤں بہت پرسکون بھی ہوتےہیں..
 
یوسف-2

محفلین
کراچی تو میں جاتی رہتی ہوں،،سندھ کا کوئی گاؤں نہیں دیکھا میں نے...وہاں پہ بھی سبزہ بہت ہوتاہےکیا.پنجاب کے گاؤں کی طرح...سندھ کو سوچو تو دماغ میں صحرا جیسا ہی کچھ آتاہے.
اب ایسا بھی نہیں ہے۔ سندھ کے بعض اضلاع یقیناً صحرا جیسے ہیں، لیکن بہت سے ہرے بھرے بھی ہیں جیسے بدین، گھوٹکی، سکھر وغیرہ اور اتفاق سے میرا ”اقامہ“ ہرے بھرے سندھ ہی کا ہے۔ جہاں چاول، سورج مکھی، کاٹن، گنے اور کیلے وغیرہ کی فصل خوب ہوتی ہے۔ آم کے باغات بھی ہیں اور دیگر سبزیاں بھی ہیں۔ البتہ سندھ کے ہاری اور کسان عموماً کھیتوں کھلیانوں کے درمیان وڈیرے کی عطا کردہ قطعہ اراضی میں دو چار مکان بنا کر وہیں رہتے بھی ہیں۔ دو چار اور آٹھ دس گھرانوں پر مشتمل ایسے ”گاؤں“ سندھ میں بہت عام ہیں۔ جبکہ پنجاب میں ایسا کم کم ہی ہے۔ ویسے سندھ میں قصبات بھی ہیں جو پنجاب کے عام گاؤں جیسے ہیں۔
 
نیلم

محفلین
بہت خوب بہت شکریہ

Top