بیوٹی فل

فرحت کیانی

لائبریرین
3486D2D4.jpg
واہ۔ بہت خوبصورت۔ شیئر کرنے کے لئے شکریہ نیلم :)
ویسے مجھے الجھن ہو رہی ہے کہ چارپائیاں بارش میں بھیگ رہی ہیں کوئی انہیں اٹھا کر شیڈ میں رکھ دے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ۔ بہت خوبصورت۔ شیئر کرنے کے لئے شکریہ نیلم :)
ویسے مجھے الجھن ہو رہی ہے کہ چارپائیاں بارش میں بھیگ رہی ہیں کوئی انہیں اٹھا کر شیڈ میں رکھ دے۔

بارش میں بھیگ کر ڈھیلی ڈھالی چارپائیاں بھی اکڑ کر فٹ ہو جاتی ہیں، شاید یہ اسی مصرف کے لئے رکھی ہیں کہ جب تک بارش ہوتی رہے تب تک بالکل فٹ رہیں۔ :D
 
نیلم

محفلین
آپ کابھی بہت شکریہ...
غور سے دیکھےتو درختوں کے پیچھے گاڑی کے پاس ایک عورت کھڑی ہوئی ہے اُسے میں کہتی ہوں کہ چارپائیاں اُٹھالے..

:idea: اچھا اسی لیے۔ ورنہ وہ خاتون جن کو نیلم ابھی چارپائی اٹھانے کا کہیں گی، پہلے ہی اٹھا لیتیں۔ :smile2:

آپ کابھی بہت شکریہ...
غور سے دیکھےتو درختوں کے پیچھے گاڑی کے پاس ایک عورت کھڑی ہوئی ہے اُسے میں کہتی ہوں کہ چارپائیاں اُٹھالے..
واقعی۔ کھڑی تو ہیں۔ پلیز انہیں کہیں کہ اب تک چارپائیاں سیدھی ہو چکی ہوں گی اس لئے انہیں اٹھا کر اندر رکھ دیں۔ ورنہ میں نے خود آ کر یہ کام کر لینا ہے۔ :openmouthed:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایسامسحور کن منظر دیکھ کر چارپائی اُٹھانے کا کسے خیال رہتا ہے۔ :-P
گھر کی مالکن کو رہتا ہے ناں :openmouthed: ۔ جیسے کل ہی میری اماں جان نے بارش کی آواز سنتے ہی دوڑیں لگوا دیں کہ جاؤ دیکھو کپڑے دھونے والی آنٹی واشنگ مشین کو ڈھک کر گئی ہے یا نہیں:disappointed:۔ کہاں لوگ بارش کی رم جھم اور سموسوں سے لطف اندوز ہونے کےموڈ میں تھے اور کہاں جا کر مشین کو سنبھال رہے تھے۔ :openmouthed:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وہ واپس "ڈھیلی" ہو جاتی ہیں۔ یعنی چارپائی کی لکڑی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا، بلکہ وہ بان جس سے چارپائی بنی جاتی ہے وہ کھنچ کر سخت ہو جاتا ہے۔
اوہ اچھا :) ۔ میں یہ سوچ رہی تھی کہ گیلی ہو کر لکڑی ٹیڑھی ہو سکتی ہے تو ٹیڑھی ہی لکھ دیا۔ :smile2:
 
محمداحمد

لائبریرین
گھر میں مالکن کو رہتا ہے ناں :openmouthed: ۔ جیسے کل ہی میری اماں جان نے بارش کی آواز سنتے ہی دوڑیں لگوا دیں کہ جاؤ دیکھو کپڑے دھونے والی آنٹی واشنگ مشین کو ڈھک کر گئی ہے یا نہیں:disappointed:۔ کہاں لوگ بارش کی رم جھم اور سموسوں سے لطف اندوز ہونے کےموڈ میں تھے اور کہاں جا کر مشین کو سنبھال رہے تھے۔ :openmouthed:

:):)

بہت خوب۔۔۔! ٹھیک کہا آپ نے۔ یہ تو ہمارے ساتھ بھی اکثر ہوتا ہے۔

بارش ہو یا کشاکش کا شکار کرکٹ میچ ہو، انتہائی ضروری کام اسی وقت آ نکلتے ہیں۔ :D
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے اگر بان خشک ہو کر واپس ڈھیلا ہو جاتا ہے تو چارپائی کو گیلا کیوں ہونے دے رہے ہیں بھلا:thinking:۔ لگتا ہے ان کی اماں جان گھر پر نہیں ہیں۔ :openmouthed:
 
محمداحمد

لائبریرین
اوہ اچھا :) ۔ میں یہ سوچ رہی تھی کہ گیلی ہو کر لکڑی ٹیڑھی ہو سکتی ہے تو ٹیڑھی ہی لکھ دیا۔ :smile2:

بارش میں اگر چارپائی کے پائے یا پٹیاں ٹیڑھی ہو جائیں تو پھر وہ سیدھے نہیں ہوتے۔ :D اور ایسا زیادہ بھیگنے سے ہوجاتا ہے۔ ;)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے اگر بان خشک ہو کر واپس ڈھیلا ہو جاتا ہے تو چارپائی کو گیلا کیوں ہونے دے رہے ہیں بھلا:thinking:۔ لگتا ہے ان کی اماں جان گھر پر نہیں ہیں۔ :openmouthed:

بالکل ! ایسا ہی لگتا ہے۔ :D

ویسے بارش کا یہ منظر اتنا اچھا لگ رہا ہے کہ بس۔۔۔۔۔! :cool:
 
نیلم

محفلین
کاشفی بھائی غیر متفق کرنےکی اس میں کیا بات...میں توپوچھ رہی تھی یوسف انکل سے کہ کیسے ہوتے ہیں وہاں کے گاؤں..سندھ کانام سنتےہی دماغ میں صحرا آتےہیں...اس میں کون سی بُری بات ہوگئی...
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بارش میں اگر چارپائی کے پائے یا پٹیاں ٹیڑھی ہو جائیں تو پھر وہ سیدھے نہیں ہوتے۔ :D اور ایسا زیادہ بھیگنے سے ہوجاتا ہے۔ ;)
پھر تو تصویر لینے والے اس مسحورکن منظر سے لطف اندوز تو ہوئے ہوں گے لیکن بعد میں ٹیڑھی چارپائیوں کی وجہ سے ڈانٹ کا لطف بھی ضرور اٹھایا ہو گا :heehee:

:):)

بہت خوب۔۔۔ ! ٹھیک کہا آپ نے۔ یہ تو ہمارے ساتھ بھی اکثر ہوتا ہے۔

بارش ہو یا کشاکش کا شکار کرکٹ میچ ہو، انتہائی ضروری کام اسی وقت آ نکلتے ہیں۔ :D

بالکل ! ایسا ہی لگتا ہے۔ :D

ویسے بارش کا یہ منظر اتنا اچھا لگ رہا ہے کہ بس۔۔۔ ۔۔! :cool:
200 فی صد متفق :)
 
کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی غیر متفق کرنےکی اس میں کیا بات...میں توپوچھ رہی تھی یوسف انکل سے کہ کیسے ہوتے ہیں وہاں کے گاؤں..سندھ کانام سنتےہی دماغ میں صحرا آتےہیں...اس میں کون سی بُری بات ہوگئی...

کراچی تو میں جاتی رہتی ہوں،،سندھ کا کوئی گاؤں نہیں دیکھا میں نے...وہاں پہ بھی سبزہ بہت ہوتاہےکیا.پنجاب کے گاؤں کی طرح...سندھ کو سوچو تو دماغ میں صحرا جیسا ہی کچھ آتاہے.

میری بہن آپ نے سندھ کو پنجاب سےکمپئر کیا ہے اس لیئے میں آپ سے غیر متفق ہوں۔ سندھ سندھ ہے اور پنجاب پنجاب۔ اس میں غصہ کرنے والی کیا بات ہے۔ لو کر لو گل۔ دس سو مرتبہ دسو بھئی مینو کی۔
پنجاب کی اپنی الگ خوبصورتی ہے اور سندھ کی اپنی الگ خوبصورتی ہے جو سب سے منفرد اور زیادہ خوبصورت ہے۔
سندھ کے بارے میں آپ کے ذہن میں غلط تصور ہے۔ سندھ میں آپ کو کراچی سے لے کر کشمور تک ، تھر سے لے کر حب کے باڈر تک ہرطرح کی خوبصورتی ملے گی۔
سندھ میں سبزہ بھی ہے اور صحرا بھی۔ سمندر بھی ہے اور دریا بھی۔ بندرگارہ بھی ہے اور بندر بھی۔ چست توانا اور ہمت والے لوگ بھی ہیں اور کاہل کام چور لوگ بھی۔ :|
اور ہاں سندھ میں جو صحرا ہیں وہ بھی نخلستان میں تبدیل ہوجائے اگر۔۔۔۔۔۔۔خیر بات دور تلک نکل جائے گی۔۔۔۔
خوش رہیں۔
 
Top