حسینی
محفلین
بالکل برعکس۔۔۔۔ اسلام تو انسانی جان اور ناموس کی سب سے زیادہ قیمت اور عزت کے قائل ہے۔۔۔ اور اک شخص کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل اور اک شخص کے زندہ کرنے کو ساری انسانیت کی زندگی سمجھتا ہے۔۔مجھے ایک تو اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ اسلامی قوانین فٹا فٹ مرنے مارنے پر کیوں اتر آتے ہیں؟
۔
البتہ انسانی جان ومال اور ناموس کی حفاظت کی ہی خاطر اسلام نے قصاص اور دیت کے سخت قوانین بنائے ہیں۔۔۔ کہ جن قوانین کو ان کی روح کے ساتھ اگر معاشرے میں رائج کیا جائے تو گارنٹی کے ساتھ تمام جرائم فورا سے پہلے ختم ہوجائیں گے۔۔ اسی لیے اسلام نے کہا کہ قصاص میں تمہارے لیے زندگی ہے۔۔ حالانکہ اک شخص کی زندگی جا رہی ہے۔۔ لیکن اس کے زندگی جانے میں ہی باقی سب کی زندگی آئندہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوگی۔۔ اور آئندہ کسی کو ایسا جرم کی جرات نہ ہوگی۔
البتہ میں ان باتوں سے لڑی کے عنوان میں موجود فتوے کی ہرگز حمایت نہیں کر رہا۔۔۔ اور احباب کہہ چکے ہیں کہ غلطی مسلمان کی ہے۔۔۔ اسلام کی نہیں۔