بیوی کیسی ہو ؟

عمر سیف

محفلین
بیوی کیسی ہو؟

٭ اتنی کم عمر نہ ہو کہ اس کی سہیلیاں آپ کو "انکل" کہنے لگیں۔

٭ اتنی چالاک بھی نہ ہو کہ مرد کو پان کی پڑیا سمجھ کر جیب میں ڈال لے۔

٭ اتنی گوری نہ ہو کہ ٹی وی والے پیچھے بھاگتے رہیں۔

٭ اتنی کالی بھی نہ ہو کہ بھٹے والے رشتہ داری جوڑنے لگیں۔

٭قد کی چھوٹی نہ ہو کہ بس کنڈیکٹر کہے "بچی" کو گود میں لے لو۔

٭ اتنی لمبی بھی نہ ہو کہ کوئی آکر پرچم لگا جائے۔

٭ اتنی دبلی بھی نہ ہو کہ ہوا کے جھونکے سے اڑ جائے۔

٭ اتنی موٹی بھی نہ ہو کہ تین بندوں کے کھانے سے ناشتہ کرنے لگے۔

٭ اتنی خوش شکل بھی نہ ہو کہ لوگ کہیں "پہلوئے حور میں لنگور۔

٭ اور اتنی خوش اخلاق بھی نہ ہو کہ محلے والے بے تکلف ہونے لگیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک مرد ہی مرد کی فطرت سمجھ سکتا ہے۔

مثال کے طور پر :

گاہک "مجھے ایک لیڈیز سوٹ چاہیے۔"

دکاندار "گھر والی کے لیے چاہیے یا پھر کوئی اچھا سا دکھاؤں۔"
 
ہمارے یہاں ایک گانا گایا جات ہے، مکمل تو یاد نہیں ذرا سا رہ گیا ہے۔ کچھ اس ڈھنگ کا ہوتا ہے کہ اس میں تمام صفات کی بیویاں جمع ہو جاتی ہیں۔

ہمارے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے۔۔۔

جس کی دلہن چھوٹی اس کا بھی بڑا نام ہے
گود میں اٹھا لو، بچے کا کیا کام ہے؟

وغیرہ وغیرہ۔
:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک وہ گانا یاد آگیا۔۔۔۔۔
جس کی بیوی موٹی اس کا بھی بڑا نام ہے
جس کی بیوی پتلی اس کا بھی بڑا نام ہے

اس طرح کر کے کچھ تھا۔۔۔ امجد خان اور امیتابھ بچن پر ہے یہ گانا۔۔۔ :)
 
جی خواہش تو بالکل اچھی نہیں لیکن بعد میں کئی دفعہ یہ خواہش مجبوری بن جاتی ہے اور اکثر اوقات دُم نکالنے میں ہی عافیت نظر آتی ہے۔۔۔ :p
یہ بھی ایک بات ہے۔ لیکن آج معلوم نہیں کیا ہوا ہے کہ ہم صبح سے عافیت کا آفیت لکھ رہے ہیں!
 
Top