ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
خوب!
یعنی آپ تو ہمارے ہی بھائی نکلے۔ میرا تعلق میرپورخاص سے ہے اب کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہوں۔ سندھی کافی حد تک سمجھ آتی ہے۔ سامعین اگر دوست ہوں تو تھوڑی بہت سندھی بول بھی لیتا ہوں (کہ دوست غلطیوں کو بھی از راہِ محبت نظر انداز کر دیتے ہیں)۔ اجنبیوں کے سامنے خطرہ مول لینے کی ہمت نہیں ہوتی۔
ہر زبان کا اپناایک مزہ اور چاشنی ہے۔
بالکل جناب آپ ہی کا بھائی ہوں اس معاملے میں ۔ اب یہی حال میرا بھی سمجھئے ۔ بائیس سال گھر سے دور رہ کر سندھی تو سندھی اردو بھی کند ہوگئی ہے۔