بیٹیاں

نایاب

لائبریرین
بشکریہ فیس بک​
یہ بیٹیاں کیسی ہوتی ہیں ؟​
یہ پیاروں جیسی ہوتی ہیں​
یہ بات بات پہ ہنستی ہیں​
یہ بات بات پہ روتی ہیں​
دل ہوتا ہے ان کا نازک سا​
یہ بھولی بھالی ہوتی ہیں​
بابا کی لاڈلی ہوتی ہیں​
ماں کی دلاری ہوتی ہیں​
گڑیوں سے کھیلتا بچپن ان کا​
اتنی جلدی کیسے بیت گیا ؟​
آنگن سونا کر جاتی ہیں​
بابا کا درد سمجھتی ہیں​
ماں کے آنسو پونچھتی ہیں​
یہ بیٹیاں ایسی ہوتی ہیں ۔​
baityan.jpg
 

نایاب

لائبریرین
آج میری بٹیا رانی نے اپنا پہلا روزہ رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بہت خوش ہوا ۔ اور محفلین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کو دل چاہا ۔
یقین ہے کہ آپ سب اپنی دعاؤں سے نوازیں گے ۔
gh1.jpg
 
آج میری بٹیا رانی نے اپنا پہلا روزہ رکھا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
میں بہت خوش ہوا ۔ اور محفلین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کو دل چاہا ۔
یقین ہے کہ آپ سب اپنی دعاؤں سے نوازیں گے ۔
gh1.jpg
ماشاءاللہ، اللہ غزل بیٹی کو صبر اور اپنی رضا عطا فرامائے آمین۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اللہ رب العزت! غزل بیٹی کی عمر میں، صحت و تندرستی میں، علم میں، فضل میں، رزق میں برکت عطا فرمائے۔
اور بیٹی کا پہلا روزہ قبول فرمائے ٖآمین۔
 

سید زبیر

محفلین
یا اللہ غزل نایاب بٹیا کو کُل جہانوں کی نعمتوں ، سعادتوں سے سرفراز فرمادے ، میرے اللہ اسے اپنے والدین کے لیے باعث تکریم بنادے ، یا اللہ غزل بٹیا کو ایمان ، عزت صحت خوشیاں عطا فرما (آمین ثم آمین)
 

محمد مسلم

محفلین
اﷲ بیٹی کو ایمان، صحت، تندرستی، اچھی قسمت اور بھی سب کچھ عطا کرے۔ آمین،
ویسے مجھے اپنے بچپن کی بات یاد آگئی ہے، تب بھی گرمیوں کے روزے تھے، مجھے پہلا روزہ رکھوایا گیا (بلکہ میں نے بھی کافی جہد سے اس کی اجازت لی تھی) جمعہ کا دن تھا، ہندوستان سے ایک بڑے بزرگ (شاید مولانا مسیح اﷲ خان صاحب رحمۃ اﷲ علیہ) تشریف لائے ہوئے تھے۔ جمعہ کے بعد والدِ محترم ہمیں ان کے پاس بغرضِ زیارت لے گئے، جب انہیں معلوم ہوا کہ بچے کا روزہ ہے تو میرے والد صاحب کو بہت ڈانٹا، اور ان کا کہنا تھا کہ جب روزے فرض ہو جائیں گے تب تو رکھنا ہی ہیں، ابھی سے بچوں کو کیوں رکھوا کر ان پر ظلم کر رہے ہو۔۔۔۔ اس لیے میں نے اپنے بچوں کو سردیوں کے روزے تو رکھنے دیے لیکن گرمیوں کے نہیں رکھنے دیے۔ بزرگوں کا ہر قول حکمت سے بھرپور ہوتا ہے۔
بہر حال ہماری بیٹی نے کمال کیا ہے جو اتنا سخت روزہ رکھا، اﷲ اس کا اجر و ثواب دے، یہ روزہ اس بات کی علامت ہے کہ والدین بھی ماشاء اﷲ سعادت مند ہیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
آج میری بٹیا رانی نے اپنا پہلا روزہ رکھا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
میں بہت خوش ہوا ۔ اور محفلین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کو دل چاہا ۔
یقین ہے کہ آپ سب اپنی دعاؤں سے نوازیں گے ۔
gh1.jpg
ارے ماشاء اللہ
یہ خبر تو میں نے اب دیکھی
بہت خوب غزل گڑیا، پہلا روزہ مبارک ہو :)
 
Top