فرحت کیانی
لائبریرین
ماشاءاللہ۔ غزل توبہت بہادر بچی ہیں ۔ غزل کو میری ڈھیر ساری دعائیں پہنچائیے گا نایاب بھائی۔
ماشاءاللہ، اللہ غزل بیٹی کو صبر اور اپنی رضا عطا فرامائے آمین۔آج میری بٹیا رانی نے اپنا پہلا روزہ رکھا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
میں بہت خوش ہوا ۔ اور محفلین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کو دل چاہا ۔
یقین ہے کہ آپ سب اپنی دعاؤں سے نوازیں گے ۔
اففففف نایاب بھائی ۔۔اک بہن بیٹی کی دعا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
میں ایک لڑکی ہوں کسی کی بہن ، کسی کی بیٹی اور شائد مستقبل میں کسی کی ماں بھی مگر پھر بھی حیرت ہے کہ معاشرہ مجھے عجیب نظروں سے کیوں دیکھتا ہے ۔؟
میں اپنے گھر سے باہر نکلوں تو راہ چلتے بھائی گردن گھما گھما کے میری طرف کیوں دیکھنے لگتے ہیں ؟ میں اک عام سے گھرانے کی عام سی لڑکی ہوں ۔ اس لیئے روز بس میں بیٹھ کالج جاتی ہوں ۔ صبح لڑکوں کے غول راستے میں ملتے ہیں ۔ ان کے پاس سے گزرتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے ۔ جیسے میں کوئی تماشا ہوں اور یہ سبب تماشبین ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نجانے کیوں بس میں سوار ہونے والی ہر لڑکی کو دیکھ کر ان کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے ۔ اور یہ زیر لب کچھ گنگنانے لگتے ہیں ۔ شاید بہنوں کو دیکھ کر ان میں برادرانہ محبت جاگ اٹھتی ہے ۔ جب میں بس میں سوار ہونے لگتی ہوں تو میرے سارے بھائی پہل کر کے اندر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اور مجھے خوش آمدید کہنے کا فریضہ انجام دیتے ہیں ۔
یہ غیرت مند بھائی بریک لگنے پر خواتین کے پاؤں کچل کر شاید روحانی سکون محسوس کرتے ہیں ۔ اور بس کی نشستوں پہ بیٹھی لڑکیوں کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر نفلی عبادت کا ثواب حاصل کرتے ہیں ۔
جب کالج سے آنے پر میں بس سے اترتی ہوں تو میرے اچھے بھائی شاید میری جدائی برداشت نہیں کر پاتے ۔ اس لیئے راستہ روک کر کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ ہر اک کو سرگوشی کے اندازمیں کچھ نہ کچھ کہتے سنتی ہوں۔ شاید جاتی بہن کو خدا حافظ کہتے ہیں ۔
امید ہے کہ اللہ ان کو اتنی محبت کا اجر ضرور دے گا ۔
اور یقینا جس قوم کے نوجوان اتنے باشعور اور غریتمند ہوں اس کے مستقبل کی تابناکی کی قسم کیسے نہ کھائی جائے ۔۔۔ ؟
دعا یہی کہ ان اچھے بھائیوں کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پہ قائم ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بشکریہ فیس بک
سچ کہا محترم بھائیاففففف نایاب بھائی ۔۔
کیا دھکتا انگارہ شئیر کیا ہے،دل جل گیا۔۔