بیچنا سائنس کا

سید فصیح احمد

لائبریرین

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
دلچسپی تو بہت ہے گلوبل سائنس، سائنس ڈائجسٹ کے پرانے شمارے ڈھیر سارے موجود ہیں جس میں سے کچھ پڑھے بھی ہیں۔
جناب آپ اپنی ویب سائٹ پر بنیادی سائنسی معلومات کے ساتھ ساتھ کچھ وہ چیزیں رکھیں جو لوگ دیکھنا اور پڑھنا چاہتے ہیں۔
آئی ٹی نامہ ، گلوبل سائنس، اردو ڈائجسٹ کے طریقہ کار سے آپ کو زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
یار میرے سوالوں کا جواب ملے گا یا میں اپنی سائنس کو او ایل ایکس پر ہی جا بیچوں؟
دیکھیں سائنس کو بیچنا ممکن نہیں۔ یہ تو ایک قدرتی علم ہے جسکی اپنی افادیت ہے۔ جدید مغربی و مشرقی ممالک میں سائنس کو ریسرچ اور کمرشلائیزیشن کیساتھ ملا کر "بیچا" جاتا ہے۔ فی الحال ہمارے دیسی ممالک اس مقام تک نہیں پہنچے اسلئے میرے خیال میں اس علم کو عوام میں فروخت کرنا ممکن نہیں۔ ہاں اگر حکومت کوئی سائنسی پالیسی بنا کر بذریعہ تعلیم و حکمت اسے عوام میں فروغ دینے لگے تو پھر بات بن سکتی ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
لگتا ہے سعد بھائی کے پاس بہت زیادہ سائنس جمع ہوگئی ہے اور بک نہیں رہی۔
ذرا بتائیں تو کیا بھاؤ لگائی ہوئی ہے؟۔۔۔ تھوری سی میں بھی خرید لیتی ہوں :) :p
 
محمد سعد

محفلین

میں تجارتی استعمال کی بات نہیں کر رہا۔ :)
میرا مطلب ہے کہ لوگوں میں سائنس کو جاننے کی مانگ پیدا کی جائے، قدرت کو اچھی طرح سمجھنے کی جستجو پیدا کی جائے۔ پھر بے شک وہ اپنے طور پر گھر کی بیٹھک میں تجربات کرتے رہیں۔ بس اتنی مہربانی کریں کہ کبھی کبھی ان تجربات کے متعلق مجھ سے بھی بات کر لیا کریں۔ :)
بہ الفاظ دیگر، جس طرح شاعر دوسرے شاعروں کی تلاش میں رہتا ہے، ان کا کلام سنتا ہے اور ان کو اپنا کلام سناتا ہے۔۔ یہ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ سمجھیں۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
لگتا ہے سعد بھائی کے پاس بہت زیادہ سائنس جمع ہوگئی ہے اور بک نہیں رہی۔
ذرا بتائیں تو کیا بھاؤ لگائی ہوئی ہے؟۔۔۔ تھوری سی میں بھی خرید لیتی ہوں :) :p
کوئی خریدار ملے سنجیدہ سائنسی گفتگو کرنے کو، تو مفت میں بھی بانٹنے کو تیار ہوں۔ سائنس کے پوڈری کو اپنے جیسے اور پوڈری مل جائیں تو موج ہی ہو جائے۔۔۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
کوئی خریدار ملے سنجیدہ سائنسی گفتگو کرنے کو، تو مفت میں بھی بانٹنے کو تیار ہوں۔ سائنس کے پوڈری کو اپنے جیسے اور پوڈری مل جائیں تو موج ہی ہو جائے۔۔۔
یہ پوڈری کا ہوتا ہے بھائی؟
آپ کیا پڑھتے ہیں یا پڑھ چکے ہیں؟ :)
 
محمد سعد

محفلین
ابھی تو بی ایس طبیعیات میں ہی اٹکا ہوا ہوں جی۔ ختم ہونے کو ہی نہیں آتی۔
(اگر روایتی تعلیمی درجات کی بات کر رہی ہیں)
 
آخری تدوین:
میں قدرت کو سمجھنے کے اس شغل سے، جسے سائنس کہتے ہیں، خود تو لگاؤ رکھتا ہی ہوں
ابھی تو بی ایس طبیعیات میں ہی اٹکا ہوا ہوں جی۔ ختم ہونے کو ہی نہیں آتی۔
(اگر روایتی تعلیمی درجات کی بات کر رہی ہیں)
اگر آپ سائنس کو شغل کہیں گے تو سائنس بھی آپ کے ساتھ شغل ہی تو کرے گی نا۔۔۔

:thumbsup:
 
arifkarim

معطل
میرا مطلب ہے کہ لوگوں میں سائنس کو جاننے کی مانگ پیدا کی جائے، قدرت کو اچھی طرح سمجھنے کی جستجو پیدا کی جائے۔ پھر بے شک وہ اپنے طور پر گھر کی بیٹھک میں تجربات کرتے رہیں۔ بس اتنی مہربانی کریں کہ کبھی کبھی ان تجربات کے متعلق مجھ سے بھی بات کر لیا کریں۔
میرا خیال ہے اس سوال کو آپ پہلے اپنے آپ پر لاگو کر کے دیکھیں۔ آخر آپکو سائنس سے اس حد تک پیار کیوں ہے؟ یا آپکے ساتھ پڑھنے والے طلباء کو۔ آپ سب ایک دوسرے کا بچپن شیئر کریں اور دیکھیں ان میں کیا کیا مماثلت تھی جس کی وجہ سے آپ لوگ سائنسی جستجو کی طرف کھچتے چلے گئے۔ سائنس اور قدرت کی جستجو تو ایک تڑپ ہے جیسے ایک مومن کو خدا سے ملنے کی خواہش ہر دم ستاتی رہتی ہے۔ اب تک جتنے بھی قابل سائنسدان دنیا میں آئے ہیں سبھی نے اپنی من پسند سائنسی فیلڈ کیساتھ مکمل انصاف کیا۔ چاہے وہ پاکستانی واحد نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام ہوں یا جدید طبیعات کے بانی آئن اسٹائن۔ سائنس ایک ایسا علم ہے کہ اسکے ساتھ مکمل انصاف کئے بغیر اس میں کچھ کامیابی حاصل کرنا بیکار ہے۔ عام الفاظ میں آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایک حقیقی سائنسدان یا سائنس سے محبت کرنے والا سب کچھ ہو سکتا ہے پر اناڑی نہیں ہو سکتا ہے۔ اناڑی سائنس کو ہم انگریزی میں Pseudoscience کہتے ہیں اور اسکی ہمارے دیسی ممالک میں بہتات ہے :)
 
موجو

لائبریرین
سعد بھائی میں نے آپ ویب سائٹ بک مارک کرلی ہے ان شاء اللہ وہاں سے فائدہ اٹھاتا رہوں گا
 
محمدصابر

محفلین
کوئی خریدار ملے سنجیدہ سائنسی گفتگو کرنے کو، تو مفت میں بھی بانٹنے کو تیار ہوں۔ سائنس کے پوڈری کو اپنے جیسے اور پوڈری مل جائیں تو موج ہی ہو جائے۔۔۔
ادھر ہی بیچیں گے کہ کہیں اور جانا پڑے گا؟ اور میرے لیول کی سائنس بیچیں گے کہ اپنا برانڈ بیچیں گے؟
 
محمد سعد

محفلین
ادھر ہی بیچیں گے کہ کہیں اور جانا پڑے گا؟ اور میرے لیول کی سائنس بیچیں گے کہ اپنا برانڈ بیچیں گے؟
پاپولر سائنس کے تو اور بہت سے ٹھیلے لگے ہوئے ہیں جگہ جگہ۔ تو میری کوشش ہوگی کہ اپنے ٹھیلے پر سنجیدہ سائنس بیچوں۔ اور خواہش میری یہ ہوگی کہ اس سب کام کے لیے کم از کم بھی پانچ دس مخصوص ویب سائٹس دستیاب ہوں (اردو میں)۔ عمومی فورمز پر سائنس کا گوشہ بنا بھی دیا جائے تو اسے اتنا سنجیدہ نہیں لیا جاتا جتنا اس کا حق بنتا ہے۔ پاکستانی سائٹس میں ایک فورم پاکستان سائنس کلب کا بھی ہے لیکن وہ انگریزی میں ہے (اس کے علاوہ مجھے کسی پاکستانی سائنس فورم کا علم نہیں)۔ کچھ کام اردو میں بھی ہونا چاہیے۔ آج نہ سہی، پچاس سال کے عرصے تک ہی ہمارے پاس اتنا کام ہو جائے کہ ہم کہہ سکیں کہ ہاں، اب اتنی بنیاد بن گئی ہے کہ ہم باقاعدہ اردو میں سائنس کی تدریس کر سکتے ہیں۔
 
ویسے مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ آپ کا منصوبہ کیا ہے؟ سوال جواب کرنے ہیں۔ انٹرایکٹو سائٹ بنانی ہے۔ یا ترجمہ کرنا ہے۔ کہاں سے شروع کرنا ہے۔ کہاں ختم کرنا ہے؟ اچھا یہ بتائیں اس دھاگے کا محرک کیا ہے؟
 
سوال جواب، "اصلی" سائنسی مضامین اور ترجمہ بھی۔ یعنی ایسی جگہ جہاں محسوس ہو کہ واقعی سنجیدہ سائنسی گفتگو ہو رہی ہے۔
دھاگے کا محرک یہ ہے کہ میں اکیلا اکیلا بور ہو رہا ہوں۔ فلموں، کرکٹ، موسیقی اور سیاسی گفتگو کے شائقین کو اپنے جیسے اور شائقین آسانی سے مل جاتے ہیں۔ میں سائنس کے شائقین کے لیے پانچ سال سے جال لگا کے بیٹھا ہوں۔ ابھی تک ایک بابا جی ہی پھنسے ہیں۔ میرے غیر سائنسی دوست کہتے ہیں کہ پہلے مانگ پیدا کرو۔ ہمیں قائل کرو کہ یہ چیز ہمیں پڑھنی چاہیے۔ کہ یہ مزے دار ہے یا اس کا ہماری زندگی سے کوئی اہم تعلق ہے۔ اب مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیسے کروں۔ جو لوگ پہلے سے متجسس نہیں ہیں، ان میں تجسس کیسے جگاؤں اور ان میں اس علم کی مانگ کیسے پیدا کروں۔ اس سلسلے میں مدد درکار ہے۔
 
Top