بیچنا سائنس کا

عائشہ عزیز

لائبریرین
ابھی تو بی ایس طبیعیات میں ہی اٹکا ہوا ہوں جی۔ ختم ہونے کو ہی نہیں آتی۔
(اگر روایتی تعلیمی درجات کی بات کر رہی ہیں)
ہائیں پھر تو آپ بھی وہی پڑھ رہے ہیں جو میں پڑھ رہی تھی۔
ختم ہونے کو کیوں نہیں آتی؟ کس سمسٹر میں ہیں آپ؟
 
محمدصابر

محفلین
سوال جواب، "اصلی" سائنسی مضامین اور ترجمہ بھی۔ یعنی ایسی جگہ جہاں محسوس ہو کہ واقعی سنجیدہ سائنسی گفتگو ہو رہی ہے۔
دھاگے کا محرک یہ ہے کہ میں اکیلا اکیلا بور ہو رہا ہوں۔ فلموں، کرکٹ، موسیقی اور سیاسی گفتگو کے شائقین کو اپنے جیسے اور شائقین آسانی سے مل جاتے ہیں۔ میں سائنس کے شائقین کے لیے پانچ سال سے جال لگا کے بیٹھا ہوں۔ ابھی تک ایک بابا جی ہی پھنسے ہیں۔ میرے غیر سائنسی دوست کہتے ہیں کہ پہلے مانگ پیدا کرو۔ ہمیں قائل کرو کہ یہ چیز ہمیں پڑھنی چاہیے۔ کہ یہ مزے دار ہے یا اس کا ہماری زندگی سے کوئی اہم تعلق ہے۔ اب مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیسے کروں۔ جو لوگ پہلے سے متجسس نہیں ہیں، ان میں تجسس کیسے جگاؤں اور ان میں اس علم کی مانگ کیسے پیدا کروں۔ اس سلسلے میں مدد درکار ہے۔
پھر آپ روزمرہ سائنس پر لکھیں۔ ناکہ الیکٹران کے قبیلے کے بارے میں لوگوں کو بتاتے پھریں۔ لوگوں کو اس کی پرواہ نہیں ہوتی۔
 
arifkarim

معطل

روزمرہ کی سائنس تو پھر وہی پاپولر سائنس ہو گئی جو آجکل بازاروں میں تفریح کے طور پر بیچی جاتی ہے۔
 
محمدصابر

محفلین
روزمرہ کی سائنس تو پھر وہی پاپولر سائنس ہو گئی جو آجکل بازاروں میں تفریح کے طور پر بیچی جاتی ہے۔
نان پاپولر سائنس تو بکنے سے رہی۔ ہاں پاپولر سائنس کے درمیان کوئی ایک آدھ پوسٹ تڑکا لگا کر بیچنا شروع کر دے تو پھر اور بات ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
سائنس کی ’آؤٹ ریچ‘ کے موضوع پر xkcd کا یہ کامک شاندار ہے: :D

outreach.png

Alt text: ‘Completely implausible? Yes. Nevertheless, worth keeping a can of shark repellent next to the bed.’
 
محمد سعد

محفلین

S. H. Naqvi

محفلین
محمد سعد کیا پرنٹ کا آپشن نہیں استعمال ہو سکتا، میں نے اس مضمون کا پرنٹ نکالنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ہوئی، یا پھر پی ڈی ایف فائل مل جائے اسکی۔۔۔۔! کمپیوٹر میں کاپی کیا انپیج میں تو کچھ عجیب ہی چیز پیسٹ ہوئی؟ اور ورڈ میں اردو کی بورڈ انسٹال نہ ہونے کی وجہ سے بھی یہ صورت حال ہے۔
http://tajassus.pk/node/341
 
محمد سعد

محفلین
پرنٹ کا آپشن ابھی آزما کر دیکھا تو ہے۔ کم از کم پی ڈی ایف پرنٹر والا ڈرائیور مناسب حد تک کام کر رہا ہے۔ اگرچہ فارمیٹنگ اتنی اچھی نہیں ہے اور بعض جگہ (پتہ نہیں ڈاکومنٹ کی وجہ سے یا پرنٹر کی سیٹنگ کی وجہ سے) الفاظ کٹ بھی رہے ہیں۔ فارمیٹنگ خوبصورت نہ ہونے کا مسئلہ میں حل نہیں کر سکتا کہ ڈاکومنٹ لے آؤٹ کے کاموں میں اتنی زیادہ مہارت نہیں رکھتا۔ ان پیج اگر آپ کے پاس پرانا ہے جو یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا، تب بھی مسئلہ ہوگا۔ لگتا ہے آپ کو فی الحال ورڈ والے طریقے سے ہی کام چلانا پڑے گا۔
 
ورڈ میں کاپی پیسٹ کر لیں۔
 
براؤزر میں پرنٹ کی کمانڈ دی تو پریویو میں تو ٹھیک لکھا نظر آیا مگر جب پرنٹ نکلا تو وہی چائنیز لکھی ہوئی آئی بس تصاویر صیح پرنٹ ہوئی۔
 
محمد سعد

محفلین
اگر آپ ونڈوز کا کوئی بہت پرانا ورژن استعمال نہیں کرتے تو دو امکانات ذہن میں آتے ہیں۔ پرنٹ ٹھیک سے نہ ہونے کا سبب پرنٹر کا ڈرائیور یا اس کی غلط کنفیگریشن ہو سکتی ہے۔ کاپی پیسٹ ٹھیک سے نہ ہونے کی وجہ اگر فانٹ کا مسئلہ نہیں تو شاید آپ نے کلپ بورڈ منیجمنٹ کا کوئی پروگرام انسٹال کیا ہوا ہو جس کے سبب مسئلہ پیدا ہو رہا ہو۔ دونوں کے مشترکہ خواص کو یکجا کیا جائے تو فانٹ کا مسئلہ قرین قیاس محسوس ہوتا ہے۔ خیر، یہ بات ذرا موضوع سے ہٹ جائے گی۔ ایسے مسائل کا حل متعلقہ زمرے میں پوچھیں تو بہتر مدد بھی مل جائے گی اور یہاں کی گفتگو بھی متاثر نہیں ہوگی۔
 
عثمان

محفلین
سوال جواب، "اصلی" سائنسی مضامین اور ترجمہ بھی۔ یعنی ایسی جگہ جہاں محسوس ہو کہ واقعی سنجیدہ سائنسی گفتگو ہو رہی ہے۔
دھاگے کا محرک یہ ہے کہ میں اکیلا اکیلا بور ہو رہا ہوں۔ فلموں، کرکٹ، موسیقی اور سیاسی گفتگو کے شائقین کو اپنے جیسے اور شائقین آسانی سے مل جاتے ہیں۔ میں سائنس کے شائقین کے لیے پانچ سال سے جال لگا کے بیٹھا ہوں۔ ابھی تک ایک بابا جی ہی پھنسے ہیں۔ میرے غیر سائنسی دوست کہتے ہیں کہ پہلے مانگ پیدا کرو۔ ہمیں قائل کرو کہ یہ چیز ہمیں پڑھنی چاہیے۔ کہ یہ مزے دار ہے یا اس کا ہماری زندگی سے کوئی اہم تعلق ہے۔ اب مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیسے کروں۔ جو لوگ پہلے سے متجسس نہیں ہیں، ان میں تجسس کیسے جگاؤں اور ان میں اس علم کی مانگ کیسے پیدا کروں۔ اس سلسلے میں مدد درکار ہے۔
یار سائنس میں دلچسپی کے لیے حقیقت پسندی درکار ہے۔ اور جذباتی معاشروں میں یہ کم کم ہی پائی جاتی ہے۔ :)
 
Top