بیگم نے ہمیں کیا کھلایا؟

عرفان سعید

محفلین
یہ ایک ہی عید کے کھانے ہیں؟
ایک ہی عید پر تھے
کیا آئرن مین میں حصہ لے کر مہمان آئے تھے؟
مہمانوں کی تعداد بچوں کو ملا کر بیس کے قریب تھی، اس کے علاوہ کچھ مہمان اپنی صحت کے باعث کچھ قسم کے کھانے نہیں کھا سکتے تھے تو یہ اہتمام کرنا پڑا۔
 
سین خے

محفلین
شاندار لڑی ہے عرفان بھائی :) بھابھی کو ہماری جانب سے داد ضرور پہنچائیے گا۔

کیا غضب کی ڈش تھی! نام یاد نہیں۔ اتنا یاد ہے کہ چار مختلف طرح کے چیز ایک دن پہلے سودے سلف میں لے کر آیا تھا۔ بینگن کے قتلے کاٹ کر انہیں آلیو آئل میں فرائی کیا تھا اور ٹماٹر کی ایک مخصوص ساس بھی استعمال ہوئی تھی۔
تمام اجزا کو تہہ در تہہ ترتیب دے کر بیکنگ ڈش کو تیار کیا گیا، جو کہ اوون میں جانے کے لیے تیار ہے۔

QnMG12N.jpg

بیک کرنے کے بعد

Um7GQqb.jpg

کٹا ہوا ایک پیس

NuZsb7x.jpg

ایگ پلانٹ پارمیزان لگ رہی ہے۔ ویسے زیادہ تر دو طرح کا چیز استعمال ہوتے دیکھا ہے موزریلا اور پارمیزان۔ بھابھی سے ہو سکے تو پوچھ کر بتائیے گا کہ اور کونسا چیز انھوں نے استعمال کیا تھا :)
 
عرفان سعید

محفلین
شاندار لڑی ہے عرفان بھائی :) بھابھی کو ہماری جانب سے داد ضرور پہنچائیے گا۔

ایگ پلانٹ پارمیزان لگ رہی ہے۔ ویسے زیادہ تر دو طرح کا چیز استعمال ہوتے دیکھا ہے موزریلا اور پارمیزان۔ بھابھی سے ہو سکے تو پوچھ کر بتائیے گا کہ اور کونسا چیز انھوں نے استعمال کیا تھا :)
بہت شکریہ سین خے صاحبہ!

پارمیزان، موزریلا اور رکوٹا تو مجھے بھی یاد ہے، لیکن چوتھا یاد نہیں آرہا۔ بیگم سے پوچھا بھی تھا لیکن ان کے ذہن میں بھی نہیں تھا۔ اصرار پر کاغذوں کے پلندے کی طرف اشارہ کیا کہ یہاں سے ڈھونڈھ لو۔ اب ایک پورے دفتر کو کون کھنگالے!
 
آخری تدوین:
Top