بےروزگاری اور مہنگائی کا حل عوامی سطح پر

arifkarim

معطل
گرامین بینک والا مشورہ بہت اچھا ہے۔ زیادہ سرمایہ کاری پر فراڈ اور کرپشن کا خطرہ ہوتا ہے۔ جبکہ چھوٹے پیمانے پر ایسا کچھ نہیں!
 

دوست

محفلین
میرے خیال سے گرامین بینک کو ماڈل بنانے کا مشورہ بہترین ہے۔ اگر قرضوں کا کاروبار ہی کرنا ہے تو یہ بینک بہت کامیاب ہوا ہے۔ مائیکرو کریڈٹ اگر ڈوب بھی جائے تو کمپنی کو مسئلہ نہیں ہوتا۔ جس منصوبے کی آپ بات کررہے ہیں بہتر ہوگا کہ اسے بطور مائیکرو کریڈٹ بینک ہی رجسٹرڈ کروایا جائے۔ یا جو بھی اس کا طریقہ کار ہے۔ میرے حساب سے شروع میں یہ پرائیویٹ لمیٹڈ ہو جسے بعد میں پبلک لمیٹڈ کردیا جائے تاکہ مقبولیت کے بعد سرمایہ داروں سے انویسٹمنٹ‌ حاصل کرنا آسان ہو۔ پاکستان میں گرامین بینک کی طرز پر کام کے لاتعداد مواقع ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں سے صدرمملکت کی روزگار سکیم کے تحت عوام کو سی این جی رکشے، لوڈ رکشے فراہم کیے جارہے ہیں‌ جسے یہ لوگ مائیکروکریڈٹ سکیم کے زمرے میں کھڑا کرتے ہیں لیکن ان کی مالیت ایک لاکھ سے تین لاکھ تک ہے میرے خیال سے یہ بھی مائیکرو کریڈٹ نہیں‌۔ مائیکروکریڈٹ‌ تو ہو دو ہزار یا تین ہزار کا۔ دس ہزار کا یا پچاس ہزار حد تک کا۔ اس طرح ملک کا 90 فیصد طبقہ جو غریب ہے ایک تو وہ ٹارگٹ ہوگا دوسرے فنڈز کا بالکل ٹھیک استعمال ہوگا۔ اگر اسلامی بینکاری کو مدنظر رکھا جائے تو دین و دنیا دونوں شامل ہوجائیں۔ ایک بات کی گارنٹی ہے کہ اس کمپنی کے کرتا دھرتا بھوکے نہیں‌ مرتے یہ بہت منافع بخش کام ہوگا۔ کیا بعید ہے ایک نوبل ایوارڈ پاکستان کو بھی مل جائے۔
 

بلال

محفلین
شاید میری اس پوسٹ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جس کے مطابق پاکستان میں ایک محدود پیمانے پر کوئی سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ اب میں آپ کو اس میں مطلوبہ شعبوں کی نشاندہی کر دوں اور انشاء اللہ اس میں 50 فیصد درخواست دہندگان کو شامل کیا جائے گا ۔ آنے والے پانچ برسوں میں کم از کم ایک کروڑ امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری اور اس کے نتیجے میں ۔ ایک لاکھ اسی ہزار ملازمتوں کے امکانات ۔ چھتیس ہزار کاروباری یونٹس کا قیام ۔ عین ممکن ہے اگر اس تمام منصوبے کو درست طور سے ایگزیکیوٹ کیا گیا تو ۔

اب اس سلسلے میں میں نے جو میدان ذہن میں رکھے ہوئے ہیں انکی نشان دہی ضروری سمجھتا ہوں ۔ آپ لوگوں سے رائے لینے کا مقصد میں اوپر بیان کر چکا ہوں اور اس سلسلے میں مجھے بہت حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔

1۔ طب ( طبی اداروں کی صورت میں ۔ میڈیکل چین)
2۔ تعلیم ( تعلیمی اداروں کی صورت میں )
3۔ کریانہ فروشی (ریٹیل چین کی صورت میں)
4۔ سیکیورٹی سروسز (ہیومین اور میکینیکل)
5۔ریئیل اسٹیٹ
6۔ میڈیا (ایف ایم ریڈیو)

یہ منصوبہ ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے لہذا انکے اندماج انتظامی امور اور بنیادیات پر بحث ہماری میٹنگز میں ہو چکی ہے ۔ میں انشاء اللہ اکتوبر میں پاکستان بھی اسی سلسلے میں جا رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انشاء اللہ یہ منصوبہ جنوری دو ہزار نو میں پاکستان میں لانچ کر دیا جائے گا ۔

میرے بھائی کم از کم میں نے تو اس پوسٹ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔۔۔ باقی بھی لوگ اس میں انٹرسٹ لے رہے ہیں۔۔۔
میں نے ایک بار تعلیم کے شعبے میں کچھ سرمایا کاری کرنے کا سوچا تھا تو اس پر کچھ کام بھی کیا اور سروے بھی۔۔۔ جب آپ نے یہ دھاگہ شروع کیا تو میں اس کام پر دوبارہ تھوڑی سی تحقیق کر رہا ہوں۔۔۔
ویسے آپ نے جتنی سرمایا کاری کا کہا ہے اور جتنے لوگوں کو روزگار ملے گا اور اسی طرح کاروباری یونٹس۔۔۔ کیا آپ نے جو سروے یا کوئی رپورٹ تیار کی ہے وہ بتا سکتے ہیں۔۔۔؟ کیونکہ میرے حساب سے اتنی سرمایا کاری سے اتنے لوگوں کو روزگار نہیں مل سکتا اور نہ ہی اتنے کاروباری یونٹس بن سکتے ہیں۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط سوچ رہا ہوں اس لیے ہو سکے تو اس بارے میں کچھ بتائیے گا۔۔۔
 

damsel

معطل
آنلائن ڈیٹا انٹری کی کئی جابز ہوتی ہیں۔ ان میں کئی دفعہ بھارت کے لیے سپورٹ‌ موجود ہوتی ہے یعنی وہاں کے ورکر کام کرسکتے ہیں اور انھیں‌ وہیں ادائیگی کی سہولت ہوتی ہے۔ ایسا کوئی کام پاکستان کے لیے نہیں ہوسکتا؟ یورپ سے ایسے آرڈرز لے کر پاکستان میں مقامی نمائندوں کے ذریعے تقسیم کیے جائیں‌ اور کام ہونے کے بعد جب وہاں‌ سے ادائیگی ہو تو اسے مقامی کارکنوں میں‌ تقسیم کردیا جائے۔

Axact اسی نہج پر کام کرتی ہے اور یہ کام واقعی انڈیا یں بہت ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں باہر رہنے والے اراکین کو تعاون کرنا پڑے گا
 

damsel

معطل
اب اس سلسلے میں میں نے جو میدان ذہن میں رکھے ہوئے ہیں انکی نشان دہی ضروری سمجھتا ہوں ۔ آپ لوگوں سے رائے لینے کا مقصد میں اوپر بیان کر چکا ہوں اور اس سلسلے میں مجھے بہت حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔

1۔ طب ( طبی اداروں کی صورت میں ۔ میڈیکل چین)
2۔ تعلیم ( تعلیمی اداروں کی صورت میں )
3۔ کریانہ فروشی (ریٹیل چین کی صورت میں)
4۔ سیکیورٹی سروسز (ہیومین اور میکینیکل)
5۔ریئیل اسٹیٹ
6۔ میڈیا (ایف ایم ریڈیو)

یہ منصوبہ ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے لہذا انکے اندماج انتظامی امور اور بنیادیات پر بحث ہماری میٹنگز میں ہو چکی ہے ۔ میں انشاء اللہ اکتوبر میں پاکستان بھی اسی سلسلے میں جا رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انشاء اللہ یہ منصوبہ جنوری دو ہزار نو میں پاکستان میں لانچ کر دیا جائے گا ۔



فیصل بھائی تعلیم اور طب اچھا منصوبہ ہے اس پر پرافٹ بیسڈ پروجیکٹ کے طور پر کام کیا جا سکتا ہے لیکن اس میں یہ قباحت ہوگی کہ بہت غریب یا نچلا طبقہ پوری طرح اس میں شرکت نہ کر پائے گا۔ کیونکہ اکثریت جن اسکولوں یا کالجز میں پڑھ چکی ہوتی ہے وہ اونچے طبقے کے اسکول ،کالج یا کوالیفائڈ لوگوں کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔ یعنی کام کوئی بھی ہو ان کو ایک اچھی پوسٹ تو بہرحال نہین مل پائے گی تو کیا یہ بہتر نہ ہوگا یہ طے کر لیا جائے کہ ہم کام بنیادی طور پر کس کے لیے کر رہے ہیں۔ شہر ،علاقے اور طبقے تو ذہن میں رکھنے ہی پڑیں گے ۔ اور یہ جو 4 شعبے ہیں
3۔ کریانہ فروشی (ریٹیل چین کی صورت میں)
4۔ سیکیورٹی سروسز (ہیومین اور میکینیکل)
5۔ریئیل اسٹیٹ
6۔ میڈیا (ایف ایم ریڈیو)
تو یہ لانگ رن میں ملک کی ترقی میں کتنا کردار ادا کر سکیں گے؟
 

دوست

محفلین
رئیل اسٹیٹ‌ کوئی پروڈکٹو بزنس نہیں‌ ہے۔ بس پیسے کا ہیر پھیر ہے جیسے سٹے میں ہوتا ہے۔ سرمایہ کاری وہاں کی جائے جہاں‌ سے انڈسٹری لگے، مزدور کام کرے اور پراڈکٹ تیار ہو۔ تاکہ کاروبار کی ایک چین وجود میں‌ آئے اس سے کئی لوگوں کو بلواسطہ روزگار ملے گا۔
 
فیصل صاحب
میرے خیال میں گرامین بنک کی طرز کا منصوبہ شروع کیا جائے۔ میرے ذہن میں ایک منصوبہ ہے
کہ زکوۃ فنڈ سے ایک اسلامی بنک یا بیت المال قائم کیا جائے۔ جو چار پانچ نوجوانوں کو ایک مشترکہ کاروبار شروع کرنے کے لئے قرضِ حسنہ فراہم کرے ۔
خواتین کو اپنے گھر بیٹھ کر کام کرنے کے لئے قرضِ حسنہ فراہم کرے۔
اسی طرح غریب مگر ذہین طالبعلموں کو تعلیم کے لئے قرضِ حسنہ فراہم کرے
قرض لینے والے لوگ اپنی خوشی سے یہ رقم قسطوں میں یا یک مشت واپس کریںاور چاہیں تو اس کام میں اپنا حصہ بھی ڈالیں ۔
بنک اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے رئیل اسٹیٹ یا فوڈ انڈسٹری میں شراکت کی بنیاد پر سرمایہ کاری کرے ۔
ابتدائی طور پر اس بنک میں صرف چھوٹے قرضے دئیے جائیں۔
میرا مشاہدہ ہے کہ عام طور پرچھوٹی صنعتوں سے منسوب کاریگروں کو ان کے کام کا مناسب معاوضہ نہیں ملتا جیسے جوتے بنانے والے کپڑے سینے والے ، مٹی کے برتن بنانے والے، کڑھائی کرنے والےوغیرہ
غریب طبقے میں گھر کے تقریبآ سبھی افراد کوئی نہ کوئی ہنر سیکھتے ہیں مگر ان کو یا تو کام نہیں ملتا یا ہنر کی صحیح قیمت نہیںملتی
اگر چار پانچ درزی مل کر ریڈی میڈ کپڑوں کا کاروبار کرنا چاہیں
یا چار پانچ موچی جوتے کی دوکان کھولنا چاہیں
تو یہ بنک ان کو شراکت کی بنیاد پر ایک دوکان یا خام مال مہیا کرے۔
پھیری والوں کے لئے اگر اتوار بازار کی طرز پر سستے بازار بنا دئیے جائیں تو شہر میں تجاوزات کا بھی خاتمہ ہو جائے اور ان کو بھی سہولت مل جائے
عورتوں کو اگر سلائی مشینیں ۔ پیکو کی مشینیں، پسائی کی مشینیں ، رنگ سازی کا سامان یا جو کام وہ کرنا چاہیں اس کے لئے مناسب سامان خرید دیا جائے تو گھر بیٹھ کر بھی اپنے خاندان کی آمدن میں اضافہ کر سکتی ہیں
بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری سکولوں میں شام کی شفٹ میں سکول بنانے کی اجازت اور مناسب فنڈز مہیا کئے جائیں
دیہاتوں میں مویشی پالنے کے لئے لوگوں کو جانوروں کے بچے دئیے جائیں۔ اور واپس بھی لئے جائیں
ابھی کے لئے اتنا ہی
اگر میری تجویز میں دلچسپی ہو
تو میں اس کی مفصل فیزیبلٹی بنا سکتی ہوں
والسلام
زرقا


الحمدللہ آپ میری بات اور مقصد کو مکمل طور پر سمجھ گئی ہیں ۔ برادران ایک کروڑ ڈالر سے اس کے علاوہ اور کیا کام ہوسکتا ہے جس میں آپ پانچ برسوں میں اتنے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا دعویٰ کر سکیں ۔ زرقا بہن آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس سلسلے میں فیزیبیلیٹی تیار کیجئے اور اگر آپ ہمارے ساتھ اس میں شامل ہو سکیں تو اس سلسلے میں بھی بات ہو سکتی ہے ۔
 

بلال

محفلین
فیصل عظیم بھائی مزید کچھ بتائیں اپنے پروجیکٹ کے بارے میں اور خاص طور پر تعلیم کے شعبے کے متعلق۔۔۔ تعلیم کے شعبے کے بارے میں ایک دو دن تک ایک مزید تجزیہ یہاں پوسٹ کروں گا۔ باقی مجھے تو بہت خوشی ہے کہ کوئی اس کام کی طرف اتنا مخلص ہو کر توجو دے رہا ہے۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

زرقا مفتی

محفلین
الحمدللہ آپ میری بات اور مقصد کو مکمل طور پر سمجھ گئی ہیں ۔ برادران ایک کروڑ ڈالر سے اس کے علاوہ اور کیا کام ہوسکتا ہے جس میں آپ پانچ برسوں میں اتنے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا دعویٰ کر سکیں ۔ زرقا بہن آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس سلسلے میں فیزیبیلیٹی تیار کیجئے اور اگر آپ ہمارے ساتھ اس میں شامل ہو سکیں تو اس سلسلے میں بھی بات ہو سکتی ہے ۔
فیصل بھائی
میں ایک ہفتے یا دس دن بعد آپ کو ایک ممکنہ پلان بھییج ورکنگ ڈیٹیلز کے ہمراہ بھیجوں گی اس کے لئے آپ اپنا ای میل ایڈریس لکھ بھیجئے۔ رہی میرے آپ کا ساتھ دینے کی بات تو پہلے آپ اپنا یا اپنی تنظیم کا تعارف کروائیے ۔
والسلام
زرقا
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا کسی کے پاس اس سلسلے میں واقعی کوئی قابل عمل منصوبہ ہے یا پھر زبانی جمع خرچ تک ہی بات رہے گی؟
 
فی الحال منصوبے پر بات ہو رہی ہے اور اگر کوئی قابل عمل منصوبہ نظر آگیا تو انشاء اللہ سرمایہ کاری بھی ہوجائے گی مگر سچی بات ابھی تک اشارے بازی بہت ہوئی مگر کوئی منصوبہ ایسا نہیں آیا جس پر پیسہ لگایا جا سکے ۔ یہ کر لیں یہ کر لیں مگر کیسے کر لیں ۔ اس سلسلے میں مشاکل کیا ہونگی ۔ انکا حل کیسے نکالا جائے گا ۔ اگر سرمایہ کار کو سرمایہ کاری کے لئے راضی کرنا ہو تو اسے کیسے بتایا جائے کہ اس سرمایہ کاری کے لئے وہ اپنی رقم کیوں لگائے ۔ اور ممکنہ بیریئرز کیسے ہٹائے جائیں ۔ اس پر کسی نے بات نہیں کی ہے ۔ سرمایہ کار نکالنا میرا کام ہے ۔ نہ نکلا تو جو کچھ میرے اس ہے وہ لگا دوں گا مگر کوئی تو ہو جو کلک کرے ۔ جس پر پیسہ لگانے کو دل چاہے ۔ جس پر یقین کرنے کو دل چاہے ۔ جس کے جنون میں شریک ہونے کو دل چاہے ۔
 

دوست

محفلین
ملک میں اس وقت توانائی کا بحران ہے۔ آپ قرضے دینے کی بات کرتے ہیں تو شمسی توانائی کے آلات ملک میں لا کر انھیں قرضے پر فراہم کریں۔ پورا ملک ان کا خریدار ہوگا۔ اور یہ کوئی آسائش نہیں بنیادی ضرورت ہے۔ پچاس ہزار روپے تک اگر ایک کمرے کو چلانے کے لیے آلات دستیاب ہوجائیں تو کیا برا ہے۔ قرضے کی مدت کوئی بھی متعین کی جاسکتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
ملک میں اس وقت توانائی کا بحران ہے۔ آپ قرضے دینے کی بات کرتے ہیں تو شمسی توانائی کے آلات ملک میں لا کر انھیں قرضے پر فراہم کریں۔ پورا ملک ان کا خریدار ہوگا۔ اور یہ کوئی آسائش نہیں بنیادی ضرورت ہے۔ پچاس ہزار روپے تک اگر ایک کمرے کو چلانے کے لیے آلات دستیاب ہوجائیں تو کیا برا ہے۔ قرضے کی مدت کوئی بھی متعین کی جاسکتی ہے۔

شمسی آلات اگر اگلے ہی دن چوری نہ ہوئے تو ہو سکتا ہے کہ لوگ اسکا قرضہ بھی کبھی ادا کر دیں۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
گھروں کی چھتوں پر لگے آلات کوئی سپرمین ہی چرا سکے گا۔ میرے اردگرد مکان دو منزلہ اور تین منزلہ ہیں۔ دوسری منزل پر چڑھنے والا کوئی سپائیڈر مین کا بچہ ہی ہوسکتا ہے جو پاکستان میں اب تک دیکھا نہیں جاسکا۔
 

محسن حجازی

محفلین
فیصل بھائی اصل بات یہ ہے کہ ہر کوئی ذمہ داری لینے سے گھبراتا ہے۔ یہ ہے سارا مسئلہ۔ اس وقت ملک میں صنعت لگانے کے حالات بھی نہیں ہیں بارہ بارہ گھنٹے بجلی نہیں ہے تو خود بتائیے کہ کیا کیا جائے؟ میں ایک دن چابی کی نقل بنوانے گیا تو قفل ساز نے معذرت کر لی کہ بچلی نہیں ہے۔ اب جہاں چابی کی نقل تک نہ بن سکتی ہو تو وہاں کسی قسم کی صنعت کیا لگے گی؟ سابق حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ مزید یہ کہ یہ بحران آئندہ تین سال تک چلے گا تین ہزار میگا واٹ کی کمی ہے اور اس میں روزانہ گیارہ میگاواٹ کے حساب سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کو ججوں کا خوف ہی کچھ نہیں کرنے دے رہا۔ بس زبانی جمع خرچ ہے۔ اھر سینیٹ میں سرکاری خرچ پر بیرونی دوروں پر پابندی کا بل پیش کیا گیا تو تلخ کلامی ہوئی کہ ہم کیا دہشت گرد ہیں جو بیرونی دورے نہ کریں؟ مز ے کی بات کہ یہاں تک کہا گیا کہ یہ پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ادھر کراچی میں 450 ارب روپے کا سکینڈل نکلا ہے خرد برد کا۔ پہلے تو معاملہ اٹھا لیکن ایم کیو ایم کے دباؤ پر بات دبا دی گئی ہے۔ کیا کیا جائے۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میرے خیال میں فیصل نے یہ ایک نہایت اچھے موضوع کا آغاز کیا تھا۔ فاروق بھائی نے اسے فورم کا بہترین تھریڈ‌ بھی قرار دیا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس تجاویز آگے نہیں آ رہیں۔ اوپر گرامین بینک کی مثال پیش کی گئی تھی۔ کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ہم گرامین بینک کے طریقہ کار کا کچھ جائزہ لے لیں اور مائیکروفائنانس پر بھی کچھ تحقیق کر لیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہو سکتا ہے کہ یہ گفتگو بے نتیجہ نکلے لیکن میں تمام دوستوں سے مثبت رویہ اپنانے کی گزارش کرتا ہوں۔ اگر آپ کی نظر میں اس راستے میں کوئی رکاوٹیں ہیں تو انہیں بطور ایک رسک فیکٹر کے لیں۔ رسک فیکٹر ہر پراجیکٹ کا لازمی جزو ہوتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم،

میرے خیال میں فیصل نے یہ ایک نہایت اچھے موضوع کا آغاز کیا تھا۔ فاروق بھائی نے اسے فورم کا بہترین تھریڈ‌ بھی قرار دیا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس تجاویز آگے نہیں آ رہیں۔ اوپر گرامین بینک کی مثال پیش کی گئی تھی۔ کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ہم گرامین بینک کے طریقہ کار کا کچھ جائزہ لے لیں اور مائیکروفائنانس پر بھی کچھ تحقیق کر لیں؟

گرامین بینک تو ناروے جیسے امیر ترین ملک میں بھی کام کر رہا ہے، ان افراد کیلئے جو جاب سے محروم ہیں۔ آپ انسے بہت ہی کم رینٹ پر ا کروڑ روپے تک کا لون لے سکتے ہیں۔ اور آپ کو اور کیا چاہئے؟
 
Top