لاریب مرزا

محفلین
اوہو!! ہمارا خیال ہے کہ ویلنٹائن ڈے بے چارہ نام سے بدنام ہے۔ بے حیائی تو ویسے ہی بہت عام ہو گئی ہے۔ ایک دن کو کوسنے سے کیا ہو گا؟؟
 

دعوت فکر

محفلین
رحمت اللہ شیخ صاحب کی اس کوشش کو میں سلام پیش کرتا ہوِ، مگرجب مسلمانوں کی تربیت کی جگہ نوکری حاصل کرنے کی رسمی تعلیم ہو، جس میں تربیت کا فقدان ہو تو پھر آپ کو بات مکمل تفصیل کے ساتھ کرنا پڑتی ہے۔ تاکہ غیروں کی دی ہوئی تہذیب سے نکل کر حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے باتوں کے مفہوم کو سمجھنے کی کوشش کی جائے۔ میں فی الوقت تو اس بارے میں کوئی تفصیلی تحریر نہیں لکھ سکتا کہ لوگ حقائق سے آگاہ ہو سکیں کہ کس طرح ہمارے تعلیمی نظام کو ہی غیروں نے اپنا ہتھیار بنا رکھا ہے اور دین کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے صرف دنیا داری اور معاش کی فکر کو تحریک دی ہے اور یہی نہیں بلکہ تعلیمی نظام کے مخصوص شعبوں کو غیر ملکی فنڈنگ کی جاتی ہے قلیل مدتی کورسز کے لئے تاکہ ہماری عوام علم سے دور اور اقوامِ مغرب سے مرعوب رہیں۔ اب تو فحاشی و بے حیائی کو بھی اسی نظام کے ذریعے تحریک دی جا رہی ہے۔ہمارے لوگ تو یہ بھی نہیں جانتے کہ درحقیقت وہ کن مظالم کا شکار ہیں، اور ظلم یہ کہ سب اپنی مستی میں ہے، ان مسائل کے مناسب حل کے بارے میں گفتگو بھی نہیں کرنا چاہتے۔
میں نے خود بھی ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ایک مضمون میں ایسوسی ایٹ انجینئر کا ڈپلومہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی، یہ بات کرنا اس لئے مناسب سمجھی کہ ایسا نہ سمجھا جائے کہ موجودہ تعلیمی نظام کا ایک شکست کھایا ہوا کھلاڑی ہے۔ اسلام نے علم کی اہمیت پر زور دیا ہے، دینی و دنیاوی کے تخصیص نہیں کی۔ اگر دینی علم اسلام کے ذریعے زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہے تو دنیاوی علم ملکی معیشت کو ترقی دینے اور رزق حلال کمانے کے لئے بہتر طریقہ اختیار کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ لیکن ہمارا نظام انتہائی نا مناسب ہے۔ جو کچھ یونیورسٹیوں میں پڑھایا جاتا ہے، میرے خیال سے وہ سب انٹر میڈیٹ سطح تک پہنچتے ہوئے آسانی سے جان سکتا ہے، مگر ایک تو ہماری نصابی کتب غیر معیاری ہیں، دوسرا ایک ایسی زبان میں تعلیم دی جا رہی ہے جو ہمارے ملک میں مستعمل نہیں۔ یہ تو رسمی تعلیم بن چکی ہے۔ یونیورسٹی سے فارغ اکثر طلباء کی علمی حالت یہ ہوتی ہے کہ بیان نہیں کر سکتا۔ کیوں؟ ؟؟ آپ نے اس کو یاد تو کروا لیا لیکن اس کو سمجھایا کیا ہے؟
استاد بچوں کو علم حاصل کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ آج مغرب میں استاد بننے کے لئے میرٹ اونچا ہے، باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے اور صرف مطلوبہ معیار پر پورا اترنے پر لائسنس ملتا ہے، مگر ہمارے یہاں یہ کام بھی سفارشوں کی مرہونِ منت رہ گیا ہے۔
بہت سی باتیں ہیں کرنے کو مگر وقت کی کمی ہے، ان شآء اللہ پھر کسی دن اس موضوع کی تفصیل میں جائیں گے کہ ہمارے ساتھ ہوا کیا ہے۔
۔
باقی رہا کہ مسلمان پتھر کے دور میں رہیں اور انگریز ٹیکنالوجی کی دنیا میں تو میں کہوں گا کہ بھائی یہ بھی آپ کے علم کی کمی ہے، اسلام کے بارے میں بھی، اور سائنسی تاریخ کے بارے میں بھی
والسلام
 

عباس رضا

محفلین
[arabic]إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ[/arabic]
وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بُرا چرچا پھیلے ان کے لیے دردناک عذاب ہے دنیا اور آخرت میں۔

(پارہ 18، النور: 19)
 
Top