عائشہ عزیز
لائبریرین
مجھے سب لوگ واپس چاہییں!
جی ہاں۔۔سب لوگ! سب کے سب! سنا!!!
کیوں؟
لمبی کہانی ہے۔۔
سنیں گے کیا؟۔۔۔۔اچھا سناتی ہوں۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ بہت دن پہلے اسی محفل نگری میں میں اپنے بھیا بہنا لوگوں کے ساتھ رہا کرتی تھی۔ نہیں۔۔ایسا کچھ نہیں وہ سب اب بھی یہیں ہیں لیکن۔۔۔! ہاں لیکن ۔۔رکیے ذرا! مجھے کچھ یاد آ رہا ہے۔
کچھ زیادہ دن نہیں گزرے جب سب بھیا اور بہنا لوگ ایک جگہ جمع ہوا کرتے تھے اور خوب باتیں بگاڑا کرتے۔ لیکن ہر وقت تو نہیں!۔۔بس جب کبھی اکٹھے ہو جاتے تو "کون ہے جو محفل میں آیا؟" والی لڑی ختم ہونے میں دیر نہیں لگتی تھی۔ اور صرف وہی لڑی نہیں جس سلسلے میں ضرورت ہوتی ضرور جاتے۔ اور ساتھ میں سب مل کر لائبریری کا کام بھی کیا کرتے۔ اور یہ تب کی بات ہے جب محفل پر کوئی بھی ایسی بات نہیں ہوتی تھی جس کو میں خراب سمجھوں یا شاید میری نظر سے ایسی کوئی بات نہیں گزرتی تھی۔ اور یہ تب کی بات ہے جب مقدس آپی مدیر نہیں بنیں تھیں ابھی۔۔ان کے پاس پاس وقت ہوتا تھا اپنی بہنا کے لیے، سب کے لیے۔۔ اور تب وہ آن لائن نظر آیا کرتی تھیں۔ لیکن اب وہ کبھی آن لائن نظر نہیں آتیں۔ کچھ لوگوں نے مل کر ان کے خلاف سازش کی اور ان کے فراغت کو دیکھ کر انہیں مدارت کی ذمہ داری سونپ دی ۔۔اور اب! محفل سے باہر تو ہمیشہ مصروف رہتی ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ محفل میں بھی وہ اتنی مصروف رہتی ہیں کہ کبھی ان سے یہاں بات نہیں ہوتی۔ مجھے محفل والی مقدس آپی بہت یاد آ رہی ہیں۔
اور بتاؤں! ایک محمد امین بھیا ہوتے تھے۔ نہیں وہ اب بھی یہیں ہیں لیکن اب وہ بس نظر آتے ہیں جب سے مقدس اپیا نے محفل میں ان کی منگنی اناؤنس کی ہے اس کے کچھ عرصہ سے وہ صرف سیاسی اور مذہبی اور آئی ٹی والا زمروں میں پائے جاتے ہیں یا وہاں جہاں میں کبھی نہیں گئی۔ ایک وقت تھا کہ جب ہم لوگ امین بھیا، مقدس آپی، فہیم بھیا اور سعود بھیا مل کر ڈھیر ساری باتیں کیا کرتے تھے اور اکثر رات کو جب میں سو جاتی تھی تو امین بھیا فہیم بھیا اور مقدس آپی کی محفل ہوتی تھی اور شعر و شاعری تو کبھی میوزک پر بات ہوتی اور صبح میں پڑھ پڑھ کر ہنسا کرتی۔ اور یہ تب کی بات ہے جب امین بھیا مقدس آپی کو مختلف چیزوں کا لالچ دے کر سونے کی اجازت مانگا کرتے تھے۔ اور پھر خرگوش بھیا کے لقب سے نوازے جاتے تھے۔ میں امین بھیا کو بھی محفل پر مس کر رہی ہوں۔
اور ایک ہوتی تھیں نازنین ناز بہنا! عرصہ ہوا محفل نہیں آئیں۔ ہم مل کر ڈھیر ساری باتیں کیا کرتے تھے جب میں سعود بھیا سے ناراض ہو جاتی تو وہی مجھے منایا کرتی تھیں۔نازنین بہنا درس پڑھتی تھیں اور بہت ذہین بھی تھیں ان کی ایک تحریر یاد آ رہی ہے جو غالبا انگریزی الفاظ کی اردو رائٹنگ پر لکھی تھی۔ میں ان کو بھی محفل میں بہت مس کررہی ہوں۔ اللہ کرے وہ جہاں بھی ہوں خوش ہوں اور جلدی سے یہاں واپس آ جائیں۔
اور مجھے یاد ہے عندلیب اپیا رات کو محفل پر آتی تھیں تو کتنا مزہ آتا تھا۔ جب وہ سعودیہ میں ہوتی تھیں تو اتنی مصروف نہیں تھیں ہم سے ڈھیر ساری باتیں کرتی تھیں کوئی ان کو ادی کہتا تو کوئی اپیا۔ اور ان سے ہم نے کئی مشکل الفاظ بھی سیکھے جیسے "مجاما" اور "پانپ بے چارے" ۔۔اور ان کی تحریریں تو یاد ہوں گی آپ کو کتنا اچھا لکھتی ہیں۔ لیکن پھر ان کو واپس انڈیا جانا پڑا۔ مجھے یاد ہے میں بہت اداس تھی اور عندلیب اپیا سے بار بار وعدہ لے رہی تھی کہ اپیا آپ وہاں جا کر محفل پر واپس ضرور آئیے گا۔ اپیا اب بھی آتی ہیں لیکن کم کم۔۔ذاتی مکالمے میں ان سے بات ہوتی ہے لیکن گپ شپ میں بہت کم آتی ہیں اب۔۔اپیا جانی میں آپ کو محفل میں مس کر رہی ہوں آپ ڈھیر سارے ٹائم کے لیے آیا کریں ناں!
ایک فہیم بھیا بھی ہوتے تھے وہی جن کا ذکر اوپر ہوا۔ وہ اب بھی ایسے ہی ہیں تھوڑے تھوڑے۔۔اس لیے کہ اب وہ مجھے "چھٹکی بہنا" اور "چھوٹو" کم کم کہتے ہیں۔ حالانکہ فہیم بھیا کی منگنی بھی ہوگئی ہے لیکن وہ اتنا نہیں بدلے جتنا کہ امین بھیا!
اور ایک ابن سعید بھیا بھی ہوتے تھے۔ ایک وقت تھا جب ان کی پیغام میں بات زیادہ اور اسمائیلیز کم ہوتے تھے لیکن اب ۔۔بات کم اور اسمائیلز زیادہ! ۔۔ ایک وقت تھا جب وہ سب کی اور سب ان کی خواہشات کا سیتاناس کیا کرتے تھے۔ بھیا میں آپ کو محفل پر تھوڑا تھوڑا مس کررہی ہوں۔
شمشاد چاچو تو ہمیشہ سے محفل پر ایکٹو رہے ہیں لیکن اب وہ بھی شاید پہلے سے زیادہ مصروف ہوتے ہیں اس لیے ان سے یہاں اتنی بات نہیں ہو پاتی۔ چاچو میں آپ کو بہت مس کررہی ہوں۔
اور ایک مہ جبین آنی ہوتی تھیں۔ اب بھی ہیں! لیکن اب وہ بھی غائب رہتی ہیں جب وہ پہلے پہلے محفل پر آئی تھیں ناں تو ان سے بھی ڈھیر ساری باتیں کیا کرتی تھی میں اور کبھی ہم امین بھیا کی شکایتیں لگایا کرتے تھے تاکہ ان کو ڈانٹ پڑے۔ اب امین بھیا کی شادی ہونی ہے ناں اس لیے وہ اس کی تیاریوں میں مصروف رہتی ہیں۔ لیکن جب محفل پر آتی ہیں تو مجھے نظر بھی نہیں آتیں بس ان کے پیغام دیکھ کر پتا لگتا ہے کہ آنی محفل میں آئیں تھیں۔ آنی میں آپ کو مس کر رہی ہوں۔
مغزل بھیا تو وہ بعد میں بنے ناں ۔۔۔ میں م م مغل بھیا کی بات کر رہی ہوں جو کبھی آتے ہی محفل والے دھاگے میں حاضری دیا کرتے تھے اور جب کوئی نہیں آتا تھا تو ان کو شکوہ بھی ہوتا تھا۔ پھر غزل آپی بھی محفل پر آئیں اور ہمیں دونوں ایک ساتھ نظر آتے ان سے بھی ڈھیر ساری باتیں کرتے تھے ہم لوگ! اب نجانے کہاں مصروف ہیں دونوں۔ اللہ ان کو خوش رکھے اور وہ جلدی سے واپس آ جائیں۔ بھیا اور اپیا میں آپ لوگوں کو مس کررہی ہوں بابا!
سارہ خان اپیا کو بھی نہیں بھولی اور ایک چھوٹے سے بھیا سید تراب کاظمی ہوا کرتے تھے۔ جب دونوں بہن بھائی محفل پر آیا کرتے اور ایک دوسرے کی شکایتیں لگاتے تو کتنا مزہ آتا تھا۔ سارہ خان اپیا نت نئے کھیل بنایا کرتی تھیں اور چھوٹے بھیا اپنے اوتار تبدیل کر کر کے چاچو سے پوچھا کرتے کہ میں کیسا لگ رہا ہوں۔ اپیا ، چھوٹے بھیا میں آپ دونوں کو بہت مس کر رہی ہوں۔
@درویش بھیا تو یاد ہوں گے آپ کو۔ سنا ان کے باس بہت ظالم ہوگئے ہیں اس لیے اب وہ محفل پر بہت کم پائے جاتے ہیں۔ بھیا میں آپ کو مس کر رہی ہوں۔
اور میم نون بھیا تو یاد ہوں گے آپ کو جن کا اوتار نبیل بھیا جیسا تھا۔ان کا صحیح نام نوید بھیا تھا۔ ہم ان کے ساتھ مل کر ڈھیر ساری شرارتیں کرتے تھے۔ کافی عرصہ ہوا وہ بھی محفل پر نظر نہیں آئے۔ اللہ کرے بھیا خیریت سے ہوں اور جلدی واپس آئیں۔
سیدہ شگفتہ آپی کو کون بھولے گا بھلا۔۔ یہ تب کی بات ہے جب وہ ویزیبل ہوتی تھیں اور صبح آتے ہی سب سے پہلے ہمیں "صبح بخیر" کہا کرتی تھیں۔ پھر ناشتہ پر بات ہوتی اور ساتھ میں بھتیجا پارٹی کی شرارتیں بھی چلتی تھیں۔ اور محفل پر روز ایک کہانی پوسٹ ہوتی ، رات کو ہوتی تو صبح تک وہ مقدس آپی کی بدولت ٹائپ ہو چکی ہوتی۔ اور پھر مل کر کتابوں پر کام کرنا اور یاد ہے جب میں لائبریری والے زمرے میں نئے دھاگے بنانے سے ڈرتی تھی اور کبھی شگفتہ آپی اور کبھی مقدس آپی میری مدد کرتیں۔ شگفتہ آپی جب بھی کمپیوٹر کا کوئی مسئلہ بتاتیں تو سعود بھیا ان کو کہا کرتے کہ بٹیا اب آپ اپنا کمپیوٹر نیا لے لیں۔پتا نہیں انہوں نے لیا یا نہیں لیکن۔۔! اب شگفتہ آپی بھی نظر نہیں آتیں۔ وہ بھی بہت مصروف ہوگئیں ہیں۔ کبھی ان پیغام کسی دھاگے میں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ شگفتہ آپی آئی تھیں۔ اپیا میں آپ کو بہت مس کر رہی ہوں۔
اور فرحت کیانی اپیا تو یاد ہوں گی۔ وہ بڑا آدمی بن گئی ہیں۔ جی ہاں اب بھی نظر آتی ہیں لیکن پتا نہیں ان کے پاس اپنی بہنا کو ٹائم دینے کے علاوہ کونسا ضروری کام ہوتا ہے جو وہ کرتی رہتی ہیں۔ ایک وقت تھا جب غلطی کرنے پر ہمیں پٹائی کی دھمکیاں ملتی تھیں اب تو ان دھمکیوں کو ترس گئے ہیں ہم! فرحت اپیا میں آپ کو بہت مس کر رہی ہوں بابا!
تعبیر اپیا سے محفل میں بہت کم بات ہوتی ہے۔ اور ان کو میں ہمیشہ بہت مس کرتی ہوں۔
زھرا علوی اپیا بہت کم آتی تھیں لیکن جب بھی آتیں بہت خوشی ہوتی اب وہ افسر ہوگئیں ہیں ناں لیکن میں تو ان کو مس کر رہی ہوں۔
اور مجھے اپنے سارے بہنا بھیا واپس چاہییں! ۔۔آئی وانٹ دیم بیک رائٹ ناؤ!