بے پر کی

فرحت کیانی

لائبریرین
یہی سوال میرا آپ کے مراسلے کے بارے میں ہےاپیا صاحب اور جواب یہ ہے کہ غیر متفق کرنا چاہیے۔ :)
میرے مراسلے کے بارے میں سوال کا جواب ہے کہ اسے متفق کرنا چاہئیے اور آپ نے میرے سوال کا جواب دے دیا کہ اسے غیر متفق کر دوں :jokingly:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ عزیز سسو
اھمم اھممم !
ھم حاضر ہیں جناب !:happy:
ویسے کچھ دن پہلے ہی آپی سارہ خان سے محفل کے بارے میں باتیں ہو رہیں تھیں :happy: !

سچ بولوں تو اردو نہیں لکھی جا رہی اب تو !:(
رونگ لکھ رہا ہوں ! شمشاد چاچو نے دیکھ لیا تو میری خیر نہیں:(
چھوٹے بھیا کدھر غائب ہیں باباا آپ لوگ؟
باتیں ہو رہی تھیں تو آئے کیوں نہیں؟ اپیا کدھر ہیں ان کو بولیں محفل آئیں بس

اردو لکھنے میں کیا پرابلم ہے۔ جی نہیں کچھ بھی غلط نہیں لکھا۔۔بہانے بنانے کی نہیں ہو رہی۔۔اچھا!
 

مغزل

محفلین
جی غ۔ن۔غ اپیا
ضرور آیا کیجئے ناں بابا میں آپ لوگوں کو مس کرتی ہوں۔

اب خوش ہو ناں منے ؟ تمھاری آپی صاحبہ کے کان کھینچ کر لایا ہوں یہاں ۔۔ ہہاہاہا۔۔:)
تھوڑے سے اور کھینچ لیتا تو کان بگزبنی کی لولا بنی کی طرح ہوجاتے اور میں نے کانوں پر پھول ٹانک دینے تھے ۔ ہاہاہہا :blushing:
بالکل اس تصویرکی طرح ۔۔ ہاہاہاہا:blushing: ۔۔ اور ویسے بھی ہم اپنی مانو بلی کی بات کیسے ٹال سکتے ہیں۔۔:angel:

500full.jpg


لیکن مانو بلی کی خواہش پوری کرنے میں میرے سر پر جو دو موٹے موٹے گومڑ نکل آئے ہیں وہ اب کیسے ختم ہوں گے۔؟ :brokenheart::brokenheart:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اب خوش ہو ناں منے ؟ تمھاری آپی صاحبہ کے کان کھینچ کر لایا ہوں یہاں ۔۔ ہہاہاہا۔۔:)
تھوڑے سے اور کھینچ لیتا تو کان بگزبنی کی لولا بنی کی طرح ہوجاتے اور میں نے کانوں پر پھول ٹانک دینے تھے ۔ ہاہاہہا :blushing:
بالکل اس تصویرکی طرح ۔۔ ہاہاہاہا:blushing: ۔۔ اور ویسے بھی ہم اپنی مانو بلی کی بات کیسے ٹال سکتے ہیں۔۔:angel:

500full.jpg


لیکن مانو بلی کی خواہش پوری کرنے میں میرے سر پر جو دو موٹے موٹے گومڑ نکل آئے ہیں وہ اب کیسے ختم ہوں گے۔؟ :brokenheart::brokenheart:
او او ۔۔۔بھیااا
خیر ہے کچھ نہیں ہوتا مجھے پتا ہے غزل آپی ایسے نہیں کر سکتیں۔ :)
 

مغزل

محفلین
جھوٹی کہانی
کیا آپ کوئی ایسی کہانی سنا سکتے ہیں جو بالکل جھوٹی ہو؟​
:chatterbox: ایک تھا راجہ۔۔۔​
لیکن رکیے! راجہ تو تھے۔ آپ کو جھوٹی کہانی سنانی ہے بابا!​
:chatterbox: بہت دنوں کی بات ہے۔۔۔​
لیکن بہت دنوں پہلے تو بہت سی باتیں ہوئیں تھیں اس میں جھوٹ کیا ہوا؟​
:idontknow: اچھا آپ ہی سنائیں ایسی کہانی جو بالکل غلط ہو۔​
ٹھیک ہے ہم سناتے ہیں۔ :)
ایک تھا راجہ۔۔۔​
:bringiton:ایک منٹ بقول آپ کے، راجہ تو ہوتے تھے۔​
ارے بابا!!! ابھی کہانی کہاں شروع کی ہے۔ مان لیں کہ ایک راجہ تھا، اس حال میں کہ ابھی کہانی شروع نہیں ہوئی۔ :)
:roll: اچھا مان لیا!​
تو جناب! ایک تھا راجہ، اس کا ایک بڑا سا محل تھا۔ راجہ قصے سننے کا بہت شوقین تھا۔ لوگ اس کے ہاں آکر قصے سناتے اور انعام پاتے۔ ایک دن ایک آدمی راجہ کے محل کے سامنے آیا۔ درباری اس کو پکڑ کر راجہ کے سامنے لے گئے۔ (کہانی ابھی شروع نہیں ہوئی :))​
راجہ اس آدمی سے آنے کی وجہ دریافت کی تو جواب ملا کہ شہنشاہ کو کہانی سنانے حاضر ہوا ہے۔ راجہ نے کہا، ٹھیک ہے ضرور سنیں گے اور انعام بھی ملے گا لیکن کہانی ہم اپنی شرط پر سنیں گے اور وہ شرط یہ ہے کہ آپ ہمیں کوئی ایسی کہانی سنائیں جس میں کوئی بات سچ نہ ہو۔ آپ کو کل تک کا وقت ملے گا ، کہانی سوچ لیں اور کل ہمیں سنائیں۔ اس دوران آپ کو مہمان خانے میں ٹھہرایا جائے گا اور خوب خاطر تواضع ہوگی۔ وہ آدمی رضامند ہو گیا۔
اگلے دن دربار لگا۔ راجہ مسند پر بیٹھا اور اس آدمی کو راجہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ راجہ نے اپنی تلوار میان سے نکال لی اور کہا کہ اگر ایک بھی لفظ اس کہانی میں سچ نکلا تو تمہارا سر تن سے جدا کر دیا جائے گا۔ وہ آدمی کہانی سنانے لگتا ہے۔ (اور کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہے :))​
میں اپنے دادا جان کا بڑا بھائی تھا ۔آدمی نے کہا، جب دادا جان پیدا ہوئے تو میں آٹھ سال کا تھا۔ میں دادا جان کو گود میں لے کر ٹہلنے جاتا۔ ایک دفعہ میں نے دادا جان کو گود میں لیا اور ہم گھومتے ہوئے بازار کی طرف نکل گئے۔ ایک دوکان کے سامنے دادا جان نے انڈے کی طرف اشارہ کیا کہ وہ چاہیے۔ میں نے دادا کو انڈہ دلا دیا اور ہم گھر کی طرف بڑھے۔ راستے میں میں نے دادا جان کو کہا کہ انڈہ مجھے دے دیں لیکن وہ نہ مانے اور اس کو مٹھی میں پکڑے رہے کہ اچانک وہ گرا اور ٹوٹ گیا۔ اس سے پہلے کہ میں دادا جان کو اس حرکت پر ڈانٹتا کہ کیا دیکھتا ہوں اس ٹوٹے ہوئے انڈے کی بکھری ہوئی زردی سے مرغ کا بچہ نکل آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑھنے لگا یہاں تک کہ اونٹ کے برابر ہوگیا۔ اس پر تین چار لوگ آرام سے سواری کر سکتے تھے۔ میں نے دادا جان کو مرغے کی پیٹھ پر بٹھایا اور خود بھی بیٹھا اور ہم گھر کی طرف چلے۔
اتنا بڑا مرغا ملنے کا یہ فائدہ ہوا کہ ہم روز اس پر جنگل جاتے ، لکڑیاں کاٹ کر اس کی پیٹھ پر لادتے اور ان کو بازار لا کر بیچتے۔ ایک طرف میں بیٹھ جاتا اور دوسری طرف دادا جان۔۔ کئی روز تک ہم یہ کام کرتے رہے کہ ایک دن مرغے کی پیٹھ پر زخم آ گیا اور اس کی کھال چھل گئی۔ میں حکیم کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ ناریل کا چھلکا پیس کر زخم پر لگایا جائے۔ ناریل کے چھلکے کا پیسٹ مرغے کی پیٹھ پر لگانا تھا کہ کہ تھوڑی دیر میں اس جگہ ایک چھوٹا سا ناریل کا پودا نکل آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مکمل پیڑ بن گیا۔ کچھ ہی دیر میں اس پر ناریل کے پھل لگ گئے اور اس حالت میں ہوگئے کہ ان کو توڑا جا سکے۔ پیڑ بہت اونچا تھا میں نے ناریل توڑنے کے لیے مٹی کا ایک ڈھیلا کھینچ مارا۔ اتفاق سے مٹی کا ڈھیلا وہاں اٹک گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیلنے لگا۔ دیر نہ گزری تھی کہ وہاں سو ایکڑ کی زمین بن گئی۔ میں نے اور دادا جان نے سوچا زمین کو دیکھا جائے کہ قابل کاشت ہے یا نہیں۔ ہم نے درخت کی شاخ سے رسی باندھی اور اوپر پہنچے۔ زمین کا معائنہ کیا تو کھیتی ہو سکتی تھی۔ ہم نیچے آئے اور سرسوں کے دانے لیے، ان کا گٹھا باندھ کر کمر پر لادا اور اوپر چڑھ گئے۔ وہ سرسوں ہم نے زمین میں بو دی اور واپس آگئے۔ دو تین ہفتے انتظار کیا اور پھر ایک دن میں اور دادا جان پھر زمین کی خبر لینے گئے۔ دیکھا تو ایک دانہ بھی نہ اُگا تھا۔ ہم حیران ہوئے کہ اتنی دیر میں تو اگ جانا چاہیے تھا۔ بڑی کوشش سے وجہ سمجھ نہ آئی تو فیصلہ ہوا کہ سرسوں کے دانے چن لیتے ہیں اور واپس لے چلتے ہیں۔ دادا نے اور میں نے مٹی کرید کرید کر سرسوں کے دانے اکھٹے کیے تو دادا جان بولے پوتے ہمیں دانے گن لینے چاہیے۔ ہم نے کہا دادا جان بات تو ٹھیک ہے۔ گنا تو پتا چلا کہ ایک دانہ کم ہے۔ اب ہم سو ایکڑ کی زمین میں مارے مارے پھر رہے تھے کہ آخر ایک دانہ کہاں گیا کہ کیا دیکھتے ہیں ایک چیونٹی اس دانے کو لیے جا رہی ہے۔ میں نے اس کے منہ سے دانہ چھیننے کی کوشش کی تو وہ مجھے بھی ساتھ ہی گھسیٹنے لگی۔ میں نے دادا جان کو آواز دی کہ میری مدد کریں۔ دادا جان اور میں مل کر زور لگانے لگے۔ اس کھنچا تانی میں وہ دانہ ٹوٹ گیا اور تیل کی دھار بہہ نکلی۔ اتنا تیل نکلا کہ ساری زمین تیل میں ڈوب گئی۔ اس تیل کے ساتھ مٹی بھی بہہ گئی اور سرسوں کے دانے بھی، کچھ بچا تو میں، دادا جان اور پیڑ سے جھولتی رسی۔۔خیرمیں نے دادا جان کو اس لٹکتی رسی کی مدد سے نیچے اتارا اور خود اتر رہا تھا میرا ہاتھ پھسلا اور میں گر گیا۔ میرا انتقال ہوگیا۔ لوگ مجھے قبرستان لے گئے اور اس سے پہلے کہ دفن کرتے مجھے ایک خیال آیا۔ میں نے دادا جان کو بلایا اور کہا دادا جان قبر میں تو منکر نکیر بھی آئیں گے اور سوال بھی پوچھیں گے۔ اگر انہوں نے سنگترہ کا بھاؤ پوچھ لیا تو میں کیا کہوں گا۔ دادا جان نے کہا واقعی پوتے سنگترہ کا بھاؤ تو ہمیں بھی معلوم نہیں۔ میں نے کہا دادا جان آپ تھوڑی دیر میری جگہ لیٹیں اور اگر منکر نکیر آئیں تو ان کو باتوں میں الجھا کر رکھیں میں ابھی بازار سے سنگترہ اور کچھ اور چیزوں کا بھاؤ معلوم کر کے آتا ہوں۔ میں بازار کی طرف جا ہی رہا تھا کہ رستے میں ایک دوست مل گیا۔ پوچھنے لگا کہاں تھے؟ میں نے کہا، کیا ہوا؟ تو بولا کہ میرے دادا کی پہلی شادی ہے تم کو ضرور آنا ہے۔ میں نے کہا لیکن میرا تو انتقال ہوگیا ہے۔ تو میرا دوست ضد کرنے لگا کہ چاہے انتقال ہوگیا ہے یا نہیں بس تمہیں میرے دادا کی شادی پر ضرور آنا ہے۔ خیر میں نے کہا ٹھیک ہے چلتا ہوں۔ ہم جا رہے تھے کہ میں تھوڑی دیر کے لیے درخت کے نیچے سستانے لگا اس دوران میرا دوست آگے نکل گیا۔ ابھی میں اس کے پیچھے بھاگا جا رہا تھا کہ راستے میں آپ کا محل نظر آیا اور رک کر اس کی شان و شوکت دیکھنے لگا کہ آپ کے درباری پکڑ کر یہاں لے آئے کہ چلو بادشاہ کو کہانی سناؤ۔ اب قصہ تمام ہوا آگے آپ کی تلوار ہے اور میری گردن۔​

یہ کہانی ہمیں ہمارے بڑے بھیا نے سنائی تھی۔ :) :) :)


کیا کہنے ہیں گڑیا رانی جیتی رہو ۔۔:) :) بہت مزے کی بے پر کی ہے لیکن کہیں لگتا ہی نہیں کہ بے پرکی ہے ، ایسی بے پرکی تو خوب بے پر کی ہوتی ہے ۔:) :) مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ بے پرکی آخر بے پرکی ہی کیوں ہے اور واقعی بے پرکی کیوں نہیں ہے ، لیکن جو بھی ہو اس بے پرکی میں کوئی تو بات بے پر کی ہو گی جب ہی اسے بے پر کی کہا گیا ہے:) :) لیکن بے پرکی میں اگر بے پرکی نہ مل سکے تو میں اپنے بغیر پروں والی پری کی یعنی پرکی پری :happy: کی بات نہ کروں تو بے پرکی کا اصل لطف جاتا یا پتہ نہیں آتا رہے گا ہاہاہاہاہاہ اور میرے سر پر گومڑ نمودار ہوجائیں گے جن پر پرنہیں ہوں گے ہاہہاہا :) :) :) :) ۔۔یعنی گومڑوں میں تکلیف بھی بے پر کی ہوتی ہے :) :) جنہیں دیکھ کر کوئی بھی بے پر کی میرا مطلب ہے پرکی بے یا بے پر کی باتیں کرنے والا یہ سمجھ ہی نہیں سکتا ہے کہ ایسی بے پرکی سے ویسی بے پرکی میں آخر بے پرکی والی بات ہی کیا ہے ۔ ۔:angel::angel: اب میں اور کیسے بتاؤں کے بے پر کی کے چکر میں میں توا بیلن اور گلدان میرے سر پر بے پرکی کی پرواز کرنے میں ناکام رہے اور گومڑوں والی بے پر کی عملی تصویر بننے لگے ہیں ۔ :) :) خبردار اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ بے پر کی کے چکر میں بیویات (طبیعات کی طرح واحد :) :) ) کے قانونِ ردِ عمل کی بے پرکی میں یہ بے پر کی لکھنے کی نوبت آئی ہے ۔۔۔ توبہ توبہ کیسی بے پر کی ہے ۔۔:blushing::blushing: نہیں نہیں بیٹا جی آپ کی تحریر بے پرکی نہیں اوہ ہ میرا مطلب ہے بے پرکی ہی ہے ۔ مگر جو میرے سر پر بے پر کی پرواز ہوئی ہے اور میرے ماتھے اور ناک پر نائن الیون والا حملہ ہوا ہے وہ بے پر کی کا نہیں ہے یعنی واقعی بے پر کی ہے ۔:) :)

حاشیہ : بیگم صاحبہ نے فون پر آرڈر دیا تھا کہ دفتر کے کام کو چھوڑو اور فوراً بے پر کی اڑاؤ۔ ورنہ آتے ہوئے دو چار ہیلمٹ لے آنا۔۔ ہاہاہاہاا :lovestruck::lovestruck::lovestruck: ۔۔ سو حکمِ حاکم مرگِ بے پر کی:lovestruck::lovestruck::lovestruck:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کیا کہنے ہیں گڑیا رانی جیتی رہو ۔۔:) :) بہت مزے کی بے پر کی ہے لیکن کہیں لگتا ہی نہیں کہ بے پرکی ہے ، ایسی بے پرکی تو خوب بے پر کی ہوتی ہے ۔:) :) مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ بے پرکی آخر بے پرکی ہی کیوں ہے اور واقعی بے پرکی کیوں نہیں ہے ، لیکن جو بھی ہو اس بے پرکی میں کوئی تو بات بے پر کی ہو گی جب ہی اسے بے پر کی کہا گیا ہے:) :) لیکن بے پرکی میں اگر بے پرکی نہ مل سکے تو میں اپنے بغیر پروں والی پری کی یعنی پرکی پری :happy: کی بات نہ کروں تو بے پرکی کا اصل لطف جاتا یا پتہ نہیں آتا رہے گا ہاہاہاہاہاہ اور میرے سر پر گومڑ نمودار ہوجائیں گے جن پر پرنہیں ہوں گے ہاہہاہا :) :) :) :) ۔۔یعنی گومڑوں میں تکلیف بھی بے پر کی ہوتی ہے :) :) جنہیں دیکھ کر کوئی بھی بے پر کی میرا مطلب ہے پرکی بے یا بے پر کی باتیں کرنے والا یہ سمجھ ہی نہیں سکتا ہے کہ ایسی بے پرکی سے ویسی بے پرکی میں آخر بے پرکی والی بات ہی کیا ہے ۔ ۔:angel::angel: اب میں اور کیسے بتاؤں کے بے پر کی کے چکر میں میں توا بیلن اور گلدان میرے سر پر بے پرکی کی پرواز کرنے میں ناکام رہے اور گومڑوں والی بے پر کی عملی تصویر بننے لگے ہیں ۔ :) :) خبردار اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ بے پر کی کے چکر میں بیویات (طبیعات کی طرح واحد :) :) ) کے قانونِ ردِ عمل کی بے پرکی میں یہ بے پر کی لکھنے کی نوبت آئی ہے ۔۔۔ توبہ توبہ کیسی بے پر کی ہے ۔۔:blushing::blushing: نہیں نہیں بیٹا جی آپ کی تحریر بے پرکی نہیں اوہ ہ میرا مطلب ہے بے پرکی ہی ہے ۔ مگر جو میرے سر پر بے پر کی پرواز ہوئی ہے اور میرے ماتھے اور ناک پر نائن الیون والا حملہ ہوا ہے وہ بے پر کی کا نہیں ہے یعنی واقعی بے پر کی ہے ۔:) :)
بھیاااا :p
 
چھوٹے بھیا کدھر غائب ہیں باباا آپ لوگ؟
باتیں ہو رہی تھیں تو آئے کیوں نہیں؟ اپیا کدھر ہیں ان کو بولیں محفل آئیں بس

اردو لکھنے میں کیا پرابلم ہے۔ جی نہیں کچھ بھی غلط نہیں لکھا۔۔بہانے بنانے کی نہیں ہو رہی۔۔اچھا!
افووو
میں آگیا بابا اور حکم ؟:blushing:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے سب لوگ واپس چاہییں!

جی ہاں۔۔سب لوگ! سب کے سب! سنا!!!
کیوں؟
لمبی کہانی ہے۔ سنیں گے کیا؟۔۔اچھا سناتی ہوں۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ بہت دن پہلے اسی محفل نگری میں میں اپنے بھیا بہنا لوگوں کے ساتھ رہا کرتی تھی۔ نہیں۔۔ایسا کچھ نہیں وہ سب اب بھی یہیں ہیں لیکن۔۔۔ ! ہاں لیکن ۔۔رکیے ذرا! مجھے کچھ یاد آ رہا ہے۔
کچھ زیادہ دن نہیں گزرے جب سب بھیا اور بہنا لوگ ایک جگہ جمع ہوا کرتے تھے اور خوب باتیں بگاڑا کرتے۔ لیکن ہر وقت تو نہیں!۔۔بس جب کبھی اکٹھے ہو جاتے تو "کون ہے جو محفل میں آیا؟" والی لڑی ختم ہونے میں دیر نہیں لگتی تھی۔ اور صرف وہی لڑی نہیں جس سلسلے میں ضرورت ہوتی ضرور جاتے۔ اور ساتھ میں سب مل کر لائبریری کا کام بھی کیا کرتے۔ اور یہ تب کی بات ہے جب محفل پر کوئی بھی ایسی بات نہیں ہوتی تھی جس کو میں خراب سمجھوں یا شاید میری نظر سے ایسی کوئی بات نہیں گزرتی تھی۔ اور یہ تب کی بات ہے جب مقدس آپی مدیر نہیں بنیں تھیں ابھی۔۔ان کے پاس پاس وقت ہوتا تھا اپنی بہنا کے لیے، سب کے لیے۔۔ اور تب وہ آن لائن نظر آیا کرتی تھیں۔ لیکن اب وہ کبھی آن لائن نظر نہیں آتیں۔ کچھ لوگوں نے مل کر ان کے خلاف سازش کی اور ان کے فراغت کو دیکھ کر انہیں مدارت کی ذمہ داری سونپ دی ۔۔اور اب! محفل سے باہر تو ہمیشہ مصروف رہتی ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ محفل میں بھی وہ اتنی مصروف رہتی ہیں کہ کبھی ان سے یہاں بات نہیں ہوتی۔ مجھے محفل والی مقدس آپی بہت یاد آ رہی ہیں۔
اور بتاؤں! ایک محمد امین بھیا ہوتے تھے۔ نہیں وہ اب بھی یہیں ہیں لیکن اب وہ بس نظر آتے ہیں جب سے مقدس اپیا نے محفل میں ان کی منگنی اناؤنس کی ہے اس کے کچھ عرصہ سے وہ صرف سیاسی اور مذہبی اور آئی ٹی والا زمروں میں پائے جاتے ہیں یا وہاں جہاں میں کبھی نہیں گئی۔ ایک وقت تھا کہ جب ہم لوگ امین بھیا، مقدس آپی، فہیم بھیا اور سعود بھیا مل کر ڈھیر ساری باتیں کیا کرتے تھے اور اکثر رات کو جب میں سو جاتی تھی تو امین بھیا فہیم بھیا اور مقدس آپی کی محفل ہوتی تھی اور شعر و شاعری تو کبھی میوزک پر بات ہوتی اور صبح میں پڑھ پڑھ کر ہنسا کرتی۔ اور یہ تب کی بات ہے جب امین بھیا مقدس آپی کو مختلف چیزوں کا لالچ دے کر سونے کی اجازت مانگا کرتے تھے۔ اور پھر خرگوش بھیا کے لقب سے نوازے جاتے تھے۔ میں امین بھیا کو بھی محفل پر مس کر رہی ہوں۔
اور ایک ہوتی تھیں نازنین ناز بہنا! عرصہ ہوا محفل نہیں آئیں۔ ہم مل کر ڈھیر ساری باتیں کیا کرتے تھے جب میں سعود بھیا سے ناراض ہو جاتی تو وہی مجھے منایا کرتی تھیں۔نازنین بہنا درس پڑھتی تھیں اور بہت ذہین بھی تھیں ان کی ایک تحریر یاد آ رہی ہے جو غالبا انگریزی الفاظ کی اردو رائٹنگ پر لکھی تھی۔ میں ان کو بھی محفل میں بہت مس کررہی ہوں۔ اللہ کرے وہ جہاں بھی ہوں خوش ہوں اور جلدی سے یہاں واپس آ جائیں۔
اور مجھے یاد ہے عندلیب اپیا رات کو محفل پر آتی تھیں تو کتنا مزہ آتا تھا۔ جب وہ سعودیہ میں ہوتی تھیں تو اتنی مصروف نہیں تھیں ہم سے ڈھیر ساری باتیں کرتی تھیں کوئی ان کو ادی کہتا تو کوئی اپیا۔ اور ان سے ہم نے کئی مشکل الفاظ بھی سیکھے جیسے "مجاما" اور "پانپ بے چارے" ۔۔اور ان کی تحریریں تو یاد ہوں گی آپ کو کتنا اچھا لکھتی ہیں۔ لیکن پھر ان کو واپس انڈیا جانا پڑا۔ مجھے یاد ہے میں بہت اداس تھی اور عندلیب اپیا سے بار بار وعدہ لے رہی تھی کہ اپیا آپ وہاں جا کر محفل پر واپس ضرور آئیے گا۔ اپیا اب بھی آتی ہیں لیکن کم کم۔۔ذاتی مکالمے میں ان سے بات ہوتی ہے لیکن گپ شپ میں بہت کم آتی ہیں اب۔۔اپیا جانی میں آپ کو محفل میں مس کر رہی ہوں آپ ڈھیر سارے ٹائم کے لیے آیا کریں ناں!
ایک فہیم بھیا بھی ہوتے تھے وہی جن کا ذکر اوپر ہوا۔ وہ اب بھی ایسے ہی ہیں تھوڑے تھوڑے۔۔اس لیے کہ اب وہ مجھے "چھٹکی بہنا" اور "چھوٹو" کم کم کہتے ہیں۔ حالانکہ فہیم بھیا کی منگنی بھی ہوگئی ہے لیکن وہ اتنا نہیں بدلے جتنا کہ امین بھیا!
اور ایک ابن سعید بھیا بھی ہوتے تھے۔ ایک وقت تھا جب ان کی پیغام میں بات زیادہ اور اسمائیلیز کم ہوتے تھے لیکن اب ۔۔بات کم اور اسمائیلز زیادہ! ۔۔ ایک وقت تھا جب وہ سب کی اور سب ان کی خواہشات کا سیتاناس کیا کرتے تھے۔ بھیا میں آپ کو محفل پر تھوڑا تھوڑا مس کررہی ہوں۔
شمشاد چاچو تو ہمیشہ سے محفل پر ایکٹو رہے ہیں لیکن اب وہ بھی شاید پہلے سے زیادہ مصروف ہوتے ہیں اس لیے ان سے یہاں اتنی بات نہیں ہو پاتی۔ چاچو میں آپ کو بہت مس کررہی ہوں۔
اور ایک مہ جبین آنی ہوتی تھیں۔ اب بھی ہیں! لیکن اب وہ بھی غائب رہتی ہیں جب وہ پہلے پہلے محفل پر آئی تھیں ناں تو ان سے بھی ڈھیر ساری باتیں کیا کرتی تھی میں اور کبھی ہم امین بھیا کی شکایتیں لگایا کرتے تھے تاکہ ان کو ڈانٹ پڑے۔ اب امین بھیا کی شادی ہونی ہے ناں اس لیے وہ اس کی تیاریوں میں مصروف رہتی ہیں۔ لیکن جب محفل پر آتی ہیں تو مجھے نظر بھی نہیں آتیں بس ان کے پیغام دیکھ کر پتا لگتا ہے کہ آنی محفل میں آئیں تھیں۔ آنی میں آپ کو مس کر رہی ہوں۔
مغزل بھیا تو وہ بعد میں بنے ناں ۔۔۔ میں م م مغل بھیا کی بات کر رہی ہوں جو کبھی آتے ہی محفل والے دھاگے میں حاضری دیا کرتے تھے اور جب کوئی نہیں آتا تھا تو ان کو شکوہ بھی ہوتا تھا۔ پھر غزل آپی بھی محفل پر آئیں اور ہمیں دونوں ایک ساتھ نظر آتے ان سے بھی ڈھیر ساری باتیں کرتے تھے ہم لوگ! اب نجانے کہاں مصروف ہیں دونوں۔ اللہ ان کو خوش رکھے اور وہ جلدی سے واپس آ جائیں۔ بھیا اور اپیا میں آپ لوگوں کو مس کررہی ہوں بابا!
سارہ خان اپیا کو بھی نہیں بھولی اور ایک چھوٹے سے بھیا سید تراب کاظمی ہوا کرتے تھے۔ جب دونوں بہن بھائی محفل پر آیا کرتے اور ایک دوسرے کی شکایتیں لگاتے تو کتنا مزہ آتا تھا۔ سارہ خان اپیا نت نئے کھیل بنایا کرتی تھیں اور چھوٹے بھیا اپنے اوتار تبدیل کر کر کے چاچو سے پوچھا کرتے کہ میں کیسا لگ رہا ہوں۔ اپیا ، چھوٹے بھیا میں آپ دونوں کو بہت مس کر رہی ہوں۔
@درویش بھیا تو یاد ہوں گے آپ کو۔ سنا ان کے باس بہت ظالم ہوگئے ہیں اس لیے اب وہ محفل پر بہت کم پائے جاتے ہیں۔ بھیا میں آپ کو مس کر رہی ہوں۔
اور میم نون بھیا تو یاد ہوں گے آپ کو جن کا اوتار نبیل بھیا جیسا تھا۔ان کا صحیح نام نوید بھیا تھا۔ ہم ان کے ساتھ مل کر ڈھیر ساری شرارتیں کرتے تھے۔ کافی عرصہ ہوا وہ بھی محفل پر نظر نہیں آئے۔ اللہ کرے بھیا خیریت سے ہوں اور جلدی واپس آئیں۔
سیدہ شگفتہ آپی کو کون بھولے گا بھلا۔۔ یہ تب کی بات ہے جب وہ ویزیبل ہوتی تھیں اور صبح آتے ہی سب سے پہلے ہمیں "صبح بخیر" کہا کرتی تھیں۔ پھر ناشتہ پر بات ہوتی اور ساتھ میں بھتیجا پارٹی کی شرارتیں بھی چلتی تھیں۔ اور محفل پر روز ایک کہانی پوسٹ ہوتی ، رات کو ہوتی تو صبح تک وہ مقدس آپی کی بدولت ٹائپ ہو چکی ہوتی۔ اور پھر مل کر کتابوں پر کام کرنا اور یاد ہے جب میں لائبریری والے زمرے میں نئے دھاگے بنانے سے ڈرتی تھی اور کبھی شگفتہ آپی اور کبھی مقدس آپی میری مدد کرتیں۔ شگفتہ آپی جب بھی کمپیوٹر کا کوئی مسئلہ بتاتیں تو سعود بھیا ان کو کہا کرتے کہ بٹیا اب آپ اپنا کمپیوٹر نیا لے لیں۔پتا نہیں انہوں نے لیا یا نہیں لیکن۔۔! اب شگفتہ آپی بھی نظر نہیں آتیں۔ وہ بھی بہت مصروف ہوگئیں ہیں۔ کبھی ان پیغام کسی دھاگے میں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ شگفتہ آپی آئی تھیں۔ اپیا میں آپ کو بہت مس کر رہی ہوں۔
اور فرحت کیانی اپیا تو یاد ہوں گی۔ وہ بڑا آدمی بن گئی ہیں۔ جی ہاں اب بھی نظر آتی ہیں لیکن پتا نہیں ان کے پاس اپنی بہنا کو ٹائم دینے کے علاوہ کونسا ضروری کام ہوتا ہے جو وہ کرتی رہتی ہیں۔ ایک وقت تھا جب غلطی کرنے پر ہمیں پٹائی کی دھمکیاں ملتی تھیں اب تو ان دھمکیوں کو ترس گئے ہیں ہم! فرحت اپیا میں آپ کو بہت مس کر رہی ہوں بابا!
تعبیر اپیا سے محفل میں بہت کم بات ہوتی ہے۔ اور ان کو میں ہمیشہ بہت مس کرتی ہوں۔
زھرا علوی اپیا بہت کم آتی تھیں لیکن جب بھی آتیں بہت خوشی ہوتی اب وہ افسر ہوگئیں ہیں ناں لیکن میں تو ان کو مس کر رہی ہوں۔

اور مجھے اپنے سارے بہنا بھیا واپس چاہییں! ۔۔آئی وانٹ دیم بیک رائٹ ناؤ!

عائشہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ
 
Top