مبارکباد تابش بھائی کو تیرہ ہزاری منصب مبارک ہو!

فرقان احمد

محفلین
یا حیرت! تابش بھائی کو کسی نے مبارک باد ہی نہ دی ۔۔۔!!!

چلیے، ہم ہیں نا! :)

ویسے اب ایک مدیر دوسرے مدیر کی تعریفیں کرتے کیسے اچھا لگے گا، اس لیے ہم صرف مبارک باد پر ہی اکتفا کر لیتے ہیں۔

تابش بھائی! مبارک باد قبول فرمائیے، قبلہ! :)
 

یاز

محفلین
بہت مبارک ہو تابش بھائی۔
امید ہے کہ یونہی ہزاروی سنگِ میل عبور کرتے رہیں گے۔
بہت دعائیں وغیرہ
 
یا حیرت! تابش بھائی کو کسی نے مبارک باد ہی نہ دی ۔۔۔!!!

چلیے، ہم ہیں نا! :)

ویسے اب ایک مدیر دوسرے مدیر کی تعریفیں کرتے کیسے اچھا لگے گا، اس لیے ہم صرف مبارک باد پر ہی اکتفا کر لیتے ہیں۔

تابش بھائی! مبارک باد قبول فرمائیے، قبلہ! :)
شکریہ فرقان بھائی۔ آپ نے چائے پانی پر روک لیا، ورنہ میں نے تو پندرہ ہزار کی دوڑ میں حصہ لیا ہوا ہے۔ :)
 

یاز

محفلین
شکریہ یاز بھائی۔
کبھی ہم پاس پاس تھے۔ اب میں یہاں کوہلی اور عمر اکمل کی مثال دینا مناسب نہیں سمجھتا۔ :)
ارے بھئی! دل پاس پاس ہونے چاہییں، جو کہ اب بھی ہیں۔
مراسلہ جاتی رفتار تو مصروفیات و فراغت کے گھن چکر میں کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو محمد تابش صدیقی بھائی پندرہ ہزار تو کیا اللہ تعالیٰ پندرہ لاکھ اور اس سے بھی زیادہ مراسلوں کی توفیق عطا فرمائے
کیا چاہتے ہیں آپ کہ تابش بھائی نوکری سے استعفیٰ دے دیں اور گھر بار چھوڑ کر باقی کی زندگی کسی نیٹ کیفے میں گزار دیں؟
کیونکہ با معنی، مفید اور انسانی "پندرہ لاکھ اور اس سے بھی زیادہ مراسلے" تو اسی صورت ممکن ہیں۔ :sneaky: (غیر انسانی طریقہ ایک سکرپٹ لکھنے کا ہے جو مشینی مراسلے بھیجتا رہے۔)
 
Top