دعا تابش بھائی کی سرجری! دعا کی درخواست ہے!

اکمل زیدی

محفلین
الحمد للہ آج سہارے کے ساتھ تھوڑا بہت چلا۔
جس وقت اٹھ کر چلا، بیٹی سکول گئی ہوئی تھی۔ واپس آئی تو اس کو بتایا کہ آج بابا چلے تھے۔ تو اس کے چہرے ویسی ہی خوشی ظاہر ہوئی، جیسی اس کے پہلے قدم پر ہمیں ہوئی تھی۔ :love:
ایسی ہی خوشی ایک بار ہماری بیٹی نے بھی ظاہر کی تھی۔۔۔مگر مجھے بڑا غصہ آیا تھا۔ ۔ ۔ ۔ قصہ کچھ یوں تھا سمندر پر جانے کا پروگرام بنا میرے پاؤں میں کچھ درد تھا میں نے بتایا تو بیگم اور بیٹی کا منہ اتر گیا۔۔۔پھر میں نے ٹیبلٹ لی کے چلو خواہ مخواہ موڈ خراب ہو گا۔۔۔کچھ دیکھتے ہیں افاقہ ہو ا تو چلے چلونگا۔۔۔درد میں بہتری آگئی۔۔۔میں چلنے پھرنے لگا ۔۔۔بیٹی خوشی سے چیختی ہوئی اپنی امی کے پاس گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"امی۔۔۔امی۔۔۔ ابو ٹھیک ہو گئے"۔۔۔:oops:
 
یعنی رننگ نہیں کی جا سکتی یا آپ نے voluntarily چھوڑی ہے؟
احتیاط کی خاطر۔
مصنوعی جوڑ کو جتنا احتیاط سے استعمال کروں گا، اتنا ہی اس کی لائف بڑھے گی۔ تو جن کاموں کے بغیر زندگی معمول کے مطابق چل سکتی ہے، ان سے گریز کرتا ہوں۔
مثلاً دوڑنا، زمین پر بیٹھنا، غیر ضروری وزن اٹھانا وغیرہ

البتہ واک کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہوں۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
شکریہ آپ تمام برادران کا۔ اس دھاگے کو اوپر لے کر آئے۔ ورنہ یہ نظروں سے ہمیشہ اوجھل رہتا۔

اس قدر غفلت میں رہنے پر میں بہت شرمندہ ہوں تابش بھائی! میں نے پورا دھاگا شروع سے آخر تک پڑھا۔ اور خود سے بڑی نفرت ہوئی مجھے۔

اب کیسے ہیں آپ؟ یہ سرجری، آپریشن، علاج معالجہ سب اسباب ہیں۔ میری دلی دعا آپ کے لئے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ویسی ہی صحت اور تندرستی عطا فرمائے جو سرجری سے پہلے تھی۔ یقینا یہ نا ممکن بات نہیں۔

میرے لیے کوئی خدمت ہو تو بلا تکلف یاد فرمائیے گا۔
 
ارے نہیں عبد الرحمٰن بھائی۔ یہ کوئی اتنی پریشانی والی بات نہیں۔ ایک خبر انسان کی نظر سے گزری ہی نہ ہو، تو اس میں قطعاً اس کا کوئی قصور نہیں۔ :)

آمین۔ جزاک اللہ
 
عبد الرحمن

لائبریرین
ارے نہیں عبد الرحمٰن بھائی۔ یہ کوئی اتنی پریشانی والی بات نہیں۔ ایک خبر انسان کی نظر سے گزری ہی نہ ہو، تو اس میں قطعاً اس کا کوئی قصور نہیں۔ :)
محبت ہے یہ آپ کی اور کچھ نہیں۔ وقتا فوقتا بتاتے رہا کیجے گا ادھر یا مکالمے میں۔ دل کو تسلی رہے گی اس طرح۔
:redrose::redrose:
 
یاز

محفلین
کل ڈاکٹر نے ریویو کے بعد بغیر سہارے چلنے کی اجازت دے دی ہے۔ مگر ابھی مکمل زور دینے سے کچھ دن کے لیے منع کیا ہے۔
کل سے الحمد للہ بغیر سہارے کے چل رہا ہوں۔
پٹھوں میں کمزوری ابھی باقی ہے، جس کی وجہ سے گھٹنے پر کچھ زور آتا ہے، مگر امید ہے کہ ان شاء اللہ چند دنوں میں بہتر ہو جائے گا۔

اور امید ہے کہ اگلے ہفتہ سے دفتر جانا شروع کر دوں گا۔ ان شاء اللہ
یعنی ریویو کامیاب رہا۔
اللہ کا شکر ہے کہ آپ کی سرجری کامیاب رہی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد مکمل صحتیاب کرے۔ آمین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کل ڈاکٹر نے ریویو کے بعد بغیر سہارے چلنے کی اجازت دے دی ہے۔ مگر ابھی مکمل زور دینے سے کچھ دن کے لیے منع کیا ہے۔
کل سے الحمد للہ بغیر سہارے کے چل رہا ہوں۔
پٹھوں میں کمزوری ابھی باقی ہے، جس کی وجہ سے گھٹنے پر کچھ زور آتا ہے، مگر امید ہے کہ ان شاء اللہ چند دنوں میں بہتر ہو جائے گا۔

اور امید ہے کہ اگلے ہفتہ سے دفتر جانا شروع کر دوں گا۔ ان شاء اللہ
اللہ پاک آپ کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین
 
ہادیہ

محفلین
واقعی تابش بھائی بہت ہمت حوصلے والے ہیں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں(گریٹ پرسن)۔۔اللہ پاک کا کروڑوں بار شکر ہے۔ اللہ ہمیشہ اپنا کرم آپ اور آپ کی فیملی پہ قائم رکھے۔اور آپ کو مکمل صحت و تندسرستی عطا فرمائے۔۔آمین ثم آمین
 
ہم تو بھیا کے لیے یہی دعا کرتے ہیں کی اللہ کریم بھیا کو ان تمام تکالیف کے بدلے دین اور دنیا کی تمام بھلائیاں عطا فرمائیں ۔آمین
 
لاریب مرزا

محفلین
کل ڈاکٹر نے ریویو کے بعد بغیر سہارے چلنے کی اجازت دے دی ہے۔ مگر ابھی مکمل زور دینے سے کچھ دن کے لیے منع کیا ہے۔
کل سے الحمد للہ بغیر سہارے کے چل رہا ہوں۔
پٹھوں میں کمزوری ابھی باقی ہے، جس کی وجہ سے گھٹنے پر کچھ زور آتا ہے، مگر امید ہے کہ ان شاء اللہ چند دنوں میں بہتر ہو جائے گا۔

اور امید ہے کہ اگلے ہفتہ سے دفتر جانا شروع کر دوں گا۔ ان شاء اللہ
سن کر خوشی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپ کے حوصلے مزید بلند کرے۔ آمین!! :)
 
سین خے

محفلین
کل ڈاکٹر نے ریویو کے بعد بغیر سہارے چلنے کی اجازت دے دی ہے۔ مگر ابھی مکمل زور دینے سے کچھ دن کے لیے منع کیا ہے۔
کل سے الحمد للہ بغیر سہارے کے چل رہا ہوں۔
پٹھوں میں کمزوری ابھی باقی ہے، جس کی وجہ سے گھٹنے پر کچھ زور آتا ہے، مگر امید ہے کہ ان شاء اللہ چند دنوں میں بہتر ہو جائے گا۔

اور امید ہے کہ اگلے ہفتہ سے دفتر جانا شروع کر دوں گا۔ ان شاء اللہ

اللہ کا شکر ہے۔ بے انتہا خوشی کی بات ہے۔ اللہ پاک آپ کو مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپ کو سلامت رکھے آمین۔
ما شاء اللہ جس حوصلے سے آپ نے یہ تکلیف برداشت کی اور اس دوران خوش اخلاقی کو اپنائے رکھا اور محفل پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے، یہ بے انتہا قابلِ تعریف عمل ہے۔ لوگ نزلہ زکام میں اتنے چڑچڑے ہو جاتے ہیں اور بدمزاجی سے پیش آنے لگتے ہیں۔ آپ کا عمل سب کے لئے ایک روشن مثال ہے۔ خوش رہیں :) تابش بھائی، میری جانب سے آپ اور آپ کی فیملی کے لئے بہت دعائیں اور نیک تمنائیں!
 
م حمزہ

محفلین
احتیاط کی خاطر۔
مصنوعی جوڑ کو جتنا احتیاط سے استعمال کروں گا، اتنا ہی اس کی لائف بڑھے گی۔ تو جن کاموں کے بغیر زندگی معمول کے مطابق چل سکتی ہے، ان سے گریز کرتا ہوں۔
مثلاً دوڑنا، زمین پر بیٹھنا، غیر ضروری وزن اٹھانا وغیرہ

البتہ واک کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہوں۔
اللہ آپ کی ہر مشکل آسان کرے اور صحت و توانائی عطا فرمائے۔ آمین
 
Top