مبارکباد تابش بھیا کو دس ہزار مراسلات کی تکمیل پر خصوصی مبارک باد!

فرقان احمد

محفلین
یہاں ایک تابش بھیا ہوا کرتے ہیں؛ حد درجہ خوش مزاج اور ملنسار وغیرہ وغیرہ۔ کوشش ان کی اکثر یہی رہا کرتی ہے کہ قریب قریب ہر معاملے میں اپنی رائے سے محفلین کو مستفید فرمائیں۔ وجہ اس کی یہ بتلاتے ہیں کہ انہیں اس روئے ارضی پر خدائی خدمت گار کے روپ میں بھیجا گیا ہے۔سچ پوچھیے تو اپنی ذہانت و فطانت کے سبب وہ اس بات کے حق دار بھی ہیں کہ جملہ مسائل پر ان سے رائے طلب کی جائے، سو، ایسی صاحب الرائے شخصیت کے دس ہزار مراسلات یقینی طور پر اردو محفل کا بیش قیمت سرمایہ تصور کیے جا سکتے ہیں۔ ہاں، ہمیں ان کی سبک رفتاری پر حیرت ضرور ہے؛ یعنی کہ دس ہزار مراسلات کا ہدف کمال پھرتی سے پار کر گئے۔ جاتے جاتے ہم آپ کو ان کے بارے میں ایک دلچسپ بات بتاتے چلیں؛ جب سے موصوف کی شادی ہوئی ہے، معلوم ہوتا ہے، آنجناب اردو محفل میں لاگ ان بھی کچن سے ہی کیا کرتے ہیں؛ تاہم مان کر نہیں دیتے؛ فرماتے ہیں، یہ 'فرائض' تو وہ شادی خانہ آبادی سے قبل بھی 'رضاکارانہ' طور پر سرانجام دیتے چلے آ رہے ہیں۔ چلیے صاحب! مانتے ہی بنے گی؛ اب ہم بھی یہاں اک ذرا دم لیتے ہیں اور تابش بھیا کواردو محفل کے حوالے سے یہ اہم سنگِ میل عبور کرنے پر مبارک باد کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ سلامت رہیں تابش بھیا :) :) :)
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
یہ والا سنگ میل تو بہت ہی مبارک ہو تابش بھائی، آپ دس ہزاری بن گئے یہ اونچائی تو کرکٹ میں بھی بہت معنی رکھتی ہے۔ مبروک اگین
 
لاریب مرزا

محفلین
دس ہزار مراسلات کا سنگِ میل بہت بہت مبارک ہو تابش بھائی!! :) :) ہمیشہ شاد و آباد رہیں۔
hbZjAkPzl536zrin10zuzbZXM-0S2sLWpLDbEht3lAE4g4A614QSA1GDnvbiCVYV_7ipVGagsGTjmCEn-6hZEC921UNJYaggap0yZRZx8Tv5t41CKvR8Bbj0w_mD_zpss5zdqfdy.gif
 
یہاں ایک تابش بھیا ہوا کرتے ہیں؛ حد درجہ خوش مزاج اور ملنسار وغیرہ وغیرہ۔ کوشش ان کی اکثر یہی رہا کرتی ہے کہ قریب قریب ہر معاملے میں اپنی رائے سے محفلین کو مستفید فرمائیں۔ وجہ اس کی یہ بتلاتے ہیں کہ انہیں اس روئے ارضی پر خدائی خدمت گار کے روپ میں بھیجا گیا ہے۔سچ پوچھیے تو اپنی ذہانت و فطانت کے سبب وہ اس بات کے حق دار بھی ہیں کہ جملہ مسائل پر ان سے رائے طلب کی جائے، سو، ایسی صاحب الرائے شخصیت کے دس ہزار مراسلات یقینی طور پر اردو محفل کا بیش قیمت سرمایہ تصور کیے جا سکتے ہیں۔ ہاں، ہمیں ان کی سبک رفتاری پر حیرت ضرور ہے؛ یعنی کہ دس ہزار مراسلات کا ہدف کمال پھرتی سے پار کر گئے۔ جاتے جاتے ہم آپ کو ان کے بارے میں ایک دلچسپ بات بتاتے چلیں؛ جب سے موصوف کی شادی ہوئی ہے، معلوم ہوتا ہے، آنجناب اردو محفل میں لاگ ان بھی کچن سے ہی کیا کرتے ہیں؛ تاہم مان کر نہیں دیتے؛ فرماتے ہیں، یہ 'فرائض' تو وہ شادی خانہ آبادی سے قبل بھی 'رضاکارانہ' طور پر سرانجام دیتے چلے آ رہے ہیں۔ چلیے صاحب! مانتے ہی بنے گی؛ اب ہم بھی یہاں اک ذرا دم لیتے ہیں اور تابش بھیا کواردو محفل کے حوالے سے یہ اہم سنگِ میل عبور کرنے پر مبارک باد کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ سلامت رہیں تابش بھیا :) :) :)
بہت شکریہ فرقان بھائی۔ حسنِ ظن رکھنے اور بعض جگہ غلط فہمی پالنے کا شکریہ۔ ‍:)
 
Top