تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

حسان خان

لائبریرین
حسان خان صاحب!آپ نے پہلی پوسٹ میں مثال دی ’’احمدہ کتابش‘‘ ۔ یہ چیز تو دری میں بھی مستعمل ہے۔ ہمارے آباو اجداد خود بنیادی طور پر افغان تھے (گو کہ اب خود ہمارے خاندان میں جو تھوڑی بہت فارسی بولی جاتی ہے اس میں پشتو ،انگریزی اور اردو کے الفاظ کا استعمال ہے) ، اُن کی مناسبت سے ہم بھی اور تمام افغان بھی یہی ترکیب استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا یہ صرف ازبکی زدہ فارسی تو نہیں ہے۔
معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے بہت شکریہ آغا صاحب! میں نے ایک مقالے میں یہ مثال پڑھی تھی، جہاں اسے تاجکی میں ازبکی ترکی کے اثر کے ایک نمونے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ اس کا تجزیہ اس انداز میں تھا:
ازبکی: احمد-نینگ کتاب-ی
احمد-کی کتاب-اُس کی
تاجکی: احمد-ہ کتاب-ش
احمد-کی کتاب-اُس کی
اور اس کی یہ وجہ بیان کی گئی تھی کہ چونکہ سمرقند و بخارا سمیت شمالی تاجکستان کے لوگ مدتِ مدید سے دولسانی تھے، اس لیے اُنہوں نے لاشعوری طور پر ازبکی ترکی کی نحوی ترکیب کو اپنی گفتاری زبان کا حصہ بنا لیا ہے۔ البتہ، میرے علم میں یہ بات نہیں تھی کہ افغانستان کی حدود میں بھی یہ ترکیب رائج ہے۔

ویسے، کیا آپ افغان قزلباش خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں؟
 
آخری تدوین:
نہیں جناب۔ ہمارے آباو اجداد کابل سے ہجرت کرکے آئے تھے۔اب تو ہمارے ہاں بھی اردو رائج ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں آباد افغان مہاجرین بھی یہی ترکیب استعمال کرتے ہیں۔
مثلآ جملہ ’’اس کام کو کرنے کے لئے‘‘ کو فارسی میں ’’برائے کردنِ این کار‘‘ نہیں بلکہ ’’این کار کردنہ بِرِش‘‘ کہا جاتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ذیل میں تاجک فارسی کے لیے استعمال ہونے والے روسی خط کے حروفِ تہجی پیش کیے گئے ہیں۔
===============

А а
اَ۔۔۔ مثلاً: мактаб مکتب

Б б
ب۔۔۔ бародар برادر

В в
و۔۔۔ ворис وارث

Г г
گ۔۔۔ гарм گرم

Ғ ғ
غ۔۔۔ ғам غم

Д д
د۔۔۔ дарахт درخت

Е е
اے۔۔۔ дег دیگ

Ё ё
یا۔۔۔ ёвар یاور؛ اس لفظ کا تلفظ تاجک لہجے میں yo ہوتا ہے۔

Ж ж
ژ۔۔۔ мижгон مژگان

З з
ظ، ز، ذ، ض۔۔۔ зулм ظلم

И и
اِ، اِی۔۔۔ изтироб اضطراب؛ تاجک لہجے میں کوتاہ اور بلند مصوتوں میں فرق روا نہیں رکھا جاتا، اس لیے بینا اور بِنا دونوں کو روسی خط میں бино لکھا جاتا ہے۔ یہ بھی ازبک ترکی کا اثر ہے۔ نیز، یہ حرف لفظوں کے آخر میں اضافت کی علامت ہے۔ مثلاً کتابِ احمد китоби аҳмад

Ӣ ӣ
یہ حرف شدت دار (stressed) اِی کی آواز دیتا ہے اور یہ الفاظ کے آخر ہی میں آتا ہے۔ مثال کے طور پر бузургӣ بزرگی

Й й
یہ حرف لفظوں کے بیچ میں 'ی' صامت کی آواز دیتا ہے۔
тағйир تغییر، шайтон شیطان

К к
ک۔۔۔ китоб کتاب

Қ қ
ق۔۔۔ қалам قلم

Л л
ل۔۔۔ либос لباس

М м
م۔۔۔ модар مادر

Н н
ن۔۔۔ набӣ نبی

О о
آ۔۔۔ осмон آسمان

П п
پ۔۔۔ паноҳ پناہ

С с
س، ث، ص۔۔۔ сафед سفید

Т т
ت۔۔۔ талх تلخ

У у
اُ، اُو۔۔۔ пурсиш پُرسش، буд بود، суд سود

Ӯ ӯ
یہ حرف ö یعنی سکڑے ہوئے ہونٹوں اور منہ کے اگلے حصے سے نکلے اَو کی آواز ادا کرتا ہے۔ یہ آواز تاجک لہجے کی اپنی آواز ہے جو کہ ایرانی اور افغان لہجوں میں نہیں پائی جاتی۔ یہ بھی ازبکی ترکی سے تاجک فارسی میں آئی ہے۔ اس آواز کو یہاں سے سنا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ آواز صرف بخارائی اور تاجکستان کے شمالی حصے کے لہجوں میں پائی جاتی ہے۔ جنوبی تاجکستان اور افغانستان میں اس حرف کو اَو، جبکہ ایران میں اُو پڑھا جاتا ہے۔ در حقیقت، ایران میں مجہول اور معروف واؤ کے مابین فرق مفقود ہو چکا ہے۔
сӯг سوگ، рӯз روز

Ф ф
ف۔۔۔ фаррух فرخ، фирқа فرقہ، фироқ فراق

Х х
خ۔۔۔ хомӯш خاموش، холид خالد، ходим خادم

Ҳ ҳ
ح، ہ۔۔۔ ҳассон حسان، роҳ راہ، ҳунар ہنر

Ч ч
چ۔۔۔ чаман چمن، чашм چشم

Ҷ ҷ
ج۔۔۔ ҷавон جوان، ҷоҳил جاہل

Ш ш
ش۔۔۔ шайтон شیطان

Ъ ъ
یہ حرف لفظوں کے ابتداء میں نہیں آتا، بلکہ ان کے بیچ میں یا آخر میں آ کر ہمزہ کی یا الف نما ع کی آواز دیتا ہے۔
шофеъ شافع، масъала مسئلہ، баъд بعد

Э э
یہ حرف الفاظ کے شروع میں اے کی آواز دیتا ہے۔
эҳтиром احترام

Ю ю
یُ، یُو۔۔۔ юсуф یوسف، юриш یورش

Я я
یَ۔۔۔ ягона یگانہ، яқин یقین
السلام علیکم
کیا یہ مکمل روسی حروف ہیں یا صرف تاجکی میں مستعمل حروف ہیں؟ علاوہ ازیں ان کی ترتیب اسی طرح سے ہے جس ترتیب سے آپ نے یہاں لکھا ہے یا اس سے مختلف؟
 

حسان خان

لائبریرین
السلام علیکم
کیا یہ مکمل روسی حروف ہیں یا صرف تاجکی میں مستعمل حروف ہیں؟ علاوہ ازیں ان کی ترتیب اسی طرح سے ہے جس ترتیب سے آپ نے یہاں لکھا ہے یا اس سے مختلف؟
اس فہرست میں چند حروف ایسے ہیں جو صرف تاجک فارسی میں مستعمل ہیں اور روسی زبان کے الف با میں شامل نہیں ہیں۔
ان حروف کی ترتیب یہی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
حسان خان صاحب، یہاں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہوں گا کہ کیا قازق زبان کی اصل بھی فارسی ہی ہے؟
یا یوں پوچھنا چاہوں گا کہ کیا تاجک سمجھنے والے کے لیے قازق اور قازق سمجھنے والے کے لیے تاجک سمجھنا نسبتاً آسان ہوتا ہے؟
یا یہ بالکل مختلف زبانیں ہیں جو صرف روس کے زیر اثر رہنے کے باعث سیریلک انداز میں لکھی جاتی ہیں؟
 

حسان خان

لائبریرین
حسان خان صاحب، یہاں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہوں گا کہ کیا قازق زبان کی اصل بھی فارسی ہی ہے؟
یا یوں پوچھنا چاہوں گا کہ کیا تاجک سمجھنے والے کے لیے قازق اور قازق سمجھنے والے کے لیے تاجک سمجھنا نسبتاً آسان ہوتا ہے؟
یا یہ مختلف زبانیں ہیں جو صرف روس کے زیر اثر رہنے کے باعث سیریلک انداز میں لکھی جاتی ہیں؟
قزاق زبان تُرک خاندان کی زبان ہے جو تاتارستان اور قرغیزستان کی تُرکی زبانوں سے قرابت رکھتی ہے۔ تاجک فارسی اور قزاقی کا رسم الخط تو ایک جیسا ہی ہے، لیکن دونوں باہمی طور پر بالکل ناقابلِ فہم ہیں۔
اناطولیہ، آذربائجان، تاتاری اور ازبک علاقوں کے شہری اور فارسی زدہ تُرک طائفوں کے مقابلے میں چونکہ قزاق تُرک زیادہ تر خانہ بدوش رہے ہیں، اس لیے اُن کی ترکی زبان میں عربی اور فارسی کا اثر بھی بہت کم ہے۔ یا دوسرے الفاظ میں قزاقستان کی زبان زمانۂ قبل از اسلام کی ترکی زبان سے نسبتاً نزدیک مانی جاتی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
قزاق زبان تُرک خاندان کی زبان ہے جو تاتارستان اور قرغیزستان کی تُرکی زبانوں سے قرابت رکھتی ہے۔ تاجک فارسی اور قزاقی کا رسم الخط تو ایک ہی ہے، لیکن دونوں باہمی طور پر بالکل ناقابلِ فہم ہیں۔
اناطولیہ، آذربائجان، تاتاری اور ازبک علاقوں کے شہری اور فارسی زدہ تُرک طائفوں کے مقابلے میں چونکہ قزاق تُرک زیادہ تر خانہ بدوش رہے ہیں، اس لیے اُن کی ترکی زبان میں عربی اور فارسی کا اثر بھی بہت کم ہے۔ یا دوسرے الفاظ میں قزاقستان کی زبان زمانۂ قبل از اسلام کی ترکی زبان سے نسبتاً سب سے زیادہ نزدیک مانی جاتی ہے۔
بہت شکریہ اس قدر معلومات سے پر جواب پر۔
 
Top