تاج عریبک فونٹ پراجیکٹ(قرآن پاک کیلئے)

شاکرالقادری

لائبریرین
رضا نے کہا:
دوست نے کہا:
انھیں بھی احساس ہے امید ہے اب کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا اس سلسلے میں بھی۔
ابھی تو پاک نستعلیق کا بیچ میں ہی مسئلہ ہے۔
کچھ ٹھیک کچھ نہیں ٹھیک والا حساب ہے۔۔
سلام
جی دوست بھائی۔
جب تک عوام کو نوری نستعلیق ان پیج میں دستیاب ہے۔انہیں پاک نستعلیق پہ نہیں لایا جا سکتا۔کیونکہ اس میں ابھی کافی چیزیں درست کرنے والی ہیں۔
پاک نستعلیق،نوری نستعلیق سے اچھا نہ سہی لیکن کم ازکم اس جیسا ہو تو تب ہی سب لوگ اس کو استعمال کریں گے۔
دوسرا محسن بھائی سے عرض ہے کہ پاک نستعلیق کو ایم ایس ایکسل کے حوالے سے بھی چیک کریں۔میں نے جتنے بھی یونیکوڈ فونٹس استعمال کئے ان میں ایکسل میں اردو لنک سب سے بہتر کام کرتا ہے۔
آپ ایکسل میں "اردو لنک" اور "پاک نستعلیق" کا آپس میں موازنہ کریں۔فرق آپ کو خود نظر آ جائے گا۔
والسلام
رضا بھائی اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک نستعلیق نوری نستعلیق کے برابر نہیں لیکن آپ سوچین
ایک زمانہ تھا جب یہ تصور ہی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ کمپیوٹر پر نستعلیق آئے گا
پھر لیگیچر بیسڈ نوری نستعلیق آیا تو لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا
اس کے بعد یہ کہا جاتا رہا کہ نستعلیق لگیچرز ہی کی بنیاد پر تیار کیا جا سکتا ہے ۘ اس کو جائنٹ بیس یعنی حروف کے جوڑوں کی بنیاد پر تیار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس میں الفاظ کی شکلیں بہت زیادہ اور جوڑوں کی تعداد نسخ کے مقابلہ میں تقریبا دس گنا زیادہ ہے
لیکن محسن حجازی کو داد دیجیے کہ انہوں نے جائنٹ بیسڈ نوری نستعلیق کا تحفہ اردو کے چاہنے والوں کو دیا
رضا بھائی اگر یہ ممکن ہو گیا تو پھر وہ وقت دور نہیں جب ان شاء اللہ اس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا
 
رضا

معطل
سلام
وہ تو ٹھیک ہے شاکر بھائی لیکن عام یوزر جو ان پیج کا عادی ہے جب تک اس کو ان پیج والے فونٹس آفس میں نہیں ملیں گے تب تک وہ ان پیج کو ہی ترجیح دے گا۔
جب ان پیج میں نوری نستعلیق کام کرتا ہے اور ان پیج کے دوسرے فونٹس تو آفس میں بھی انہی فونٹس کا ضرور دستیاب ہونا چاہیے۔
1-کیا ایسا ممکن نہیں کہ ان پیج ایم ایس آفس کے ساتھ اٹیچ ہوجائے؟؟؟؟
2-بلکہ مزید فونٹس بھی تیار کرنے چاہیں جیسے میں "عریبک تاج فونٹ" بنانے کا عرض کیا۔
3-اور ایک اور گزارش ہے محسن بھائی کی بارگاہ کہ جس طرح ان پیج میں یوزر ڈیفائنڈ کی بورڈ ہے اس طرح کی سہولت ایم ایس آفس یا ونڈو میں بھی یہ سہولت دی جائے تاکہ اگر کوئی اپنی مرضی کا کی بورڈ استعال کرنا چاہے تو اس کو آسانی ہو۔
اور اس میں زیر،زبر،پیش،الٹا پیش،کھڑی زبر،کھڑی زير،جزم،تنوین(2پیش،2زبر،2زیر)،چھوٹی مد،بڑی مد،
عزوجل،صلی اللہ علیہ وسلم،رضی اللہ عنہ،رحمۃاللہ علیہ(پورا ہو)
قرآن پاک کیلئے وقف کی علامات جیسے ط،ج،ز،م
دیگر اراکین کے ذہن میں بھی اور اس طرح کی علامات ہوں تو اضافہ فرما دیں۔
ان کو بھی کی بورڈ میں شامل ہونا چاہیے۔
 
باسم

محفلین
بات تاج قرآنی فونٹ سے پھر پاک نستعلیق پر آگئی
میں یہ عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ قرآنی فونٹ کیلیے تاج کمپنی کے قرآن کی اشکال لینے کے بجائے اس قرآن سے اشکال لی جائیں جو نوری نستعلیق والوں(ELITE Publisher( نے مختلف اشکال کو اخذ کرکے چھاپا ہے
تفصیل یہ ہے کہ
نوری نستعلیق والوں نے قران مجید کی کتابت کروائی مگر کاتب کی زندگی وفا نہ کرسکی تو انھوں نے جتنی کتابت ہوچکی تھی اس سے مطلوبہ اشکال اخذ کرکے اور ان پر الگ سے اعراب لگا کر چھوایا
اور یہ بات ہمارے طریقہ سے کسی قدر ملتی ہے
جہاں تک اشاعت کے حقوق کی بات ہے تو وہ میرا خیال ہے عام ہیں کیونکہ میں نے اسے دو کمپنیوں سے چھپا ہوا دیکھا ہے زم زم پبلشر کراچی اور اور ایک لاہور کی نام یاد نہیں
اور خوبصورتی میں بھی یہ تاج کے قرآن سے بہت بہتر ہے
 
علوی امجد

محفلین
السلام علیکم

میں اس فورم میں پہلی بار شرکت کررہا ھوں۔ اس لئے ھوسکتا ہوں کہ یہاں کے تقاضوں سے بے خبر ہوں۔

قرآن کے فانٹ پر کام کرنا میرا پسندیدہ موضوع ہے اور میں کسی زمانے میں اس پر کافی کام کیا تھا۔ اور خوش قسمتی سے ایک یونی کوڈ فانٹ بنام "علوی قرآن" کے نام سے بنا بھی لیا تھا۔
اس فانٹ کے تمام تر کیرکٹرز میرے اپنے تخلیق کردہ تھے۔ چونکہ بہت محنت طلب کام تھا اور ساتھ ساتھ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی تھیں اس لئے تھوڑا تھوڑا کرکے تقریبا تین سال میں اس کو مکمل کیا تھا۔ اس وقت چونکہ مجھے نوری نستعلیق کا مسئلہ اس لئے اس کے ایک ان پیج ورزن پر بھی میں نے کام کیا تھا۔ جس پر ایک قرآن پاک ٹائپ بھی ھوا تھا۔ اس فانٹ کی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر Microsoft Volt کے فورم پر کافی بحث بھی ھوئی تھی۔ میرا خیال ھے کہ یہ شائد قرآن کے انڈوپاک رسم الخط پر پہلی بڑی کوشش تھی۔ بدقسمتی سے کسی حلقے سے اس کی کوئی پذیرائی نہ ھوئی۔ اس لئے میں بھی اس پر زیادہ زور و شور سے کام نہ کرسکا۔
ۢۢاس فورم میں مجھے تصاویر اپ لوڈ كرنے كا طریقه صحیح طور پر سمجھ میں نهیں آیا۔ لیكن بهر اس فانٹ كے تحریری نمونے مائیكروسافٹ وولٹ كی ویب سائٹ پر مشاهده كئے جاسكتے هیں۔
اگر محسن بھائی چاھیں تو میں قرآن کے پراجیکٹ میں ان کی هر ممكن مدد کرسکتا ھوں۔

جناب علوی صاحب
سب سے پہلے تو میں آپ کو اردو محفل کے اراکین کی جانب سے اردو ویب پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ کے فانٹ کی کئی بار تصاویر دیکھیں ہیں۔ وولٹ کمیونٹی پر بھی اور غالبا پاک ٹائپ پر بھی۔
کیا یہ کمرشل پراڈکٹ ہے؟
باقی محسن صاحب خود جواب دیں گے۔ ویسے بھی سر محسن کی ایک قرآنی فانٹ کی خواہش ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم امجد اور محفل فورم پر خوش آمدید،
آپ کا نام کچھ جانا پہچانا لگ رہا ہے۔
آپ تصاویر imageshack پر اپلوڈ کرکے ان کا ربط یہاں پوسٹ‌ کر سکتے ہیں۔ پوسٹ پیج پر آپکو imageshack کا انٹرفیس بھی مل جائے گا۔
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم

میں اس فورم میں پہلی بار شرکت کررہا ھوں۔ اس لئے ھوسکتا ہوں کہ یہاں کے تقاضوں سے بے خبر ہوں۔

قرآن کے فانٹ پر کام کرنا میرا پسندیدہ موضوع ہے اور میں کسی زمانے میں اس پر کافی کام کیا تھا۔ اور خوش قسمتی سے ایک یونی کوڈ فانٹ بنام "علوی قرآن" کے نام سے بنا بھی لیا تھا۔
اس فانٹ کے تمام تر کیرکٹرز میرے اپنے تخلیق کردہ تھے۔ چونکہ بہت محنت طلب کام تھا اور ساتھ ساتھ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی تھیں اس لئے تھوڑا تھوڑا کرکے تقریبا تین سال میں اس کو مکمل کیا تھا۔ اس وقت چونکہ مجھے نوری نستعلیق کا مسئلہ اس لئے اس کے ایک ان پیج ورزن پر بھی میں نے کام کیا تھا۔ جس پر ایک قرآن پاک ٹائپ بھی ھوا تھا۔ اس فانٹ کی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر Microsoft Volt کے فورم پر کافی بحث بھی ھوئی تھی۔ میرا خیال ھے کہ یہ شائد قرآن کے انڈوپاک رسم الخط پر پہلی بڑی کوشش تھی۔ بدقسمتی سے کسی حلقے سے اس کی کوئی پذیرائی نہ ھوئی۔ اس لئے میں بھی اس پر زیادہ زور و شور سے کام نہ کرسکا۔
ۢۢاس فورم میں مجھے تصاویر اپ لوڈ كرنے كا طریقه صحیح طور پر سمجھ میں نهیں آیا۔ لیكن بهر اس فانٹ كے تحریری نمونے مائیكروسافٹ وولٹ كی ویب سائٹ پر مشاهده كئے جاسكتے هیں۔
اگر محسن بھائی چاھیں تو میں قرآن کے پراجیکٹ میں ان کی هر ممكن مدد کرسکتا ھوں۔
والسلام

بھائی آپ اسکا لنک ہی پوسٹ‌ کردیں‌ جہاں‌ اسکی تصاویر ہیں۔
 
علوی امجد

محفلین
سب سے پہلے تو میں ظہور سولنگی بھائی کی بات کا جواب دینا چاھوں گا کہ میرا فانٹ کوئی کمرشل پراڈکٹ نہیں ہے۔ اور نہ میں کوئی پروفیشنل ہوں۔ بس محسن بھائی کی طرح میرا یہ شوق تھا کہ قرآن کا ایک خوبصورت اور بہترین فانٹ بنے۔جس میں ھمارے انڈو پاک رسم الخط کی مکمل ترجمانی ھو۔

اس فورم میں آنے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے اگر آپ سینئر دوست تھوڑی سی رھنمائی فرمائیں تو اس کو خامیاں درست کرکے اس کو اسی فورم پر شیئر کیا جاسکے۔

میں اس کا ایک اور امیج شیئر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ شائد اس بار کامیابی ھوجائے۔

میسج آرھا ھے کہ آپ كی كم از كم ۵ پوسٹس هوں تو پهر‌آپ لنك دے سكتے هیں۔ جبكه میری ابهی صرف ایك پوسٹ هوئی هے۔
 
علوی امجد

محفلین
ویسے اگر آپ مائیكروسافٹ وولٹ یوزر كمیونٹی میں جاكر پكچر كے لنك پر كلك كریں۔ پھر وهاں سے نستعلیق اور اس كے اندر آیت ۲ اور آیت ۳ نامی دو پكچرز موجود هیں۔
 
دوست

محفلین
نبیل بھائی یہ اجازتوں کا نظام ذرا سوکھا نہیں ہوسکتا وی بلیٹن میں؟
اردو فورمز میں کیا کسی نے سپیمنگ کرنی ہے۔۔
 
علوی امجد

محفلین
شكر هے كه اب مانا

پهلی تصویر سورة الحمد والی ان پیج كی هے۔
دوسری تصویر مائیكرو سافٹ آفس كے اوپن ٹائپ فانٹ كی هے۔
 
علوی امجد

محفلین
یونی كوڈ فانٹ میں ابهی كافی خامیاں هیں۔ ایك تو بالكل مائیكروسافٹ وولٹ میں مبتدی هونے كے ناطے میں نے كچھ یونی كوڈ كیریكٹرز كی ویلیوز میں نے بدل دیں۔ ان كو ٹهیك كرنا هے۔ پهر اعراب میں كافی مسائل آرهے هیں۔ جو میں آپ سے اس فورم كی توسط سے شیئر كرنا چاهوں‌گا۔

ان پیج میں نے ایك فانٹ كو صرف اپنے بنائے هوئے حروف سے بدل كر فانٹ بنایا۔ اور حیرت كی بات هے كه ان پیج میں وه یونی كوڈ سے زیاده بهتر نظر آتا هے۔
 
جی جن مسائل کی آپ بات کر رہے ہیں وہ پاک ڈیٹا والوں نے ایک حد تک حل کردئے ہیں‌ اپنے سلیم فانٹ میں‌ اور ارشد بھائی بھی اس وقت me-quran پر کام کر رہے ہیں۔ ان سب کیا تفاصیل اس تھریڈ میں ملاحظہ فرمائیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=9566
 
میں نے یہ تھریڈ پڑھا ھے اور یہ وہی مسائل ہیں جن کا سامنا مجھے ایک سال قبل پڑا تھا۔ میرے خیال میں جتنے بھی قرآن پاک یونی کوڈ میں انٹرنیٹ پر دستیاب ھیں۔ وہ سارے عربو ں کے ٹائپ شدہ ھیں۔ ھماری نسخ اور عربوں کے نسخ رسم الخط میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ عربی اپنی زبان ھونے کے ناطے وہ بہت سے اعراب اور علامات وقوف کا استعمال نہیں کرتے جو کہ ہم عجمیوں کو ضرورت ہوتی ہیں۔ مثلا کھڑا زبر، کھڑی زیر، مد اور الفاظ "یرملون" کے ساتھ شد کا استعمال۔

اگر کسی یونی کوڈ کے قرآن کو امپورٹ کرکے اپنا فانٹ لگائیں تو وہ عربوں کے لئے تو صحیح ھوگا لیکن ھمیں اپنے رائج رسم الخط میں لانے کے لئے بہت سی تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ جو کہ بہت وقت لینے والا کام ہے۔ اس کا تجربہ مجھے ھے۔ اس سے زیادہ آسان یہ ہے کہ نیا ٹائپ کر لیا جائے۔

میں نے ان پیج میں تو قرآن پاک پورا تاج کمپنی کے مطابق بنا تو لیا ہے۔ وہ ان دنوں تصحیح کے مراحل میں ہیں۔انشاء اللہ جلد ہی واپس آجائے گا تو ھم اس کو یونی کوڈ کے کسی کنورٹر سے تبدیل کرکے یونی کوڈ میں لے آئیں گے۔ شائقین قرآن کو تھوڑا عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔ انشاء اللہ اسی فورم کے زیر سایہ اس کو سامنے لے کر آئیں گے۔
 
Top