تاج نستعلیق کی نستعلیقیت

محسن حجازی

محفلین
قادری صاحب آپ جوانوں سے بھی زیادہ جوان ہیں ماشااللہ۔ اللہ آپ پر اپنی رحمت کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
قادری صاحب آپ جوانوں سے بھی زیادہ جوان ہیں ماشااللہ۔ اللہ آپ پر اپنی رحمت کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔
محسن! آپ کی اس ایک لائن نے مجھے جوان بنا دیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ورنہ میں تو اس انتظار میں بوڑھا ہوگیا تھا کہ تاج نستعلیق کے سلسلہ میں محسن شفیق حجازی کب ایک لائن لکھنا گوارا کرے گا۔ :)ہنوز مجھے گلہ ہے اور غصہ بھی ہے کہ مجھے تو جوان کہہ دیا لیکن تاج کے نستعلیق بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا:mad:
 
تاج نستعلیق کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں؟ ذہن میں خیال آیا تھا کہ آپ سے پوچھوں کہ کام کس طرح کیا جا رہا ہے اور کیا اسے کچھ آٹو میٹ کرنے کا سلسلہ کیا جائے وغیرہ۔ سابقہ مراسلوں میں اس بارے میں کوئی تفصیل ملی نہیں سو آپ خود ہی فرمائیے کہ بندہ ناچیز کیا لکھے؟ محھے تو یہ بھی علم نہیں کہ کس کیریکٹر بیسڈ فونٹ کو ترسیموں میں ڈھال رہے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ شاید نفیس نستعلیق کے سلسلے میں کام ہو رہا ہے۔ میں تو مدد کے لیے حاضر ہوں فرمائیے کیا حکم ہے۔

خودکار کرنے پر تھوڑا وقت تو لگ سکتا ہے مگر اس کا آگے چل کر فائدہ بہت ہوگا۔
 
بہت شکریہ محسن!
میرا خیال ہے کہ میں اس سے پہلے مختلف موضوعات میں اپنا طریقہ کار واضح کر چکا ہوں خیر آپ کی نظر سے نہیں گزرا تو یہاں کچھ اجمالی تفصیل دے دیتا ہوں:

  • بنیادی وولٹ سٹرکچر کے لیے عماد نستعلیق کا سورس استعمال کیا جا رہا ہے

  • لیکن حرف کی اشکال عماد نستعلیق سے نہیں لی گئیں بلکہ اس کیریکٹر بیس فونٹ کے لیے بر صغیر کے نامور خطاط ۔ ۔۔ ۔ خطاط الملک استاد تاج الدین زرین رقم کی خطاطی ” مرقع زرین” سے اشکال کو اخذ کیا گیا ۔ حروف کی ابتدائی اور آخری اشکال اخذ کرنے میں تو کوئی دشواری نہ ہوئی تاہم درمیانی اشکال کے سلسلہ میں مشکلات کا سا منا ہوا کیونکہ مرقع زریں میں موجود تختیاں اس مقصد کے لیے ناکافی تھیں چنانچہ ادھر ادھر سے زریں رقم کی کچھ اور خطاطیاں حاصل کی گئیں کچھ خوشید عالم گوہر قلم کی خطاطیوں سے استفادہ رہا اور بالآخر میانہ اشکال بھی اخذ ہوگئیں
  • اور الحمد للہ میں نے عماد نستعلیق کے سٹرکچر پر ایسا فونٹ بنا لیا جس میں مرقع زریں سے اخذ کی گئی اشکال استعمال ہو رہی ہیں او نتائج اللہ کے فضل و کرم سے بہت شاندار ہیں
  • کیریکٹر بیس فونٹ کی تیاری تک کا مرحلہ تقریبا چھ ماہ سے زائد عرصہ میں مکمل ہوا اور اب دوسرے مرحلہ پر لگیچرز کی تیاری کا کام ہے ہے جو کہ بحمد اللہ ہم نے شروع کر دیا ہے اور اب تک بیس ہزار سے زائد لگیچر تیار ہو چکے ہیں
  • طریقہ کار یہ ہے کہ تاج کیریکٹر بیس فونٹ کے ذریعہ ترسمیے لکھوائے جاتے ہیں اور پھر انہیں کورل میں لے جاکر نوک پلک درست کی جاتی ہے نقاط کی جاگزینی ہوتی ہے اور پھر انہیں فونٹ میں شامل کر دیا جاتا ہے
  • اس فونٹ کا تعلق نفیس نستعلیق سے بالکل نہیں بلکہ یہ وہ تاج محل ہے جو کسی دوسرے تاج محل کے ملبے سے تیار نہیں کیا جا رہا بلکہ اس کے لیے تمام سازو سامان ہم خود فراہم کر رہے ہیں
  • اس سلسلہ میں ہمارے کام کو آسان بنانے کے لیے کوئی تجویز تو تو ضرور تحریر فرمایئے

محسن حجازی

محفلین
اجمالی جائزے کے لیے شکر گزار ہوں۔ یہ تو واقعی اردو فونٹس کا اب تک سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

کیریکٹر بیسڈ فونٹ کے ترسیمہ جات کس طرح لکھ رہے ہیں؟ یقینا مائکروسافٹ ورڈ میں؟
کورل ڈرا تک لے جاتے ہوئے پوائنٹ سائز کیا رکھ رہے ہیں؟
کیا نقاط کی جاگزینی بہت لازم ہے؟ جب کورل سے فونٹ لیب تک لے جاتے ہیں تو کس فارمیٹ میں لے کر جا رہے ہیں؟

اس میں واحد پیچیدگی مجھے نقاط کی جاگزینی نظر آتی ہے جو شاید خود کار طریقے سے کارآمد ثابت نہ ہو کیوں کہ اس میں کچھ انسانی ذہانت اور جمالیاتی ذوق کا بھی عمل دخل ہے تاہم پھر بھی شاید کچھ قواعد وضع کیے جا سکیں جیسے کہ ٹکراؤ کا سراغ یا collusion detection قسم کا طریقہ کار۔ پاک نستعلیق میں بھی نقطوں کے ٹکراؤ کا مسئلہ درپیش تھا تاہم اس میں بھی کچھ عمومی قواعد کی مدد سے اسے قابو کرنا پڑا تھا۔

سوالات کی بوچھاڑ کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
 
  • کیریکٹر بیس فونٹ سے مائیکروسافٹ ورڈ میں ترسیمے لکھے جا رہے ہیں اور فونٹ سائز 150 پوائنٹ
  • پھر مائکرو سافٹ ورڈ سے ان ترسیموں کو پرنٹ فائل کے طور پر پرنٹ کروالیا جاتا ہے
  • اس پرنٹ فائل کو کورل ڈرا میں امپورٹ کر کے 300 فیصد بڑا کر لیا جاتا ہے
  • پھر کورل ڈرا میں ترسیمے کے جوڑ اور نوک پلک درست کی جاتی ہے اور نقطے درست مقامات پر لگائے جاتے ہیں
  • پھر اسے ای پی ایس فارمیٹ میں ایکسپورٹ کر لیا جاتا ہے
  • اور فونٹ لیب میں امپورٹ کر کے گلف بنا لیا جاتا ہے
  • اس کے بعد وولٹ میں لک اپس فراہم کردیے جاتی ہیں
  • کیونکہ یہ لگیچر بیسڈ فونٹ ہے اس لیے لگیچرز میں نقاط کی جاگزینی کر دی جاتی ہے
  • البتہ میں اس کا ایک کیریکٹر بیسڈ ورزن بھی قابل استعمال بنانا چاہتا ہوں جس کے لیے نقاط کو ٹکرانے سے بچانے والے قواعد کے بارے میں مزید کچھ روشنی ڈالیں تو بہتوں کا بھلا ہوگا
مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ سوالات کر رہے ہیں ، آخر آپ میرے استاد ہیں! حروف کی کا ٹ پیٹ کے لیے میرے ہاتھ میں چھری آپ نے ہی تو تھمائی تھی:)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اگر آپ اس تصویر کو دیکھیں تو کچھ وضاحت ہو سکے گی:

930201075108pm.png
 
محسن حجازی

محفلین
جزاک اللہ۔ یہ تو آپ نے اچھا کیا۔ اب بات واضح ہوئی۔
پہلا مسئلہ تو مجھے یہ دکھائی دیتا ہے کہ اصل کیریکٹر بیسڈ فونٹ میں cursive positioning کے لک اپس ٹھیک نہیں ہیں جس کے سبب یہ ٹکڑیاں باہم متصل نہیں ہیں۔ اس مسئلے کو تو VOLT میں حل کیا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد کم سے کم یہ مشقت تو نہیں کرنا پڑے گی۔

دوسری بات یہ کہ آپ غالبا پی ڈی ایف ورڈ سے جنریٹ کروا کر اسے کورل میں امپورٹ کر رہے ہیں۔ یہ کام VBA کے ذریعے خودکار ہو سکتا ہے۔ اس طریقے میں یہ پروگرام ایک ٹیکسٹ فائل سے ترسیمہ جات پڑھ کر انہیں ورڈ میں ٹائپ کرتےہوئے ان کی پی ڈی ایف فائلیں محفوظ کرتا جائے گا۔

میں نبیل بھائی کا ایک دھاگہ ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہوں جس میں انہوں نے ایس وی جی ایکسپورٹ پر کچھ کام کیا تھا اس کا میں نے جواب بھی دیا ہے لیکن پانچ سالوں میں بھی میں فورم سے مانوس نہیں ہو پایا اکثر دھاگوں کا راستہ بھول جاتا ہوں۔ خیر میں دیکھتا ہوں کہ اسے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

نقطوں کی باہم کشمکش پر میں نے مقتدرہ میں ایک پریزینٹیشن بھی دی تھی میں وہ ڈھونڈ کر آپ کی نذر کرتا ہوں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
دراصل کیریکٹر بیس فونٹ میں اشکال کی صورت بھی کچھ بہتر نہیں ہے اور مجھے اشکال کو بھی کورل میں ری شیپ کرنا ہوتا ہے اس کے علاوہ چونکہ لگیچرز کی تیاری جلد از جلد کرنا مطلوب تھی اس لیے cursive positioning پر توجہ نہیں دی اور کورل میں ہی اس مسئلے کو ہینڈل کر لیا جاتا ہے
البتہ لگیچرز کی تیاری کے ساتھ ساتھ اب مجھے بالکل درست اشکال بھی حاصل ہو رہی ہیں اور ان کو میں محفوظ کرتا جا رہا ہوں تاکہ بعد میں کیریکٹر بیس فونٹ میں پرانی غلط اشکال سے نئی درست اشکال کو بدل دیا جائے اور پھر اسکے بعد cursive positioning کو درست کیا جائے تاکہ ساری محنت ایک ہی بار ہو
میں پی ڈی ایف فائل نہیں پرنٹ کرواتا بلکہ "پرنٹ فائل" حاصل کرتا ہوں جسکی ایکسٹینشن file.prn ہوتی ہے اور یہ فائل تو میرے پاس جنریٹ شدہ موجود ہیں
اب انہیں صرف کورل میں امپورٹ کر کے کام کرنا ہوتا ہے
نقاط کی کشمکش والی پریزنٹیشن کا شدت سے انتظار رہے گا
 
محسن حجازی

محفلین
سوال یہ ہے کہ جو ترسیموں کی شکل آپ کورل میں درست کر رہے ہیں جیسے کہ زیر نظر تصویر میں ٹوٹے ہوئے لطیف کو جوڑنا، یہ کام پروگرام درستگی سے کیسے کرے۔ یہ معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔
 
میں نبیل بھائی کا ایک دھاگہ ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہوں جس میں انہوں نے ایس وی جی ایکسپورٹ پر کچھ کام کیا تھا۔

سب سے پہلے تو پورے زور و شور کے ساتھ محسن بھائی کے ایکشن میں آنے پر محفلین بلکہ تمام اردو کمیونٹی کو مبارکباد۔ ایسے ہمہ جہتی خصوصیات کے حامل لوگ چند دنوں کے لئے غیر فعال ہو جائیں تو ایک خلاء سا بن جاتا ہے۔

میرے خیال سے آپ محمد سعد صاحب کے شروع کردہ تھریڈ "نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری" کی بابت پوچھ رہے ہیں۔ جس میں آگے جا کر پینگو ویو کو بنیاد بنا کر ایک عدد شیل اسکرپٹ لکھی گئی تھی اور اس کی مدد سے کچھ تیس ہزار کے قریب لگیچرس جنریٹ کیئے گئے تھے۔
 
arifkarim

معطل
محفل پر واپسی مبارک، محسن بھیا۔ یقینا اس نکتوں اور کیلٹ والے مسئلہ میں آپکی مدد کی ضرورت رہے گی۔ پہلے اول مسئلہ حل ہو جائے۔ پھر میں کیلٹ سے متعلق ایک دھاگہ شروع کرتا ہوں۔
 
نیا آدمی

محفلین
عظیم کاموں کا صلہ افراد نہیں قومیں دیا کرتی ہیں۔ بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہے اور رہے گی۔ فونٹ کی ابتدا ہی بذات خود ایک بڑی بات ہے اس میں ترقی تو وقت کےساتھ ہوتی ہی رہے گی۔ اصل بات تو پہلی اینٹ کی ہے

ویسے تاج محل اب دوبارہ نہیں بنایا جا سکتا لیکن اردو فونٹس بے شمار تخلیق ہو سکتی ہیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ویسے تاج محل اب دوبارہ نہیں بنایا جا سکتا لیکن اردو فونٹس بے شمار تخلیق ہو سکتی ہیں۔
اگر ہو جذبہ تعمیر زندہ تو پھر کس چیز کی ہم میں کمی ہے؟

تاج محل کے معمار بھی ہمارے ہی سلسلہ عشاق سے تعلق رکھتے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ شاہ کلیم اللہ شاہ جہان آبادی سلسلہ چشت کے عظیم مشائخ میں سے ہیں اور یہ عجوبہ روزگار تعمیر انہی کے خاندان کی مرہون منت ہے ۔ میں بھی چشتی سلسلہ سے تعلق رکھتا ہوں اور تاج نستعلیق کی تعمیر و تخلیق میں اسی جذبہ صادق سے مدد و استمداد طلب کرتا رہتا ہوں جو شاہ کلیم اللہ شاہ جہان آبادی کے خاندان نے تاج محل کی تعمیر کے وقت دکھایا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ بس آپ دعا کیا کریں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
سوال یہ ہے کہ جو ترسیموں کی شکل آپ کورل میں درست کر رہے ہیں جیسے کہ زیر نظر تصویر میں ٹوٹے ہوئے لطیف کو جوڑنا، یہ کام پروگرام درستگی سے کیسے کرے۔ یہ معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔
محسن! میرا خیال نہیں کہ کورل ڈرا کے کام کو کسی طرح آٹومیٹ کیا جا سکتا ہو ۔ ۔ ۔ یہ کام تو ہمیں خود ہی کرنا پڑے گا ۔ ۔ ۔ ہاں ! آپ نقاط کی کشمکش کے بارے میں کچھ اصول و قواعد بنانا سکھا دیں گے تو اس سے یہ بہتری ضرور ہو جائے گی کہ تاج کا ایک کیریکٹر بیس فونٹ کشیدہ/ تطویل کی سہولت کے ساتھ الگ سے ریلیز کیا جا سکے گا جس کا حجم بہت کم ہوگا
 
arifkarim

معطل
ویسے تاج محل اب دوبارہ نہیں بنایا جا سکتا لیکن اردو فونٹس بے شمار تخلیق ہو سکتی ہیں۔

ناممکن تو کچھ بھی نہیں۔ جب تک انسان خود کسی کام کو ناممکن نہ بنا دے۔ 1900 تک کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ انسان 70 سال تک چاند پر ہوگا۔
 
یاسر جیو صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ سے سیکھنے کا موقع ضرور ملے گا۔ اگر آپ تعارف کے زمرے میں خود کو متعارف کرا دیں تو آسانی رہے گی۔
 
محسن حجازی

محفلین
محسن! میرا خیال نہیں کہ کورل ڈرا کے کام کو کسی طرح آٹومیٹ کیا جا سکتا ہو ۔ ۔ ۔ یہ کام تو ہمیں خود ہی کرنا پڑے گا ۔ ۔ ۔ ہاں ! آپ نقاط کی کشمکش کے بارے میں کچھ اصول و قواعد بنانا سکھا دیں گے تو اس سے یہ بہتری ضرور ہو جائے گی کہ تاج کا ایک کیریکٹر بیس فونٹ کشیدہ/ تطویل کی سہولت کے ساتھ الگ سے ریلیز کیا جا سکے گا جس کا حجم بہت کم ہوگا

قادری صاحب اسے آٹومیٹ کرنے کا تو سوچتے ہیں مگر ایک مزدور کی طرح آپ کے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہوں۔ القلم پر اپنا اکاؤنٹ چالو کرنے کی کوشش کی مگر کچھ مسئلہ آ رہا تھا۔ آپ کا ہاتھ یوں بٹا سکتا ہوں کہ ترسمیہ جات کو انک اسکیپ میں درست کر کے دے سکتا ہوں اگر آپ مناسب خیال کریں۔ پھر کچھ ذہن میں شاید خیال آئے تو بہتری کے آثار بھی پیدا ہوں۔
 
Top