تاج نستعلیق کی نستعلیقیت

aladdin

محفلین
جبکہ تاج نستعلیق کے لگیچرز اٹک جیسے پسماندہ علاقہ کی ایک تنگ و تاریک گلی میں بیٹھا ایک بوڑھا آدمی تیار کر رہا ہے اور وسائل کی صورت حالات یہ ہے کہ اسے لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ایک یوپی ایس بھی دستیاب نہیں اللہ کریم کا شکر ہے کہ اس بوڑھے آدمی کوایک نوجوان معاون ہاتھ آگیا میری مراد اشتیاق علی قادری سے ہے۔ اشتیاق فیصل آباد میں ہے اور میں اٹک میں گوکہ انٹر نیٹ پر رابطہ رہتا ہے لیکن کام کے سلسلہ میں مشاورت کے لیےجس قسم کے رابطہ اور بالمشافہہ گفتگو کی ضرورت پڑتی ہے ہم لوگ اس سے بھی محروم ہیں کئی کئی مرتبہ فائلوں کا تبادلہ ہونے کے بعد ایک فائل فائنل ہوتی ہے اور فونٹ میں چند سو ترسیموں کا اضافہ ہو جاتا ہے

میں آج ہی نماز میں دعا کروں گا شاکر القادری صاحب کے لئے۔ اللہ انکی عمر میں، صحت میں، صلاحیت میں اضافہ کرے۔ ویسے انکے وسائل کی حالت سن کر بڑا افسوس ہوا
 

شاکرالقادری

لائبریرین
m9838g.jpg


یہ لیں تازہ نمونہ
کلام کا انتخاب میرا نہیں بلکہ شاعر کی فرمائش پر اسے یہ غزل تاج نستعلیق میں کمپوز کر کے دی ہے ڈیزائن بھی شاعر نے خود کیا ہے:
 

ع رفیع

محفلین
ایک تاثر عام ہے تاج نستعلیق کے بارے میں کہ اسے عنوان وغیرہ کے لیے کاتبین استعمال کرتے آئے ہیں اور نوری نستعلیق کو تفاصیل کے لیے۔ اب تاج کو اس طرح دیکھنے کا تجربہ بہت مزیدار ہوگا۔ انتظار ہے شدت سے۔عماد نستعلیق کے استعمال کا تجربہ بھی اتنا مزہ نہیں دے پایا۔ اسے چھوٹا کیا جائے تو خوبصورتی ختم ہوجاتی ہے۔ بڑے سائز میں اچھا دکھتا ہے۔ خیر تاج نستعلیق کا شدت سے انتظار ہے۔ اللہ آپ کی مدد فرمائے۔ آمین
 
Top