تاج نستعلیق کے تعلق سے جانکاری چاہیے۔۔

میں اب اپنی علالت کی وجہ سے مزید کام کرنے سے قاصر ہوں اس لیئے مجھے معذور جانا جائے
ہم آپ کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں! رب کریم آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں، آمین! :) :) :)

چاچو! کیا آپ نے اس حوالے سے خام کام محفوظ ہاتھوں میں اجازت نامے سمیت سونپ دیا ہے جو آپ کی رہنمائی کے تحت یا مطلقاً اسے آگے بڑھا سکیں؟ بلکہ زیادہ بہتر صورت یہ ہو گی کہ تمام کام پبلک پلیٹ فارم پر رکھ دیا جائے، اگر ایسی آپ کی منشا ہے۔ :) :) :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین

میں ایک ایسے علاقہ میں رہتا ہوں جہاں میرے ارد گرد کوئی بھی فانٹ سازی سے دلچسپی نہیں رکھتا ہاں فونٹ یابی سے دلچسپی سبھی کو رہتی ہے ۔ اگر کوئی بندہ خدا اس وعدہ کے ساتھ سامنے آئے کہ وہ ایک محدود مقررہ مدت میں اس کام کو مکمل کر کے پبل کے استفادہ کے لیئے ریلیز کر دے گا تو میں اسے سوپنے کو تیار ہوں
مجھے اب تک کے تجربات کی روشنی میں مایوسی ہوئی ہے وہ اس طرح کہ نستعلیق کے ترسیموں کی قانونی حیثیت پر کسی نہ کسی طور اب تک گفتگو ہوتی رہتی ہے میں نے تاج نستعلیق کے ترسیموں کو پبلک کی ملکیت میں دے دیا تھا ۔میری خواہش تھی کہ پبلک پلیٹ فارم پر ان کی بہتری کے لیے کوئی کام ہوتا اور ان قانونی طور پر قطعی غیر متنازعہ اور عوامی ملکیتی ترسیموں کو استعمال کیا جاتا۔ مجھے اعتراف ہے کہ تاج کے ترسیموں میں بہت سارے نقائص موجود ہیں اور یہ مزید بہتری کے متقاضی ہیں میں نے ان کو ریلیز کرنے میں جلد بازی سے اسی لیئے کام لیا تھا کہ مجھے اس بات کا شدت سے احساس تھا کہ میری صحت کے مطابق میرے پاس کام کرنے کے لیئے وقت بہت کم ہے۔ لیکن مجھے افسوس ہے کہ آج ان ترسیموں کو ریلیز کیئے ہوئے کئی برس ہو چکے ہیں کسی نے ان ترسیموں کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی اور اردو محفل پر بھی کوئی ایسی تجویز نہیں رکھی گئی کہ ان ترسیموں کو بہتر کرنے کی طرف اقدامات لیئے جائیں ۔ تھوڑا تھوڑا بھی کام ہوتا تو قطرہ قطرہ دریا بن جاتا ۔ حالانکہ اردو محفل میں کورل ڈرا اور دیگرسافٹ ویئرز پر کام کرنے والے ڈیزائنر بھی موجود ہیں اور خطاطی سے آگاہی رکھنے والے لوگ بھی۔
کاس کہ ہم عوامی ملکیت کے حامل ان ترسیموں میں بہتری لا سکتے ۔۔۔۔۔ جو ہمارے اپنے ترسیمے ہیں
 
Top