فیصل عظیم فیصل
محفلین
دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک تہذیب فلسطین کی تہذیب ہے یہاں یہودیت.عیسائیت اور اسلام کے مقدس مقامات ہیں. اس پر کنعانیوں. ارمانیوں. مصریوں. موابتیوں. امونیوں. تجکر. فلسطینیوں. بابلیوں. فارسیوں. رومنوں نے مختلف ادوار میں حکومت کی پھر اس شہر کی چابیاں مسلمانوں کے حوالے کی گئیں اور اس کے بعد ایک جنگ میں اس پر برطانیہ کا قبضہ ہوا جس نے ایک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے مطابق دنیا بھر سے یہودیوں کو اکٹھا کر کے یہاں آباد کیا گیا اور فلسطین کی اپنی.شناخت کو ختم کرنے کی پچھلے ستر برس سے کوششیں جاری ہیں . ہم اس فلسطین کے ماضی اور حال کے کچھ موضوعات پر یہاں بات کریں گے.