دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک تہذیب فلسطین کی تہذیب ہے یہاں یہودیت.عیسائیت اور اسلام کے مقدس مقامات ہیں. اس پر کنعانیوں. ارمانیوں. مصریوں. موابتیوں. امونیوں. تجکر. فلسطینیوں. بابلیوں. فارسیوں. رومنوں نے مختلف ادوار میں حکومت کی پھر اس شہر کی چابیاں مسلمانوں کے حوالے کی گئیں اور اس کے بعد ایک جنگ میں اس پر برطانیہ کا قبضہ ہوا جس نے ایک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے مطابق دنیا بھر سے یہودیوں کو اکٹھا کر کے یہاں آباد کیا گیا اور فلسطین کی اپنی.شناخت کو ختم کرنے کی پچھلے ستر برس سے کوششیں جاری ہیں . ہم اس فلسطین کے ماضی اور حال کے کچھ موضوعات پر یہاں بات کریں گے.
 

شاہد شاہ

محفلین
اس پر کنعانیوں. ارمانیوں. مصریوں. موابتیوں. امونیوں. تجکر. فلسطینیوں. بابلیوں. فارسیوں. رومنوں نے مختلف ادوار میں حکومت کی پھر اس شہر کی چابیاں مسلمانوں کے حوالے کی گئیں
چابیاں حوالے نہیں کی گئیں۔ عربوں نے بھی ان سے پہلے اور بعد میں آنے والی قوموں کی طرح یہاں حملہ کرکے حکومت کی۔ پھر خلافت عثمانیہ نے عربوں سے خلافت لے لی اور فلسطین انکے زیر سایہ آگیا۔ یہاں تک کہ پہلی جنگ عظیم میں یہ علاقہ تاج برطانیہ کے پاس آیا۔ دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر برطانوی تو چلے گئے مگر پیچھے عربوں اور یہودیوں کو لڑتا چھوڑ گئے۔
 
درست کر دیجئے. اس گفتگو کو کھلا رکھنے کا مقصد ہی مختلف رائے اور معلومات کاتبادلہ ہے کیونکہ میری معلومات اگر ایک پراپیگنڈے سے متاثر ہونگی تو ہو سکتا ہے کہ آپ کی معلومات دوسرے پراپیگنڈے سے متاثر ہوں اس طرح مل جل کر.گفتگو کر کے ہم ایک ایسے بیانئیے تک پہنچنے میں قابل ہو سکیں گے جو کافی حد تک درست اور غیر جانبدار رائے کا حامل ہوگا
 

زیک

مسافر
درست کر دیجئے. اس گفتگو کو کھلا رکھنے کا مقصد ہی مختلف رائے اور معلومات کاتبادلہ ہے کیونکہ میری معلومات اگر ایک پراپیگنڈے سے متاثر ہونگی تو ہو سکتا ہے کہ آپ کی معلومات دوسرے پراپیگنڈے سے متاثر ہوں اس طرح مل جل کر.گفتگو کر کے ہم ایک ایسے بیانئیے تک پہنچنے میں قابل ہو سکیں گے جو کافی حد تک درست اور غیر جانبدار رائے کا حامل ہوگا
اریحا، فلسطین دنیا کا قدیم ترین حیات شہر ہے
The world's 20 oldest cities
اگر تو فاسلز سے دیکھا جائے تو یہ علاقہ (سعودیہ کے شمال، ترکی کے جنوب اور عراق کے مغرب) افریقہ سے ایشیا آنے کی اہم گزرگاہ تھا اور کافی پرانے ڈھانچے یہاں ملے ہیں۔

اگر شہری تہذیب اور ریاست کے قیام کا تقابل کریں تو اسرائیل و فلسطین میں ان کا قیام مصر، عراق، ترکی اور شام کے بعد ہوا اور یہ دیگر تہذیبیں فلسطین میں پھیلیں
 
Top