اقتباسات تاریخ کیا ہے؟

arifkarim

معطل
کوئی ابنِ خلدون وغیرہ پڑھے تو یہ عینک اترے۔۔۔ یا شاید پھر بھی نہ اترے کہ ابنِ خلدون وغیرہ کو یہود و نصاریٰ کا ایجنٹ قرار دینے میں کونسا امر مانع ہے یا وقت لگتا ہے۔
ابن خلدون پڑھیں گے تو اسلامی تاریخ سے بغاوت کریں گے اور اگر ابن رشد پڑھیں گے تو اسلامی سائنس سے بغاوت کرنی پڑے گی۔ یعنی دونوں صورتوں میں اسلام سے بغاوت حرام ہے۔
 
یاز

محفلین
آپ بھی زیک کی طرح منافقت پسند عاجزی سے گریز کریں۔ شکریہ

یہ بوجہِ عاجزی نہیں، بوجہ لینگویسٹکس ہے بھائی۔ ہر زبان کا اپنا اندازِ سخن اور اندازِ تخاطب وغیرہ ہوتا ہے، اور وہ بھی مختلف علاقوں میں کچھ کچھ تبدیل ہوتا ہے۔ سو اردو میں ہمیں لکھنوی، دہلوی نما اندازِ تکلم خوب پسند ہے۔
ایک مثال اس اندازِ کلام کی
اس خاکسار کے غریب خانے میں 4 مرسڈیز گاڑیاں کھڑی ہیں۔ (صرف مثال ہے بھائی :biggrin:)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
ابن خلدون پڑھیں گے تو اسلامی تاریخ سے بغاوت کریں گے اور اگر ابن رشد پڑھیں گے تو اسلامی سائنس سے بغاوت کرنی پڑے گی۔ یعنی دونوں صورتوں میں اسلام سے بغاوت حرام ہے۔

آج کے روزنامہ جنگ میں ایک نسبتاً گمنام سے کالم نگار وقار خان نے اسی سے ملتے جلتے موضوع پہ کافی معرکۃ الآرا کالم لکھ ڈالا ہے۔ ملاحظہ کیجئے

06_04.gif
 
آپ نے مجھے Uriah Heep نما عاجزی پر قائل کر لیا ہے۔
اگر سچ میں آپ کو قائل کر لیا ہے تو مجھے لگ رہا ہے کہ واقعی میں کافی بڑا کام ہو گیا ہے ہم سے :cool2:۔ (مذاق میں نہیں کہہ رہا بھائی :)
یہ بینڈ کی بات ہو رہی یا چارلس ڈکنز کے ناول کے کرداد کی-
گوگل سے یہی دو قریب ترین جواب ملے مزید روشنی آپ ڈال دیں- (دونوں)
 
لاریب مرزا

محفلین
جب ہم ساتویں میں تھے تو بہت شوق سے تاریخ پاکستان پڑھی تھی۔
ہمیں یہ سن کے قطعاً حیرت نہیں ہوئی۔ نارمل کام آپ سے ہوتے ہی کب ہیں۔ :D
محمد بن قاسم یعنی پہلے الباکستانی کا مزار دیکھنے کا بھی اشتیاق رہا لیکن پاکستان میں کہیں ملا ہی نہیں۔
ہو سکتا ہے کہ ان کا مزار کسی نے بنایا ہی نہ ہو۔ آپ ناحق ڈھونڈتے رہے :sneaky::D
 
زیک

مسافر
تو آپ کا کیا خیال ہے کہ سارے تیر صرف امریکہ ہی مارتا ہے۔ :unsure:
ہمارے طلبہ فرسٹ ٹرم میں جغرافیہ پڑھتے ہیں اور سیکنڈ ٹرم میں ہسٹری
اگر مجھے ٹھیک یاد پڑتا ہے تو پاکستان میں چھوٹی جماعتوں میں معاشرتی علوم پڑھایا جاتا تھا جو بعد میں مطالعہ پاکستان بن جاتا تھا۔ پھر مطالعہ پاکستان یونیورسٹی تک پڑھنا پڑتا تھا۔

مطالعہ پاکستان تو ظاہر ہے پاکستان کے متعلق تھا مگر معاشرتی علوم میں بھی ورلڈ ہسٹری کا کوئی عنصر موجود نہ تھا۔ ممکن ہے اب بدل چکا ہو۔
 
جنوبی ایشیا سے باہر کی تاریخ پڑھنی ہو تو تاریخ بطور مضمون منتخب کرنا پڑتا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
مطالعہ پاکستان تو ظاہر ہے پاکستان کے متعلق تھا مگر معاشرتی علوم میں بھی ورلڈ ہسٹری کا کوئی عنصر موجود نہ تھا۔
ارے معاشرتی علوم میں ورلڈ ہسٹری کے بارے میں نہیں پڑھا تو کونسا آپ کو اب ورلڈ ہسٹری کا نہیں پتا :ROFLMAO:
اور کہاں لکھا ہے کہ معاشرتی علوم میں دنیا کی تاریخ پڑھائی جائے گی! :question:
 
Top