تاش ہم کھیلتے رہے صاحب

عرفان سعید

محفلین
جناب محمداحمد صاحب نے ایک خوبصورت دو غزلہ کل ہی محفل پر پوسٹ کیا

دو غزلہ : رات بھر سوچتے رہے صاحب ۔۔۔ محمد احمدؔ

اسے پڑھ کر رگِ ظرافت پھڑک ہی رہی تھی کہ کوئی کاروائی کرنے سے پہلے محمد عدنان اکبری نقیبی نے ابتدا کی اور مجھے دعوتِ شرکت دی۔ ان کی ابتدائی کوشش کی اصلاح و ترمیم کے بعد مشترکہ کوشش حاضرِ خدمت ہے۔
(محمداحمد بھائی سے معذرت کے ساتھ)

تاش ہم کھیلتے رہے صاحب
آپ کس مخمصے میں تھے صاحب

اس نے کاہل کہا تھا غصے سے
جھاڑو پھیرا پڑے پڑے صاحب

گرم چائے، کباب، بریانی
بیوی کرتی ہے کیا مزے صاحب

میکے جانے کی ضد قیامت ہے
کون سو شکوے اب سنے صاحب

گھور کر دیکھے بیوی ہے مجھ کو
رات کو فون گر بجے صاحب

بیوی کی ڈانٹ کھائی، تو نوکر
بولا، ہمت کریں بڑے صاحب!
 
محمداحمد

لائبریرین

ہم نے کئی ماؤں کو یہ کہتے سُنا ہے کہ میرا بیٹا شرارتی نہیں ہے لیکن دوسرے بچوں کے ساتھ ملتا ہے تو کچھ نہ کچھ حرکتیں کر بیٹھتا ہے۔ :D:p

آپ دونوں کی مشترکہ شرارت ہمیں پسند آئی۔ بلکہ اسے شرارت کے بجائے دُکھڑا کہنا زیادہ مناسب ہے۔

آخری شعر بہت مزیدار ہے جس میں نوکر صاحب کو ہمت دلا رہے ہیں۔ :D:p
 
دراصل یہ سب بڑے شرارتی بھیا کا کیا دھرا ہے جن کی سنگ میں ہم بھی شرارتی ہوگئے
ورنہ ہم ہر گز ایسے نہ تھے۔
 
سید رافع

محفلین
جناب محمداحمد صاحب نے ایک خوبصورت دو غزلہ کل ہی محفل پر پوسٹ کیا

دو غزلہ : رات بھر سوچتے رہے صاحب ۔۔۔ محمد احمدؔ

اسے پڑھ کر رگِ ظرافت پھڑک ہی رہی تھی کہ کوئی کاروائی کرنے سے پہلے محمد عدنان اکبری نقیبی نے ابتدا کی اور مجھے دعوتِ شرکت دی۔ ان کی ابتدائی کوشش کی اصلاح و ترمیم کے بعد مشترکہ کوشش حاضرِ خدمت ہے۔
(محمداحمد بھائی سے معذرت کے ساتھ)

تاش ہم کھیلتے رہے صاحب
آپ کس مخمصے میں تھے صاحب

اس نے کاہل کہا تھا غصے سے
جھاڑو پھیرا پڑے پڑے صاحب

گرم چائے، کباب، بریانی
بیوی کرتی ہے کیا مزے صاحب

میکے جانے کی ضد قیامت ہے
کون سو شکوے اب سنے صاحب

گھور کر دیکھے بیوی ہے مجھ کو
رات کو فون گر بجے صاحب

بیوی کی ڈانٹ کھائی، تو نوکر
بولا، ہمت کریں بڑے صاحب!

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
دخل در معقولات کی معذرت لیکن معلوم نہیں عظیم، کبیر، بڑا، چھوٹا یا صغیر کے الفاظ "کتھارسس" کے ساتھ مستعمل ہیں یا نہیں! :)

جب کتھارسس اردو میں پہنچ گیا تھا پھر ہر غیرے نتھو خیرے کے ساتھ برتا جائے گا۔ آپ فکر نہ کیجے۔ :)
 
Top