یار شاہ 007 کر لیتے!
یہ اعلان کر کے اچھا کیا ورنہ قارئین سوچتے ہی رہتے کہ یہ شاہ حسین کون ہیں اور شاہ110 کے ساتھ کیا ہوا۔
ویسے یہ نیا نام پڑھ کر آپ کے دستخط کچھ کنفیوز کر رہے ہیں۔
جناب عبداللہ صاحب کو اگر اعتراز ہو جاتا پھر مشکل ہو سکتی تھی اسی لئے اپنے اصل نام کو ہی ترجیح دی ۔
اسلام و علیکمُ ۔
اردو محفل کے تمام اراکین کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں ۔
میں اپنا نے رکنیتی نام شاہ110 سے تبدیل کرکے(شمشاد صاحب کی مہربانی سے ) شاہ حسین کرلیا ہے لہٰذا آئندہ مجھے شاہ حسین ہی لکھا اور پڑھا جائے ۔ شکریہ ۔
جزاک اللہ بالف خیرانا مجنون الحسین
یہ اعلان کر کے اچھا کیا ورنہ قارئین سوچتے ہی رہتے کہ یہ شاہ حسین کون ہیں اور شاہ110 کے ساتھ کیا ہوا۔
ویسے یہ نیا نام پڑھ کر آپ کے دستخط کچھ کنفیوز کر رہے ہیں۔
کوئی مجھ جیسے جاہلوں کو بھی اس دستخط کا مطلب بتائے پلیز
نہیں تعبیر مجھے فارسی نہیں آتی صرف "است" کا مطلب آتا ہے۔
ادی تعبیر۔۔
یہ بہت مشہور رباعی، خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ رحمۃ الرحمن کی ہے ۔
شاہ است حسین بادشاہ است حسین
حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سیّد و امیرو شاہ بادشاہ ہیں
دیں است حسین دیں پناہ است حسین
حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) دین ہیں اور دین کی پناہ حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ہیں
سرداد نداد دست دردست یزید
حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے سر دیدیا ( کٹادیا) لیکن یزید کے ہاتھ میں ہاتھ نہیں دیا یعنی بیعت نہیں
حقا کہ بناے لاالہ است حسین
حق ( کمال ِ حق) یہی ہے کہ حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ’’ لا الہ ‘‘ کی بنا ہیں کہ ان کی وجہ سے کلمہ محفوظ ہوا اور ہم تک پہنچا۔۔
باقی میں بھی بندہ بشر ہوں غلطی ہوسکتی ہے ، وارث صاحب، کا فرمانا میرے لیے سند ہوگا۔والسلام
اتنی فارسی تو مجھے بھی آتی ہے بلکہ اس سے تھوڑی اور زیادہ
جزاک اللہ ادا سائیں اور ویلکم بیک
آپ نا ہوتے تو مجھے اسکا مطلب شاید کوئی بھی نا بتاتا
اسلام و علیکمُ ۔
اردو محفل کے تمام اراکین کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں ۔
میں اپنا نے رکنیتی نام شاہ110 سے تبدیل کرکے(شمشاد صاحب کی مہربانی سے ) شاہ حسین کرلیا ہے لہٰذا آئندہ مجھے شاہ حسین ہی لکھا اور پڑھا جائے ۔ شکریہ ۔
شاہ حیسن کیسے ہیں ؟ عید کیسی گزری؟ کیا کھایا پیا ذرا مجھے بھی تو بتائیے۔
آپکا بلاگ کہاں کس مرحلے تک پہنچا ہے ؟ اور فیس بک کا کیا ہوا ۔؟
اللہ کا کرم ہے باجو عید بھی صحیح گزری ،
بلاگ بھی مکمل ہو گیا ہے پر اس پر لکھے گا کون
فیس بکُ کی کچھ سمجھ لگی ہے ۔
بلاگ کے لئے اگر ایسا ہو سکے تو کتنا اچھا ہو
نہیں ابھی تک صرف جناب وارث صاحب کی ایک غزل پر داد دے کر آیا ہوں ۔ فیس بک کا چرچا سُنا تھا پر میرے لئے تو فورم اسُ سے زیادہ بہتر ہے ۔