تبصرہ: نا ممکن کی طبیعیات "Physics of the Impossible" از میچو کاکو

زہیر عبّاس

محفلین
زہیر عبّاس بھائی اگر آپ چاہیں تو ہم کتاب کے مضمون کے علاوہ محفلین کے کیے ہوئے تبصروں کے لیے ایک علیحدہ دھاگہ بنادیں؟
جناب اگر ایسا ہوجائے تو کیا بات ہے۔ ایک فرمائش اور بھی ہے کہ کیا اس کا عنوان بھی تدوین کیا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ شروع میں ارادہ تھا ہر باب کو الگ لڑی میں ارسال کرنے کا اس لئے عنوان میں ابھی تک "ابتدائیہ" شامل ہے۔ کیونکہ اب پوری کتاب ہی اس لڑی میں انشاء الله پوسٹ ہوگی لہٰذا عنوان میں "ابتدائیہ " لکھا ہوا آنا صحیح نہیں لگ رہا ۔
نام زُہیَر ہے بر وزنِ قُریش۔ ( شاید یہ اسمِ تصغیر ہو، وللہ اعلم)
اسم تصغیر کا تو نہیں معلوم لیکن اس کے معنی ہیں "روشن یا چمکدار "کے۔
 

فاتح

لائبریرین
آج ہی اس لڑی پر نظر پڑی اور بہت خوشی ہوئی۔ زبردست کام ہے اسے جاری رکھیں۔ جہاں تک ترجمے کی ادارت کی بات ہے تو نظر ثانی تو بعد ازاں ہو ہی جائے گی
 

زہیر عبّاس

محفلین
آج ہی اس لڑی پر نظر پڑی اور بہت خوشی ہوئی۔ زبردست کام ہے اسے جاری رکھیں۔ جہاں تک ترجمے کی ادارت کی بات ہے تو نظر ثانی تو بعد ازاں ہو ہی جائے گی
شکریہ ۔۔۔۔ خدا کے فضل سے یہ اب مکمل ہوچکا ہے۔۔۔ امید ہے کہ اہل علم اس میں موجود غلطیوں کی نشاندہی کرکے مجھے سیکھنے کا موقع فراہم کریں گے۔۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
زبردست کام ہے جناب! آپ کے ان تراجم سے ہمارا فانٹ کہیں بہتر ہو گیا ہے۔ جاری رکھیئے!
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا واقعی ایسا ہے یا آپ طنز کررہے ہیں؟
میرے خیال میں عارف سنجیدگی میں کہہ رہے ہیں ۔کیونکہ کئی اجنبی اصطلاحات میں انفرادی حروف کے کئی طرح کے ملاپ اور جوڑ سامنے آتے ہیں جو عام ذخیرہ الفاظ سے مختلف اور نئے ہوتے ہیں ۔ اس سے فونٹ کے امکانات میں وسعت پیدا ہوتی ہے اور فونٹ کی قدرت اور کھول جوڑ کے امکانات میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔ ۔۔ہے ناں arifkarim ۔۔تصحیح کر دینا اگر غلط ہو تو۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کیا واقعی ایسا ہے یا آپ طنز کررہے ہیں؟
طنز کیسا جناب؟ یہ بالکل ایسا ہی ہے۔ جب بھی آپ کوئی نیا لفظ لکھتے ہیں جو ہمارے پاس نہیں ہوتا تو وہ پڑھتے وقت نظر آجاتا ہے اور یوں ہماری لائبریری میں مزید کا اضافہ ہو جاتا ہے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
فی الوقت تو نہیں ہے لیکن لگتا ہے کہ اب اس کی پی ڈی ایف فائل بنانی پڑے گی۔
ضرور۔۔۔ بہت دلچسپ ہے، اور مجھے جو سب سے اچھی بات لگی وہ یہ کہ سائنسی اصطلاحات کو اردو کے ساتھ آپ نے انگریزی میں بھی لکھا، اس سے مجھ جیسے لوگوں کو تو بہت آسانی ہوگی۔
 

arifkarim

معطل
فی الوقت تو نہیں ہے لیکن لگتا ہے کہ اب اس کی پی ڈی ایف فائل بنانی پڑے گی۔
فانٹ کی فکر نہ کریں۔ میں نے قریباً تمام الفاظ اس متن کے حساب سے بنا دئے ہیں۔ کیا مکمل متن ایک ٹیکسٹ فائل کی صورت میں مل سکتا ہے پروف ریڈنگ کیلئے؟
 
Top