تبصرے - نظم اللہ میاں تھلے آ از سائیں اختر حسین

بیٹا اپ بھلے شاہ کی کافیاں پڑھیں یا عصمت چغتائی کےافسانے مجھے قطعی کوئی اعتراض نہیں۔ اپنا اپنا ذوق ہے ہر کوئی پسند پرجاتا ہے۔
میرے اعتراض کرنے سے کچھ ہوگا بھی نہیں۔
بیٹا شاعری اور ادب اس وقت تک اچھا لگے ہے جب حد میں‌رہے ورنہ لچر ہوجاتا ہے
بلاشبہ مجھے پنجابی زبان میں‌زیادہ شد بد نہیں‌ہے مگر اس طرح‌پکارتے میں نے بہت سے پنجابیوں کو پنجاب میں‌سنا ہے اور اسکا مطلب بھی جانتا ہوں

ویسے اس شاعری میں ایک بات عیاں ہوتی ہے اور اگر یہ غلط ہے تو اپ سے اسکی تصحیح چاہوں‌گا۔ شاعر اس میں‌سلیف اورینٹڈ ہے ۔ کائنات کا مرکز اپنی ذات کوبناتا ہے اور پھر اپنی مرضی کے مطابق نہ پاکر خالق کائنات کو اوازیں مارتا ہے۔۔ یہ کیسا عوامی شاعر ہے جو خلق اور تخلیق کے بارے میں بھی نہیں‌جانتا۔نہ نہ یہ سیکولر شاعری ہے عوامی نہیں۔
 
ماظق

محفلین
ویکھ شیعے تے وہابی لَڑ پئے
سنّی ڈانگاں لے کے چڑھ پئے
اِک دوجے نوں قتل کریندے
آکھن ساڈا اِک خدا
اللہ میاں تھلّے آ​

اردو ترجمہ

دیکھو تو شیعہ اور وھابی لڑ رھے ھیں
اور سنی بھی ڈنڈوں کے ساتھ میدان میں ھیں
ایک دوسرے کو قتل کرتے ھیں
اور پھر کہتے ھیں کہ ھمارا ایک خدا ھے
اللہ میاں مدد کر

کیا نظم کے یہ اشعار سیکولر ذھن کی عکاسی کرتے ھیں ۔
 
ویسے اس شاعری میں ایک بات عیاں ہوتی ہے اور اگر یہ غلط ہے تو اپ سے اسکی تصحیح چاہوں‌گا۔ شاعر اس میں‌سلیف اورینٹڈ ہے ۔ کائنات کا مرکز اپنی ذات کوبناتا ہے اور پھر اپنی مرضی کے مطابق نہ پاکر خالق کائنات کو اوازیں مارتا ہے۔۔

صرف ایک پوائنٹ اہم ہے کہ کائنات کا مرکز شاعر کی ذات یہ مخلوق نہیں‌ہے
ملکِ خدا میں یارو آباد ہیں تو ہم ہیں
تعمیرِ دو جہاں کی بنیاد ہیں تو ہم ہیں
دیکھا پرکھ پرکھ کر آخر نظر چڑھا یہ
گر نقد ہیں تو ہم ہیں نقّاد ہیں تو ہم ہیں
اپنا ہی دیکھتے ہو تم بندوبست یارو
گر داد ہیں تو ہم ہیں، فریاد ہیں تو ہم ہیں
پھیلا کے دامِ الفت گھرتے گھراتے ہم ہیں
گر صید ہیں تو ہم ہیں، صیّاد ہیں تو ہم ہیں
ہستی کے کاغذوں پر ہیں دستخط ہمارے
گر فرد ہیں تو ہم ہیں، اور صاد ہیں تو ہم ہیں
روئے زمیں کے اوپر مانندِ گردبادے
گر خاک ہیں تو ہم ہیں، اور باد ہیں تو ہم ہیں​
سلطان باہو نے بھی فرمایا کہ
چودہ طبق دلے دے اندر​
 
فرخ منظور

لائبریرین
پنجابی نہ جاننے والے حضرات اگر اس بحث میں نہ حصہ لیں تو بہت مہربانی ہوگی۔ کیونکہ وہ پنجابی لسانیات کی باریکیوں سے ناواقف ہونے کی بنا پر یاوہ گوئی کر رہے ہیں۔
 
محسن حجازی

محفلین
بنیادی طور پر یہ دیکھا جانا چاہیے کہ ادب کس ماحول میں تخلیق ہوا ہے۔ آپ سماجی ماحول اور گھٹن دیکھئے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اللہ میاں تھلے آ کی بات کیوں کی جا رہی ہے۔ ویسے بھی اللہ میاں کے تھلے آنے کے لیے ضروری ہےکہ وہ اوپر بھی ہو جو کہ وہ ہے نہیں۔ یعنی اگر آپ آسمان کی طرف سفر کریں تو اللہ میاں تک رسائی کا تو کوئی امکان نہیں۔

دیگر اپنی ایک ذاتی رائے عرض کرتا چلوں کہ ادبا اور شعرا حضرات عموما صاحب کردار نہیں ہوتے اور ان کی شخصیت کو رول ماڈل کے طور پر نہیں لیا جا سکتا۔ ممتاز مفتی سے لے کر فراق گورکھپوری۔ غالب کو لی لے لیجئے۔ جوش ملیح آبادی کی سوانح پڑھ لیجئے۔
اور اس بات سے ہٹ کر ایک بات اور کہ آپ اشفاق احمد، بانو قدسیہ اور مستنصر حسین تارڑ کو ملا کر چند روز مسلسل پڑھیے آپ کو محسوس ہونے لگے گا کہ عشق اور ہجر وغیرہ ہی اصل مقصد ہے باقی دین دنیا کاروبار وغیرہ شاید ثانوی ہیں۔ مگر ظاہر ہے کہ ان خیاالات کو تحریر تک ہی رہنا چاہیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
دیگر اپنی ایک ذاتی رائے عرض کرتا چلوں کہ ادبا اور شعرا حضرات عموما صاحب کردار نہیں ہوتے اور ان کی شخصیت کو رول ماڈل کے طور پر نہیں لیا جا سکتا۔ ممتاز مفتی سے لے کر فراق گورکھپوری۔ غالب کو لی لے لیجئے۔ جوش ملیح آبادی کی سوانح پڑھ لیجئے۔

آپ کی اس ذاتی رائے سے مجھے ذاتی طور پر سخت اور شدید اختلاف ہے حجازی صاحب :)
 
محسن حجازی

محفلین
آپ کی اس ذاتی رائے سے مجھے ذاتی طور پر سخت اور شدید اختلاف ہے حجازی صاحب :)

حضور کوئی بات نہیں کہیں تو ہم مختلف ہیں۔ :grin:
ویسے رائے کچھ ایسی بھی غلط نہیں ہے۔ مستنصر حسین تارڑ خود ایک کالم میں ایسے ہی خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
تمام دوستاں نوں سلام عرض اے۔۔
میں کئی دناں توں ایس دھاگے اتے نظر رکھی ہوئی اے پر ایہہ گل مکدی نظر نئیں آؤندی۔ :( مجبوری اے پر کج مداخلت کتے بغیر چارہ وی نئیں۔

اب اردو میں۔۔
میری تمام قابل احترام دوستوں سے گزارش ہے کہ مذہبی موضوعات کے لیے فورم پر ایک زمرہ موجود ہے، وہاں اس قسم کی تحریریں پوسٹ کی جا سکتی ہیں۔ یہ ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ مذہبی فورم موڈریٹڈ ہے۔ آپ کو اگر دوسرے سیکشنز میں کسی مراسلہ قابل اعتراض لگتا ہے تو فوراً اس پر لا یعنی بحث شروع کرنے کی بجائے اسے رپورٹ کرنا بہتر رہتا ہے۔

تھوڑا جیا انتظار کر لو، ایس دھاگے دی صفائی ہون آلی اے۔۔ :)
 
محسن حجازی

محفلین
اس کام کے ساتھ ساتھ یہ ساری نظم ایک ہی پوسٹ میں جمع ہوجائے تو کیا ہی بات ہے۔ باقی حصے ڈھونڈنے میں وقت صرف ہوتا ہے۔
ویسے اس نظم میں پنجابی کا کونسا لہجہ ہے؟
 
دیگر اپنی ایک ذاتی رائے عرض کرتا چلوں کہ ادبا اور شعرا حضرات عموما صاحب کردار نہیں ہوتے اور ان کی شخصیت کو رول ماڈل کے طور پر نہیں لیا جا سکتا۔ ممتاز مفتی سے لے کر فراق گورکھپوری۔ غالب کو لی لے لیجئے۔ جوش ملیح آبادی کی سوانح پڑھ لیجئے۔
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ"کردار"سے کیا مراد لیتے ہین۔ ۔ ۔اگر تو اقبال کے مردِمومن کی بات ہے تو آپ کی بات یقینی طور پر درست ہے۔ ۔ ۔لیکن اگر کردار سے مراد وہ لین جو اقبال نے ایک چینی کے بارے مین لکھا ہے تو پھر تو اکثر شاعر اور ادیب حضرات اس میں مندرج ہوجاتے ہیں کیونکہ سب میں ہی الّا ما شا اللہ کوئی نہ کوئی نرالی اور انوکھی رگ ہوتی ہے:grin:۔ ۔ ۔
خودی بلند تھی اُس خوں گرفتہ چینی کی
کہا غریب نے جلّاد سے دمِ تعزیر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ٹھہر ٹھہر کہ بہت دلکشا ہے یہ منظر
ذرا میں دیکھ تو لوں تابناکیء شمشیر​
 
ساجد

محفلین
اس کام کے ساتھ ساتھ یہ ساری نظم ایک ہی پوسٹ میں جمع ہوجائے تو کیا ہی بات ہے۔ باقی حصے ڈھونڈنے میں وقت صرف ہوتا ہے۔
ویسے اس نظم میں پنجابی کا کونسا لہجہ ہے؟
محسن صاحب ، یہ امرتسری لہجہ ہے جو اب قصور میں زیادہ تر اور عمومی طور پہ لاہور میں کم کم بولا جاتا ہے۔ البتہ لاہور کے قدیم علاقوں میں اس کے بولنے والے کافی ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ناظمین سے گزارش ہے کہ تمام تبصرہ جات کو ایک نیا دھاگہ بنا کر وہاں منتقل کر دیا جائے اور اس نظم کے دھاگے کو مقفل کر دیا جائے۔ اور اس نظم سے اختلاف رکھنے والے احباب کو دعوت ہے کہ بلھے شاہ کی یہ کافی بھی پڑھیں جو اس نظم سے کہیں بڑھ کر بے باک ہے۔

عشق دی نویوں نویں بہار

آپ کے حکم کی تکمیل ہو گئی ہے فرخ صاحب، گو جب آپ نے یہ پیغام لکھا تھا تو خاکسار اس قابل نہ تھا لیکن برادرم نبیل کی مہربانی سے 'پنجابی فورم' بھی اس خاکسار کی دائرہ اختیار میں آ گیا ہے :)
 
بہت شکریہ وارث صاحب! اور بہت مبارک ہو!

مجھے افسوس کے ساتھ خوشی بھی ہو رہی ہے کہ جن لوگوں نے کبھی اردو ادب کا مطالعہ اچھے طریقے سے نہیں کیا انہیں محفل میں گفتگو کے ادب و آداب بھی نہیں آتے جس کی ایک مثال محترم جناب ہمت علی صاحب ہیں
۔
 
محسن حجازی

محفلین
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ"کردار"سے کیا مراد لیتے ہین۔ ۔ ۔اگر تو اقبال کے مردِمومن کی بات ہے تو آپ کی بات یقینی طور پر درست ہے۔ ۔ ۔لیکن اگر کردار سے مراد وہ لین جو اقبال نے ایک چینی کے بارے مین لکھا ہے تو پھر تو اکثر شاعر اور ادیب حضرات اس میں مندرج ہوجاتے ہیں کیونکہ سب میں ہی الّا ما شا اللہ کوئی نہ کوئی نرالی اور انوکھی رگ ہوتی ہے:grin:۔ ۔ ۔
خودی بلند تھی اُس خوں گرفتہ چینی کی
کہا غریب نے جلّاد سے دمِ تعزیر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ٹھہر ٹھہر کہ بہت دلکشا ہے یہ منظر
ذرا میں دیکھ تو لوں تابناکیء شمشیر​

مرد مومن کے علاوہ بھی بہت سے اپنے کردار میں مختلف وابستگیاں محض مفادات کی بنیاد پر رکھے رہے۔ مجھے تھوڑا مشاہدے کا موقع ملا تو میں نے یہ بھی دیکھا کہ مفاد پرستی اصول پرستی پر غالب ہے۔ مرثیے نوحے شان حسین محض کاغذ تک ہی ٹھیک ہے۔ مگر استثنا بہرطور ہر عموم کو حاصل ہے۔
 
محسن بھائی، یہ بات ہر بڑے آدمی پر لاگو ہوتی ہے۔ خدا کی برگزیدہ ہستیوں کے علاوہ کوئی بھی انسان غلطیوں سے مبرّا نہیں ہوتا۔
 
تیشہ

محفلین
آپ کے حکم کی تکمیل ہو گئی ہے فرخ صاحب، گو جب آپ نے یہ پیغام لکھا تھا تو خاکسار اس قابل نہ تھا لیکن برادرم نبیل کی مہربانی سے 'پنجابی فورم' بھی اس خاکسار کی دائرہ اختیار میں آ گیا ہے :)

میں تو کہتی ہوں لے کے سب کچھ ڈیلیٹ کرڈالئیے یہ ساری بحث ، :battingeyelashes:
توبہ ہے بھئی ادھر بھی بحث :grin:
اب میں کہتی ہوں ۔ ۔

اللہ یاں ذرا تھلے آ ۔۔ تک َ اپنے بندیاں نوں ۔جیڑے شاعری چھڈ کے بحث وچ لگے نے :battingeyelashes:
اللہ میاں تھلے آ ۔ ۔ ۔:tongue:
 
Top