تبصرے: ہندی(دیوناگری) لکھنا پڑھنا سیکھیں-ٹیوٹوریل از شکیب احمد

نوٹ: ٹیوٹوریل کی لڑی اس ربط پر ملاحظہ فرمائیں۔

آپ کے منہ میں گھی شکر، شکیب بھائی۔ ثابت ہوا کہ دل کو دل سے جو راہ ہوتی ہے وہ بعض اوقات سرحد بھی پار کر جاتی ہے۔ :inlove::inlove::inlove:
میں ان دنوں دیوناگری رسم الخط سیکھنے کے لیے بے تاب ہو رہا ہوں۔ کچھ ابتدائی کوششیں بھی کر لی ہیں۔ مگر اصلی مزا تو اب آئے گا!
:bighug::bighug::bighug:
ہم تیار ہیں!
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
میں آج کل دیو ناگری رسم الخط پڑھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کل پرسوں آفس سے ہندی سنسکرت کے حروفِ تہجی کے دو تین پیچ پرنٹ کر کے لایا تھا کہ آرام سے لیٹ کر دیکھوں گا۔ آج بیگم نے کہا، تمھارا بیٹا کہہ رہا تھا کہ بابا کتنے لاپروا ہیں کہ ہر روز کینٹ میں سے تین چار بار گزرتے ہیں (سیالکوٹ کینٹ میں اپنی شناخت ثابت کیے بغیر داخلہ منع ہے)، کسی دن ایم پی چیک پوسٹ پر کسی نے یہ دیکھ لیے تو پکڑے جائیں گے :) یہ تو حال ہے!
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کے منہ میں گھی شکر، شکیب بھائی۔ ثابت ہوا کہ دل کو دل سے جو راہ ہوتی ہے وہ بعض اوقات سرحد بھی پار کر جاتی ہے۔ :inlove::inlove::inlove:
میں ان دنوں دیوناگری رسم الخط سیکھنے کے لیے بے تاب ہو رہا ہوں۔ کچھ ابتدائی کوششیں بھی کر لی ہیں۔ مگر اصلی مزا تو اب آئے گا!
:bighug::bighug::bighug:
ہم تیار ہیں!
یہاں حیرت انگیز کی کوئی ریٹنگ نہیں ہے، یا للعجب۔:)
 
عباس اعوان

محفلین
وعلیکم السلام
بہت عمدہ کاوش شکیب بھائی۔
خاکسار کو بھی سٹوڈنٹس لسٹ میں شامل کر لیں۔
اور ٹیگ بھی کر دیا کریں۔
بہت بہت شکریہ۔
:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وعلیکم السلام ۔بھلا اور نیک خیال ہے۔ میں نے بھی کافی حد تک پڑھنا سیکھا تھا اب کافی حد تک بھول بھی گیا۔
امید ہے فائدہ ہو گا۔
 
شکیب

محفلین
آپ کے منہ میں گھی شکر، شکیب بھائی۔ ثابت ہوا کہ دل کو دل سے جو راہ ہوتی ہے وہ بعض اوقات سرحد بھی پار کر جاتی ہے۔ :inlove::inlove::inlove:
میں ان دنوں دیوناگری رسم الخط سیکھنے کے لیے بے تاب ہو رہا ہوں۔ کچھ ابتدائی کوششیں بھی کر لی ہیں۔ مگر اصلی مزا تو اب آئے گا!
:bighug::bighug::bighug:
ہم تیار ہیں!
متشکرم۔:)
بہت اچھی بات ہے. اور آپ کی اس خدمت پر ممنون رہوں گا. :)
آداب! :)
تو یہ سلسلہ شروع کب کیا جائے گا سکھانے کا؟
بس شروع ہی ہوا چاہتا ہے۔
 
Top